ایک اندازے کے مطابق دنیا میں 92.6 فیصد یعنی 4.32 بلین افراد انٹرنیٹ کا استعمال موبائل ڈیوائس کے ساتھ کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وائی فائی کے سگنلز کا طاقتور ہونا بہت ضروری ہے اور کوئی نہیں چاہتا کے کسی ضروری کام کے دوران اُن کا انٹرنیٹ منقطع ہو جائے۔
اس آرٹیکل میں وائی فائی کے سنگلز کو طاقتور بنانے کے لیے 7 ایسے مشورے شامل کیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
نمبر 1 اپنی انٹرنیٹ سپیڈ کو ٹیسٹ کریں
کسی بھی ٹیکنیکل حل کی طرف جانے سے پہلے آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو ٹیسٹ کریں تاکہ آپ جان سکیں کہ آپ کو انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی جس سپیڈ کے پیسے لے رہی ہے وہ مل رہی ہے یا نہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ کو ٹیسٹ کرنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ راوٹر کے ساتھ ایدرنیٹ کیبل کیساتھ منسلک کریں اور پھر اس کمپیوٹر پر نیٹ کی سپیڈ کو ٹیسٹ کریں۔
سپیڈ ٹیسٹ کرنے کے لیے گوگل پر speed test سرچ کریں آپ کو بہت سی ویب سائٹس مل جائیں گی جو آپ کے نیٹ کی سپیڈ کا ٹیسٹ کر کے آپ کو رزلٹ سے آگاہ کر دیں گی اور اگر اس طریقے سے ٹیسٹ کے نتائج انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی کے بتائے ہُوئے نتائج سے کم ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کے کمپنی سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی لائن میں موجود خرابی جو سپیڈ کو متاثر کر رہی ہے دُور کرے۔
نمبر 2 راوٹر کی پوزیشن
وائی فائی سگنلز کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ رواٹر کا غیر مناسب جگہ پر انسٹال ہونا ہے جہاں سے اُس کے سگنلز میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ راوٹر کے لیے سب سے مناسب جگہ گھر کی کوئی درمیانی جگہ ہے جہاں وہ کھلی جگہ پر رکھا جائے تاکہ اُس کے سگنلز چاروں طرف اچھے طریقے سے پھیل سکیں۔
نمبر 3 رواٹر کا انٹینا ٹھیک پوزیشن پر رکھیں
عام طور پر رواٹر کے اوپر سگنلز بھیجنے کے لیے 2 انٹینے نصب ہوتے ہیں لیکن ان کی ڈائریکشن کا ٹھیک ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر آپ انٹینے کو نیچے کی طرف لٹائیں گے تو وائی فائی کے سگنلز نیچے سے اوپر کی طرف زیادہ پھیلیں گے اور زیادہ تر سگنلز زمین کی طرف جا کر ضائع ہو جائیں گے لیکن اگر آپ اس کے انٹینے ورٹیکل پوزیشن میں رکھیں گے تو اس سے سگنلز چاروں طرف پھلیں گے اور زیادہ دُور تک جائیں گے۔
نمبر 4 غیر ضروری یوزر ہٹائیں
آپ کے رواٹر کے ساتھ جتنے زیادہ یوزر منسلک ہوں گے آپ کے نیٹ کی سپیڈ اتنی ہی متاثر ہوگی اس لیے ایسے پڑوسی افراد جو تھوڑی دیر کے لیے نیٹ کا پاسورڈ مانگ کے لے جاتے ہیں انہیں اپنی وائی فائی رواٹر سے ہٹائیں اور اس کام کے لیے آپ وائی فائی کا پاسورڈ تبدیل کر سکتے ہیں اور کمپیوٹر کے ذرئعیے رواٹر کے سیٹینگ پیج پر جاکر بھی اسے نامعلوم افراد کو بلاک کر سکتے ہیں۔
نمبر 5 غیر استعمال شدہ ڈیوائسز
اگر آپ کو انٹرنیٹ کی سپیڈ ٹھیک نہیں مل رہی تو ایسی تمام ڈیوائسز جہاں انٹرنیٹ استعمال نہ کی جا رہا ہے اُن پر انٹرنیٹ بند کر دیں جیسے موبائل اگر جیب میں پڑا ہے تو جیب میں رکھنے سے پہلے اس پر وائی فائی بند کر دیں کیونکہ موبائل میں کئی ایسے سوفٹ وئیر ہیں جو موبائل بند ہونے کی صورت میں بھی آپ کے انٹرنیٹ کو استعمال کرتے رہتے ہیں اور سپیڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
نمبر 6 راوٹر سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ
عام طور پر رواٹر انسٹال کرنے کے بعد لوگ اسے بھول جاتے ہیں اور کبھی اس کے سٹینگ پیج پر جاکر یہ چیز چیک نہیں کرتے کے اس رواٹر کے لیے کوئی سوٖفٹ وئیر اپ ڈیٹ نئی آئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ مہینے میں کم از کم ایک دفعہ رواٹر کے سوفٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کے لیے چیک کیا جائے اور اگر اپ ڈیٹ موجود ہو تو اسے انسٹال کر لیا جائے۔
نمبر 7 وائی فائی ایکسٹینڈر
اگر اوپر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود گھر کے کسی کمرے میں یا چھت پر وائی فائی کے سگنلز کمزور ہیں تو اس کے لیے وائی فائی ایکسٹینڈر ڈیوائس انسٹال کریں یہ ڈیوائس آپ کے سگنلز کے لیے بوسٹر کا کام کرے گی اور آپ کے نیٹ کے سگنلز کو زیادہ دُور تک کمزور نہیں ہونے دے گی۔