کولیسٹرول بڑھنے کا مطلب ہے آپ کے جسم کے مسائل میں اضافہ۔ اگر آپ کے جسم میں برا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اس خطرے سے نمٹنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں بہت سی چیزیں شامل کرنی ہوں گی، ورنہ بعد میں پریشانیاں ہوسکتی ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جسم میں کولیسٹرول کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ پہلی اچھی اور دوسری بری۔ اگر جسم میں خراب کولیسٹرول بڑھ جائے تو ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک کی شکایت ہوتی ہے۔
اس آرٹیکل میں کولیسٹرال کے مریضوں کے لیے تین ایسے کھانے شامل کیے جارہے ہیں جن سے کولیسٹرال بڑھنے کی صورت میں انہیں دُور رہنا ہے وگرنہ یہ کھانے مرض کو مزید بڑھا دیں گے اور ہم سب جانتے ہیں کے بڑھا ہُوا کولیسٹرال جان لیوا امراض کا باعث بن سکتا ہے ۔
سرخ گوشت کو نہیں بولیں
ایسے لوگ جو بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں اور کولیسٹرال کی شکایت میں مبتلا ہو رہے ہیں تو انہیں گوشت سے خاص طور پر چربی والے اور سرخ گوشت سے دور رہنا چاہیے، ورنہ آپ کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گوشت کھانے سے خراب کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔ ایسے میں جب جسم میں برا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو ہارٹ اٹیک کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ یہ کولیسٹرال دل میں خون لیجانے والی رگوں کو بلاک کر دیتا ہے جس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
مرغی کا گوشت
بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ کولیسٹرال بڑھنے کی صورت میں مرغی کا سفید گوشت ان کے لیے مفید ہے لیکن یہ ایک غلط رائے ہے ۔ مرغی کے گوشت میں خاص طور پر اس کی لیگ ، تھائی میں چربی کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو برے کولیسٹرال کو مزید بڑھا سکتی ہے اس لیے کولیسٹرال کو کنٹرول کرنے کے لیے مرغی کے گوشت سے بھی پرہیز کریں اور اگر کھانا ہی ہو تو مرغی کے سینے کا گوشت استعمال کریں اور 100 گرام سے زیادہ ایک وقت میں نہ کھائیں۔
دُودھ اور اس سے بنی مصنوعات
کولیسٹڑال جیسی بیماری میں دودھ کی مصنوعات بھی آپ کی صحت کے لیے اچھی نہیں ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ ڈیری مصنوعات پر انحصار کرنے لگتے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ چکنائی والی چیزیں دودھ، پنیر ہیں۔ اس کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔ ورنہ آپ کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔
کولیسٹڑال کیسے قابو کریں
جسم میں کولیسٹرال کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ غیر میعاری اور چکنائی سے بھرپور کھانے ہیں خاص طور پر تیل اور گھی میں فرائی شدہ کھانے صحت کو برباد کر سکتے ہیں اسی طرح فاسٹ اور جنک فوڈ بھی کولیسٹرال سمیت کئی اور بیماریوں کو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اپنی خوراک میں توازن کے ساتھ صحت مند کھانے شامل کریں خاص طور پر تازہ پھل اور سبزیاں روزانہ کی بنیاد پر کھانے میں شامل کریں اور گندم کی بجائے جو کا استعمال شروع کر دیں کیونکہ جو کولسٹرال کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح جو لوگ ورزش نہیں کرتے وہ بھی ان بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اس لیے ورزش کو لازمی اپنی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ آپ لمبے عرصے تک صحت مند زندگی بسر کر سکیں۔
Feature Image Preview Credit: Manu5, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons