ٹینس بال مساج کے دوران گیند نرم فوم کے رول کی طرح کام کرتی ہے اور نچلی کمر کے درد، ٹانگوں کے درد، پاؤں کے درد میں ٹینس بال کا مساج انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ مسلز کے ٹشوز کو نرم کرتی ہے، تناؤ ختم کرتی ہے، دبی ہُوئی اعصابی رگیں ٹھیک کرتی ہے اور پٹھوں کو لچک دار بنانے میں مدد کرتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم ٹینس بال کو مساج کے لیے استعمال کرنے کے 4 ایسے طریقے ذکر کریں گے جو کمر، گردن، ٹانگوں اور پاؤں کی درد میں راحت کا باعث بنتے ہیں۔
نمبر 1 کمر درد کے لیے
ٹینس بال کو کمر کے نیچے رکھ کر اس کے اوپر لیٹ کر بال کو کمر کیساتھ آہستہ آہستہ چاروں طرف رول کرنا درجہ ذیل تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔
- مسلز اور ٹشوز کا تناؤ ختم کرنے میں مدد دیتا ہے
- خون لیجانے والی رگوں کو افعال بہتر بنا کر دوران خون نارمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
- متاثرہ جگہ پر ہیلینگ نیوٹرینٹس کا بہاؤ تیز کر کے جلدی آرام پیدا کرتا ہے
- اینڈورفن ہارمون کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے
نمبر 2 سپائن اورلوئر بیک مساج

اس مساج کے لیے آپ کو دو گیندوں کی ضرورت ہوگی، دونوں گیندوں کو لوئر بیک کے دائیں بائیں رکھ کر کسی ڈک ٹیپ یا کپڑے سے اس طرح باندھیں کے بالز اپنی جگہ سے سلپ نہ کریں، پھر ان دونوں بالز کے اوپر سیدھے لیٹ کر ٹانگوں کو فولڈ کر لیں اور جب بیلنس قائم ہوجائے تو دونوں بازو سیدھے اوپر اُٹھائیں اور کُچھ دیر سیدھے رکھنے کے بعد واپس پہلی حالت پر آ جائیں اور اس عمل کو کُچھ بار دوہرائیں۔
بازوں کو اوپر نیچے کرنے سے آپ کو محسوس ہوگا کے بالز کمر کے ٹشوز کو حرکت سے مساج دے رہی ہیں اوردرد میں راحت کا باعث بن رہی ہیں۔
نمبر 3 گردن کے مساج کے لیے
ویڈیو دیکھ کر گیند سے گردن کا مساج کرنے کا طریقہ سیکھ لیں یہ مساج گردن کے ٹشوز کو نرم کرتا ہے اعصابی تناؤ کو ختم کرتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر بنانے میں معاؤن ثابت ہوتا ہے اور سارے جسم کے لیے سکون کا باعث بنتا ہے۔
نمبر 4 پاؤں کے مساج کے لیے
ایک ٹینس بال لیکر کُرسی پر بیٹھ جائیں اور گیند کو پاؤں کے تلوں کے درمیان میں نیچے رکھ کر پاؤں پر تھوڑا وزن ڈالیں اور پھر پاؤں کو آہستہ آہستہ چاروں طرف حرکت دیں تا کہ گیند پاؤں کے نیچے رول کرے، پھر گیند کو ایڑھی کے نیچے رکھیں اور اسی طرح وزن ڈال کر چاروں طرف رول کریں۔
یہ مساج جہاں آپ کے پاؤں کو ریلکس کرے گا وہاں ٹانگوں میں خون کا بہاؤ نارمل بنائے گا جس سے ٹانگوں میں درد کی شکایت کم ہوگی اسی طرح یہ لوئر بیک کی درد کو بھی راحت پہنچائے گا۔