پانی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پانی کے بغیر زندگی کا وجود ہی ممکن نہیں۔ پانی دو گیسوں ہائیڈروجن اور آکسیجن کے ملنے سے بنتا ہے۔ کھانا کھائے بغیر انسان کئی دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بغیر انسان 3 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔ انسانی جسم میں 70 فیصد سے زائد پانی پایا جاتا ہے۔ تاہم اگر جسم میں پانی کا لیول بڑھ جائے اور جسم زائد پانی کو جسم سے خارج نہ کر پائے تو اس مرض کو Edemaکہتے ہیں. جسم میں پانی کا بڑھ جانا یعنی Edema عام طور پر عارضی بیماری ہوتی ہے جس کا آسانی سے علاج کیا جا سکتا ہے۔
جسم میں پانی کی زیادتی کی علامات
ہاتھ پاؤں اور ٹخنوں کی سوجن، جسم کے متاثرہ حصوں میں درد، وزن میں تیزی سے اضافہ ہونا، جوڑوں میں سختی ، متاثرہ حصے کو دبانے سے چند سیکنڈ کے لیے گڑا پڑنا وغیرہ۔ اپنے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی کھانے کی ایشیا اور مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جو جسم سےفالتو پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔
کھیرا
کھیرے میں ایسے قدرتی اجزا موجود ہوتے ہیں جو جسم سے ایکسٹرا پانی کے اخراج میں مدد دیتے ہیں اور گردوں میں موجود یورک ایسڈ اور کیفٹک ایسڈ کو بھی نکالنے میں مدد دیتے ہیں، کھیرا اگرچہ خود 95 فیصد تک پانی پر مشتعمل ہوتا ہے مگر یہ جسم میں اضافی پانی کو اکھٹا نہیں ہونے دیتا اور اگر اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ سارے جسم کی صحت کو 4 چاند لگا دیتا ہے۔
تربوز
تربوز پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا اور سستا ترین پھل ہے ۔اس میں 92 فیصد پانی پایا جاتا ہے۔ تاہم اس میں ایسے منرلز اور وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جو قدرتی ڈیوروٹیک(ایسی دوا جس سے پیشاب زیادہ آتا ہے) کا کام دیتے ہیں۔ یہ پھل جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ جسم سے زائد پانی اور گردوں میں موجود مختلف ایسڈ کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے۔
اجوائن
اجوئن میں کومیرین(Coumarin) نامی ایک کیمیکل پایا جاتا ہے جو پیشاب کی شکل میں جسم سے ضرورت سے زائد پانی کو نکال کر جسم کی صفائی کا باعث بنتا ہے اسکے ساتھ ساتھ اجوائن کا استعمال نظام ہضم کی بھی صفائی کر دیتا ہے اور کھانے کے بعد پیٹ پر بھاری پن پیدا نہیں ہونےد یتا۔
ادرک
ادرک پاکستان میں تقریبا ہر کھانے میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ ادرک بہترین قدرتی ڈیوروٹیک میں سے ایک ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تھوڑا سا ادرک چبا کر کھانے سے نظام انہظام بہتر ہوتا ہے.۔معدہ صاف ہوتا ہے۔یہ جسم سے نقصان دہ ٹاکسنز کو جسم سے نکالنے کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود زائد پانی کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے اور اگر روزانہ صبح کی چائے میں ادرک کو شامل کیا جائے تو یہ سارے جسم کی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
گاجر
گاجر میں بیشمار اینٹی آکسیڈینٹ وٹامنز اور مرنلز پائے جاتے ہیں جو جسم سے زہریلے مادوں اور زائد پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وسیع مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے ۔ جو کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کا لیول مناسب سطح تک برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
دار چینی
دار چینی میں وافر مقدار میں کرومیم موجود ہوتا ہے جو بھوک کو قابو رکھنے میں مدگار ثابت ہوتا ہے۔ دار چینی جسم کے دفاعی نظام کو مظبوط اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے فالتو پانی اور زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرتی ہے۔
سبز چائے
سبز چائے بیمشار خوبیوں کی حامل ہے اور ایک قدرتی ڈیوروٹیک ہے۔ یہ زائد پانی اور زہریلے مادوں کو جسم سے نکالنے میں مدد کرتی ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ باقاعدگی سے سبز چائے پینے سے جسم میں 19 فیصد تک چربی میں کمی آتی ہے اور وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
سیلری اور دھنیا
یہ دونوں سبزیاں بھی جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی خاص طور پر سیلری میں ایک خاص کیمیا جسے کومارین کہا جاتا ہے پایا جاتا ہے اور یہ جسم میں موجود فاضل پانی کو پیشاب کے راستے خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کرین بیری
وٹامن سی اور اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھر پُور یہ پھل بھی جسم میں اضافی پانی کی صفائی کر دیتا ہے اور جسم کے خُلیوں کو زہریلے مادوں سے خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
Featured Image Preview Credit: https://www.myupchar.com/en, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons, The Image has been edited.