کھیرا پانی میں بگھو کر پانی پینے کے 8 بہترین فائدے

Posted by

کھیرے کا پانی عام طور پر چائنیز بیوٹی پارلرز اوربیوٹی سیلونز میں پلایا جاتا ہے تاکہ اس کو پینے سے جلد پُوری طرح طروتازہ ہوجائے لیکن کھیرے کا پانی پینا صرف جلد کو ہی تروتازہ نہیں کرتا بلکہ یہ ہمارے پُورے جسم کو کئی طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے اور اس آرٹیکل میں ہم پانی میں کھیرا بگھو کر پانی پینے کے چند ایسے فائدے ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ کو اس بہترین ڈرنک کی افادیت سے آگاہی ہو گی اور آپ بھی اس بنانے میں آسان ڈرنک کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔

نمبر 1 جسم میں پانی کی کمی پیدا نہیں ہونے دیتا

G:\Pics Sharing\water-894997_1920.jpg

ہم سب جانتے ہیں کہ پانی پینا زندہ رہنے کے لیے بہت ضروری ہے اور عام طور پر غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر آدمی کو روزانہ کم از کم 6 سے 8 گلاس پانی لازمی پینا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی پیدا نہ ہو۔

پینے والے پانی میں اگر کھیرے کو کاٹ کر ڈال دیا جائے تو اُس پانی میں کھیرے کے وٹامنز اور منزلز شامل ہوتے ہیں جو پیاس کی شدت کو کم کرنے کیساتھ ساتھ ہماری صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں اور جسم میں پانی کی کمی کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

نمبر 2 وزن کم کرنے میں مددگار ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\woman-in-pants-after-diet-1483723890L3W.jpg

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی روزانہ کی خوراک سے سوڈا، سپورٹس ڈرنکس، انرجی بُوسٹر اور دیگر چینی والے ڈرنکس نکال کر قُدرتی کھیرے والا پانی شامل کریں یہ آپ کو دُوسرے مشروبات کی طرح فضول کیلوریز نہیں دے گا اور آپ کے معدے کو بھرا رکھے گا جس سے آپ بلاوجہ کی بھوک کےمسائل سے بچیں گے۔

بھوک محسوس ہونے پر پہلے ایک گلاس کھیرے والا پانی پی لیں اگر آپ کی بھوک ختم ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ آپ کو بھوک نہیں پیاس لگی تھی اور یاد رکھیں کے پیاس لگنے سے بھی بھوک محسوس ہو سکتی ہے اور اگر پانی پینے کے بعد آپ کی بھوک برقرار رہے تو سمجھ جائیں کہ جسم کو کھانے کی ضرورت ہے۔

نمبر 3 یہ اینٹی آکسائیڈینٹ ہے

کھیرے میں قُدرتی اینٹی آکسائیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کو بہت سی دائیمی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں خاص طور پر اندرونی اعضا کو کینسر سے، دل کی بیماریوں سے، شوگر، بھولنے کی بیماری اور آنکھوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں۔

کھیرے میں موجود وٹامن سی، بیٹا کورنیٹ، میگنیز اور کئی اینٹی آکسائیڈینٹ کھیرے سے پانی میں شامل ہو جاتے ہیں اور پھر ان وٹامنز اور منرلز سے بھر پُور پانی ہمیں سادہ پانی سے کہیں زیادہ فائدہ دیتا ہے۔

نمبر 4 یہ بلڈ پریشر کم کرتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\blood-pressure-2749822_1280.png

ہمارے جسم میں بلڈ پریشر بڑھنے کی ایک بڑی وجہ نمک ہے اور زیادہ سوڈیم والے کھانے ہیں، نمک کی زیادتی جسم میں پانی کے بہاؤ کو روکتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔

پوٹاشیم ایک ایلکٹرولائٹ ہے جو جسم میں بڑھے ہُوئے نمک کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور کھیرے میں پوٹاشیم شامل ہوتا ہے اور کھیرے والے پانی کو پینے سے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھتی ہے جو جہاں بلڈپریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے وہاں اور کئی بیماریوں جیسے دل اور ذیابطیس کی بیماری میں مفید ہے۔

نمبر 5 یہ جلد کو تروتازہ بناتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\hand-sky-girl-hair-photography-flower-588355-pxhere.com.jpg

کھیرے کا پانی جلد کو اندر اور باہر سے تروتازہ کر دیتا ہے یہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور ان فاضل مادوں کے خارج ہونے سے ہماری جلد تروتازہ اور توانا دیکھائی دینی شروع کر دیتی ہے۔

نمبر 6 ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

کھیرے میں وٹامن کے کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور صرف ایک کپ کٹے ہُوئے کھیرے میں ہمارے جسم کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا 19 فیصد وٹامن کے شامل ہوتا ہے اور وٹامن کے ہماری
ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نمبر 7 کینسر ختم کر سکتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (6).jpg

ایک تحقیق کے مُطابق کھیرے میں اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایسے کمپاونڈزشامل ہوتے ہیں جو کینسر کے خلاف لڑنے میں جسم کی مدد کرتے ہیں۔

نمبر 8 پانی کے ذائقے کو بہتر بنا دیتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\PIXNIO-2334666-6000x4000.jfif
Photo by Bicanski on Pixnio

پانی میں کھیرا مکس کرنے سے پانی کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے اور پانی پینے کو جی چاہنا شروع ہو جاتا ہے یہ پانی میں اپنی خاص مہک بھی شامل کرتا ہے جو دماغ کو تروتازہ کردیتی ہے اور مُوڈ کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کھیرے کے پانی بنانے کا طریقہ

کھیرا کاٹ کر پانی میں بگھو دیں اور اگر پانی کے ذائقے کو مزید دوبالا کرنا چاہتے ہیں تو ساتھ میں پودینا بھی شامل کر دیں اور پھر اس پانی میں برف ڈال کر فرج میں رکھ دیں اور ایک گھنٹے کے بعد استعمال کرنا شروع کر دیں۔