کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کرنے کے 5 فائدے جو زندگی آسان کر دیتے ہیں

Posted by

ٹوٹکے ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں تاکہ زندگی کو آسان بنایا جا سکے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کرنا کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں سرکے کے اُن فائدوں کا ذکر کیا جائے گا جو کپڑے دھونے کے دوران آپ کے بہت کام آ سکتے ہیں۔

G:\Pics Sharing\washing-machine-laundry-clothes-dryer-major-appliance-laundry-room-home-appliance-1613087-pxhere.com.jpg

نمبر 1 سفید کپڑوں کا دوست

سفید کپڑوں سے داغ کو اُتارنا بعض دفعہ بہت مشکل ہو جاتا ہے لیکن اگر آپکے گھر میں سرکہ ہے تو آپ کی یہ مشکل آسان ہو جائے گی بس آدھے کپ سرکے میں آدھا کپ پانی شامل کریں اور اس مکسچر کو داغ پر اچھی طرح مل کر تھوڑی دیر کے بعد کپڑے کو واشینگ مشین میں دھو لیں داغ ختم ہو جائے گا۔

نوٹ: اگر کپڑے سے داغ پُوری طرح نہیں اُترا تو اس کپڑے کو دھونے کے بعد ڈرائیر میں مت ڈالیں بلکہ پہلے اس کا داغ اچھی طرح اُتار لیں کیونکہ ڈرائیر میں خشک ہونے کے بعد یہ داغ پکا ہو سکتا ہے۔

نمبر 2 کپڑوں کی بدبو ختم کرتا ہے

کپڑوں کی بدبو خاص طور پر انڈر وئیر اور جرابوں سے آنے والی پسینے کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے پانی میں سرکہ ڈال لیں اور اس پانی میں کپڑوں کو آدھا گھنٹہ تک بھیگا رہنے دیں یہ کپڑوں میں موجود بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ کردے گا اور دُھلنے کے بعد آپ کے کپڑے مہک اُٹھیں گے۔

نمبر 3 کپڑوں کا رنگ خراب نہیں ہونے دیتا

کپڑے دھونے والے صابن اور سرف وغیرہ کپڑے کی فائبر کے ساتھ دھونے کے دوران چپک جاتے ہیں اور ایسے کپڑا جب چند بار دھویا جاتا ہے تو یہ صابن وغیرہ اُس کا رنگ فیڈ کر دیتے ہیں جس سے کپڑا بہت جلد پُرانا لگنے لگتا ہے لیکن اگر آپ کپڑے دھوتے ہُوئے مشین میں آدھا کپ سرکہ ڈال دیں تو یہ آپ کی مشکل آسان کر دے گا یہ کپڑوں کے رنگ کو خراب ہونے سے بچائے گا لیکن اسے سب کپڑوں کے ساتھ استعمال مت کریں خاص طور پر سلک، ریون، مصنوعی ریشم وغیرہ میں سرکہ استعمال نہ کریں۔

نمبر 4 سرکہ کپڑوں کو نرم کر دیتا ہے

اگر آپ کپڑوں کو سوفٹ کرنا چاہتے ہیں تو سفید سرکہ کپڑے دھوتے وقت ایک کپ مشین میں ڈال دیں اور دھیان رہے کہ اسے شروع میں مت ڈالیں بلکہ جب مشین کا ٹائمر 2 منٹ کا رہ گیا ہو تب اسے کپڑوں میں ڈالیں یہ آپ کے کپڑوں کو قدرتی طور پر نرم اور ملائم بنا دے گا اور کسی مہنگے فیبرک سوفٹنر سے کم کام نہیں کرے گا۔

نمبر 5 سرکہ واشینگ مشین کو بھی صاف کر دیتا ہے

واشینگ مشین کو استعمال کرنے کے بعد اسے اچھی طرح صاف کرنا بھی انتہائی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس میں صابن وغیرہ ویل کے آس پاس اور پائپس میں جم جاتا ہے اور مشین کو جلدی خراب کر دیتا ہے لیکن اگر آپ اسے سرکہ سے دھوئیں تو آپکا یہ کام آسان ہو جائے گا ، بس بغیر کپڑوں کے مشین میں پانی ڈالیں اور اس پانی میں ایک گلاس سرکہ شامل کر کے مشین کو تھوڑی دیر کے لیے چلتا رہنے دیں آپ کی مشین نئے جیسی ہو جائے گی اور اُس عمر بڑھ جائے گی۔