کمپیوٹر کی بورڈ کے ونڈو بٹن سے آپ کئی کام کر سکتے ہیں

Posted by

کی بورڈ پر ونڈو کا بٹن عام طور پر استعمال نہیں کیا جاتا اور جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں وہ عموماً اس کے 2 سے 3 استعمالات سے زیادہ نہیں جانتے لیکن ونڈو آپریٹینگ سسٹم میں کی بورڈ کے اس بٹن کے کئی استعمالات ہیں جن میں 25 اہم اور انتہائی مفید استعمالات کو اس آرٹیکل میں شامل کیا جارہا ہے تا کہ کمپیوٹر پر آپ اپنا کام شارٹ کٹ کے ذرئیعے جلد از جلد کر سکیں۔

G:\Pics Sharing\IMG_0674.JPG

Win: اگر آپ اس بٹن کو اکیلے دبائیں گے تو یہ اس سے بغیر ماؤس کا استعمال کیے آپ کی ونڈو کا سٹارٹ مینو کھل جائے گا لیکن ونڈو 8.1 میں اسکا استعمال پچھلی ونڈو کھولنے کے لیے کیا جاتا تھا۔

Win + A: یہ شارٹ کٹ آپ کو ونڈو 10 میں بغیر ماؤس کے استعمال کے فوری طور پر ایکشن سینٹر میں لیجائے گا جہاں آپ تازہ پیغامات، ای میل اور سیٹینگ وغیرہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

Win + B: ان دونوں بٹنز کا اکھٹے استعمال آپ کو نوٹیفیکیشن مینو کے پہلے آئی کون پر لیجائے گا جہاں سے آپ اس مینو کے دیگر آئی کونز کو کی بورڈ کے تیر کے نشان والے بٹنوں سے سلیکٹ کرسکتے ہیں اور اس کام کے لیے آپ کو ماؤس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Win + Ctrl + B: اگر آپ کے نوٹیفیکشن ایریا میں کوئی پروگرام نیا میسج وصول کرتا ہے تو یہ شارٹ کٹ آپ کو نوٹیفیکشن ایریا کے اُس آئی کون پر لیجائے گا جہاں پر اینٹر پریس کر کے آپ اسے چیک کر سکتے ہیں۔

Win + C: ونڈو 8 اور 8۔1 میں یہ کومبی نیشن چارم بار پر لیکر جاتا تھا لیکن ونڈو 10 میں اس کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ ونڈو کے پروگرام کورٹانا کو کھول دیتا ہے اگر آپ نے کسی زُبان کے تحت اُسے سیٹ کیا ہو تو۔

Win + D: اگر آپ کے کمپیوٹر پر ایک یا ایک سے زیادہ پروگرام کُھلے ہیں اور آپ فوری طور پر ڈیسک ٹاپ پر جانا چاہتے ہیں تو یہ شارٹ کٹ تمام پروگرامز کو فوری طور پر منی مائز کر کے آپ کے سامنے ڈیسک ٹاپ شو کر دے گا اور آپ کو ماوس سے ایک ایک پروگرام منی مائز نہیں کرنا پڑے گا۔

Win + E: یہ شارٹ کٹ آپ کے کمپیوٹر کی ونڈو میں فوری طور پر آپ کو فائل ایکسپلورر میں لیجائے گا جہاں آپ فائلز اور فولڈرز میں کام کر سکتے ہیں۔

Win + F: اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں کوئی فائل یا فولڈر تلاش کرنا چاہتے ہیں تو اس شارٹ کٹ کو یاد رکھیں یہ آپ کو فوری طور پر فائل اور فولڈر کی تلاش پر لیجائے گا لیکن ونڈو 10 میں یہ آپ کو فیڈ بیک ہب پر لیجائے گا جہاں آپ اپنے فیڈ بیک کو اندراج کر سکتے ہیں۔

Win + Ctrl + F: اگر آپ کسی لوکل نیٹ ورک پر ہیں اور نیٹ ورک پر موجود کسی دوسرے کمپیوٹر کو کسی بھی مقصد کے لیے تلاش کرنا چاہتے ہیں تو یہ شارٹ کٹ آپ کے کام آئے گا۔

Win + G: ونڈو 7 اور ویزٹا میں یہ شارٹ کٹ میموری میں موجود تمام گیجٹس کو کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھا دیتا تھا لیکن ونڈو 10 میں اس کا فنکشن تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ گیم بار کے گیجٹس کمپیوٹر سکرین پر دیکھا دیتا ہے اور کمپیوٹر پر گمیز کھیلنے والے افراد کے لیے اسے یاد رکھنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Win + H: مائیکرو سافٹ سپیچ ریکوگنیشن کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اگر آپ مائیکرو سافٹ ورلڈ وغیرہ میں کوئی چیز بول کر ٹائپ کروانا چاہتے ہیں تو یہ بٹن یاد کر لیں۔

Win + I: آپ کو فوراً کمپیوٹر میں آپ کے اکاونٹ پر لیجائے گا جہاں آپ اکاونٹ سے وابسطہ سٹینگز کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

Win + K: یہ شارٹ کٹ ایک نیا نوٹیفیکشن منیو کھول دیتا ہے جس میں آپ وائرلیس ڈسپلے اور آڈیو دیواسز کو وغیرہ کو تلاش کر سکتے ہیں۔

Win + L: یہ انتہائی مفید شارٹ کٹ ہے جو آپ کو فوری طور پر لاگ آوٹ کر دیتا ہے اور اس کے استعمال سے آپ ورک سٹیشن کو لاک کرنے کے علاوہ یوزر کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

Win + M: کمپیوٹر میں کھلے ہُوئے تمام پروگرامز کو منی مائز کرنے کے لیے یہ ایک مفید شارٹ کٹ ہے۔

Win + Shift + M: تمام منی مائز ہوئے پروگرام کو واپس ری سٹور کرنے کے لیے اس شارٹ کٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Win + O: ڈیوائس اورینٹیشن کو لاک کر دیتا ہے۔

Win + P: آپریٹینگ موڈ کو ایکسٹرنل مونیٹر یا پروجیکٹر پر لیجانے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

Win + Q: ونڈو میں انسٹال ہوئے پروگرام کا سرچ چارم کھول دیتا ہے۔

Win + R: اگر آپ نے ونڈو میں کوئی کمانڈ رن کرنی ہے تو یہ رن ڈائیلاگ باکس کو کھول دے گا اور آپ کو ماؤس کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔

Win + T: یہ شارٹ کٹ ٹاسک بار پر موجود پروگرامز کو فوکس کر دے گا جس سے آپ اپنا مطلوبہ پروگرام ایرو کیز کیساتھ سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

Win + U: سٹینگز اور یوٹیلٹی مینیجر میں جانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

Win + V: کلپ بورڈ پر موجود تمام چیزوں کو شو کر دے گا۔

Win + W: ونڈو انک ورک سپیس کو کھل دے گا جہاں سے آپ نوٹس اور سکرین شارٹ وغیرہ چیک کر سکتے ہیں۔

Win + X: ونڈو موبائل ایپلی کیشن سینٹر پر لے جائے گا ۔

Win + Y: اگر آپ نے یاہو میسنجر انسٹال کر رکھا ہے تو یہ اُسے رن کر دے گا۔

نوٹ: اس لسٹ میں دئیے گئے شارٹ کٹس میں سے آپ کے لیے کونسا شارٹ کٹ زیادہ دلچسپ اور فائدہ مند ہے ہمیں بھی بتائیے گا۔