کچن سینک کے پائپ کی بلاکج کھولنے کے 10 بہترین ٹوٹکے

Posted by

کچن میں سینک کا پائپ بلاک ہوجانا ایک عام اور انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے جس سے ہم کسی بھی وقت دوچار ہو سکتے ہیں اور یہ ہمارے ضروری کاموں میں انتہائی بڑی رکاوٹ کھڑی کر دیتا ہے، اس آرٹیکل میں اس تکلیف دہ مسئلے کو فوری حل کرنے کے لیے دس آسان اور سستے ٹوٹکے ذکر کیے جائیں گے جو مُشکل میں واقعی کام آتے ہیں۔

نمبر 1 بیکنگ سوڈا، نمک اور سرکہ

C:\Users\Zubair\Downloads\white-meal-food-cooking-produce-natural-878132-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

انتہائی طاقتور یہ ٹوٹکا پائپ میں گریس کی وجہ سے بلاکیج کے لیے انتہائی کارآمد ہے، سب سے پہلے پائپ میں پھنسے ہُوئے پانی کو تھوڑا وقت دیں تاکہ وہ اچھی طرح ڈرین ہو جائے پھر پائب میں گرم اُبلتا پانی ڈالیں یہ پھنسی ہُوئی چکنائی اور گندگی کو نرم کرے گا اور ان کے جماؤ کو توڑے گا۔

6 چمچ بیکنگ سوڈا 3 چمچ نمک کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور اسے سینک کے پانی والے سوراخ میں ڈال دیں پھر ایک کپ سفید سرکہ اتنا گرم کریں کے اُبلنے والا ہوجائے تب اُسے بھی سینک کے سوراخ میں باقی چیزوں کے اوپر ڈال دیں اور سوراخ کو کسی چیز سے ڈھک دیں تاکہ اس کیمیا کا فوم باہر نا نکلے۔

آدھے گھنٹے کے بعد سوراخ میں دوبارہ گرم پانی ڈالیں تاکہ نرم ہُوئی ہوئی گندگی بہہ کر نکل جائے۔

نمبر 2 نمک اور گرم پانی

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (4).jpg

ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس بیکینگ سوڈا موجود نہ ہو یا سرکہ دستیاب نہ ہو اور سینک کا کلاگ زیادہ بڑھا نہ ہو تو ایسی صورت میں نمک اور اُبلتا پانی بھی آپ کی پریشانی آسان کر سکتا ہے۔

آدھا کپ نمک کو ڈرین میں ڈال دیں اور پھر بوائلینگ واٹر کی کیٹل یا چولہے پر پانی کو اچھی طرح گرم کریں کے اُبلنے لگے تو اُسے ڈرین میں ڈال دیں اور بعد میں ٹوٹی چلا کر اچھی طرح پانی بہائیں اور اگر لگے کے ڈرین پُورا نہیں کُھلا تو اس ٹوٹکے کو دوبارہ دہرائیں۔

نمبر 3 سرکہ اور بیکینگ سوڈا

File:Baking soda and vinegar.jpg
katerha / CC BY

سرکہ اور بیکینگ سوڈا بیشمار خوبیاں رکھتے ہیں اور ایک خوبی ان کی یہ بھی ہے کہ یہ مل کر بند ڈرین کھول سکتے ہیں، سب سے پہلے ڈرین کے اندر اُبلتا پانی ڈالیں اور کم از کم ایک لیٹر ضرور ڈالیں اب اس ڈرین میں آدھا یا پُورا کپ بیکینگ سوڈے کا ڈال دیں۔

سوڈا ڈالکر ایک کپ اُبلتے پانی میں ایک کپ سفید سرکہ شامل کریں اور اس مکسچر کو بھی ڈرین میں ڈالکر سوراخ کو بند کردیں اور 20 منٹ بعد اوپر سے مزید گرم پانی ڈال کر جمی ہوئی گندگی کو بہا دیں۔

نمبر 4 کاسٹک سوڈا

بازار سے لیکوڈ کاسٹینگ سوڈا کی 750 ملی لیٹر کی بوتل خرید لیں اورایک بالٹی ٹھنڈا پانی لیکر اس میں کاسٹک سوڈے کی پُوری بوتل شامل کرلیں، جب کیمیکل ری ایکشن سے پانی میں بُلے بُلے پیدا ہوں اور پانی گرم ہوجائے تو بلاکیج کے اس دُشمن سلوشن کو بند ڈرین میں ڈالکر ڈرین کا ڈھکن بند کردیں اور 20 منٹ تک بند رہنے دیں اور بعد میں ڈرین میں اُبلتا پانی بہا دیں۔

نمبر 5 پی ٹریپ صاف کریں

File:Drain Trap.svg
Fred the OysteriThe source code of this SVG is valid.This vector image was created with Adobe Illustrator. / CC BY-SA

اگر اُوپر دئیے گئے ٹوٹکے کام نہ کریں توسمجھ جائیں مسئلہ پیچیدہ ہے اور انگلی کو تھوڑا تیڑھا کرنا پڑے گا، سینک کے نیچے موجود ڈرین کے پائپ پر پی ٹریپ کا ڈھکن کسی مناسب اوزار کے ساتھ کھولیں اور پی ٹریپ میں جمے ہُوئے گند کو اچھی طرح صاف کرکے ٹریپ واپس بند کردیں۔

نمبر 6 ہینگر سے مدد لیں

C:\Users\Zubair\Downloads\hanger-148398_1280.png

اگر اوپر والے تمام ٹوٹکے ناکام ہو چُکے ہیں تو تار والا ہینگر لیکر اُسے کاٹ لیں یا لوہے کی تار وغیرہ لیکر اُسے دو تین آپس میں بل دیکر موٹا کر لین اور سینک کے سوراخ میں اچھی طرح پھیریں تاکہ اگر پائپ میں کوئی چیز بلاک ہو تو نکل جائے۔

نمبر 7 بلیچ

اگر اب تک ناکامی کا مُنہ دیکھنا پڑا ہے تو ڈرین میں بلیچ ڈالکر ڈرین کو بند کردیں اور کُچھ دیر کے بعد اوپر سے پانی بہا دیں

نمبر 8 برتین دھونے کا صابن

برتن دھونے کے لیکوئیڈ صابن کو اُبلتے پانی میں مکس کر کے اس سے بھی تھوڑی بہت بند سینک ڈرین کھولی جاسکتی ہے ۔

نمبر 9 بازاری سلوشن

نویں نمبر پر باری ہے کہ آپ سٹور پر جائیں اور کسی اچھی کمپنی کا ڈرین اوپنر سلوشن خریں اور پھر اس سلوشن کے طاقتور انڈسٹریل کمیکلز کو آزمائیں مگر یاد رکھیں کہ ایسے سلوشن استعمال کرنے کے بعد سینک میں اچھی طرح پانی بہا کر سینک کو دھو لیں۔

نمبر 10 ویکیوم کلینر سے مدد لیں

اگر اب تک مسئلہ حل نہیں ہُوا تو یہ وقت ہے الیکٹریکل مشینری سے مدد لینے کا اسکے لیے ویکیوم کلنینر کے پائپ سے بُرش ہٹا کر سینک کا سوراخ والا ڈھکن کھول لیں اور اگر کُھلنے والا نہ ہوتو ایسے ہی اچھی طرح ویکیوم کا پائپ سوراخ کے اوپر رکھیں کے ہوا باہر نہ نکلے اور پھر آن کا بٹن دبا دیں۔

نوٹ: اگر یہ سارے ٹوٹکے ناکام ہوجائیں تب بھی پریشان نہ ہوں کیونکہ کبھی کبھی کام میں قُدرتی بریک کا لگنا خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے لہذا چائے کا کپ بنائیں اور پلمبر کو فون کر دیں۔