کھانا کھانے کے فوراً بعد یہ 7 کام ہرگز نہ کریں وگرنہ پچھتائیں گے

Posted by

اکثر لوگ جانتے ہُوئے یا لاعلمی میں کھانے کے بعد ایسی چیزیں استعمال کر لیتے ہیں جو اُن کے جسم کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچاتی ہیں اور جب ان چیزوں کا استعمال انسان کی عادت بن جائے تو اس سے دائمی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو صحت کو برباد کر کے رکھ دیتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں چند ایسے کھانے اور کام شامل کیے جا رہے ہیں جو کھانے کے بعد ہرگز نہیں کرنے چاہیے اس لیے انہیں اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیے گا اور اپنے بچوں کو بھی ان چیزوں سے پرہیز کی تربیت دیجیے گا تاکہ صحت اور جوانی مستقل قائم رہے۔

نمبر 1 چائے اور کافی

C:\Users\Zubair\Downloads\Tea-382983-pixahive-1024x1024.jpg

کھانے کے فوراً بعد چائے اور کافی کا استعمال شدید نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دونوں ہاضمے کو خراب کرتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور ایک گھنٹہ بعد تک چائے اور کافی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان دونوں میں موجود کیمیائی عناصر جسم کے آئرن جذب کرنے کے عمل کو روکتے ہیں اور انہیں 87 فیصد تک سُست کر دیتے ہیں جس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہونے کے ساتھ آئرن کی کمی پیدا ہو سکتی ہے جو خون کی کمی کا باعث بنتی ہے۔

نمبر 2 کھانے کے فوراً بعد پھل کھانا

File:Fruits.png
Onef9day, CC BY 3.0, via Wikimedia Commons

ماہرین کے مطابق پھل ناشتے میں اور خالی پیٹ کھانا سب سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور اگر ان کا استعمال دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد کیا جائے تو یہ ٹھیک طریقے سے ہضم نہیں ہو پاتے اور جسم ان میں شامل غذائی اجزا کو جذب کرنے سے قاصر رہتا ہے اس لیے کھانے کے فوراً بعد پھلوں کا استعمال نہ کریں۔

نمبر 3 ٹھنڈا پانی

اگرچہ پانی کھانے کو ہضم کرنے کے لیے ضروری ہے لیکن کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور ٹھنڈا پانی تو بلکل بھی نہیں پینا چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد پانی پینا نظام ہضم کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور موٹاپے کا باعث بنتا ہے اس لیے کھانے سے 45 منٹ تک پانی نہیں پینا چاہیے اور اس وقفے کے بعد بھی نیم گرم پانی کا استعمال صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔

نمبر 4 تمباکو نوشی سے پرہیز

تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے لیکن اس کے نقصانات میں اُس وقت کئی گُنا اضافہ ہو جاتا ہے جب لوگ کھانے کے فوراً بعد اسے استعمال کرتے ہیں کیونکہ کھانا کھانے کے فوراً بعد تمباکو کا استعمال آنتوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اور اس سے چڑچڑا پن بھی پیدا ہوتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد ایک سیگرٹ پینا ٍ10 سیگرٹوں جتنا نقصان پہنچاتا ہے اس لیے اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور اسے چھوڑنا نہیں چاہتے تو کم از کم کھانے کے فوراً بعد اسکا استعمال چھوڑ دیں۔

نمبر 5 الکوحل

تمباکو نوشی کی طرح الکوحل بھی صحت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور کھانے کے بعد اسکا استعمال نظام ہضم کو بُری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے اور جسم کے ساتھ آنتوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اس لیے اس نہ تو کھانے سے پہلے استعمال کریں اور بعد میں تو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں۔

نمبر 6 کھانے کے بعد نہانا

طب ایوردیک اور یونان کے ساتھ اب جدید میڈیکل سائنس بھی کھانے کے بعد نہانے سے منع کرتی ہے کیونکہ اس سے جسم کا درجہ حرارت اچانک کم ہو جاتا ہے جس سے دوران خون متاثر ہوتا ہے۔ خوراک ہضم ہونے کے لیے خون کی گردش کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اگر یہ گردش متاثر ہو تب بھی ہاضمہ ٹھیک کام نہیں کر پاتا۔

نمبر 7 کھانے کے فوراً بعد سونا

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے کے فوراً بعد سونا موٹاپے کیساتھ ساتھ کئی اور بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے جن میں بد ہضمی، سینے میں جلن، تیزابیت اور نیند کے دوران بلند آواز میں خراٹے لینے کی بیماری شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے کے 2 گھنٹے تک بستر پر نہیں جانا چاہیے اور رات کے کھانے کے فوراً بعد پیدل چلنا چاہیے تاکہ کھانے کو ہضم ہونے میں آسانی ہو۔