کیلے کے چھلکے کے 10 انمول فائدے

Posted by

کیلے کا چھلکا ہم عام طور پر پھینک دیتے ہیں لیکن اس مُفید پھل کے چھلکے کے بہت سے کرشماتی فائدے ہیں اور اس آرٹیکل میں ہم انہیں فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کی بجائے اس سے مستفید ہونا زیادہ پسند کریں گے۔

نمبر 1 چہرے کی جھریاں ختم کرتا ہے

چہرے کی جلد پر جھریاں عُمر کے بڑھنے کیساتھ جلد کی لچک ختم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہیں اور کیلے کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں اور وٹامن سی ان جھریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کیلے کے چھلکے کو جھریوں کے اوپر ملیں اور پھر اُسے آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے دھو دیں اور زیادہ بہتر نتائج کے لیے رات کو مل کر چھوڑ دیں اور صبح اُٹھ کر مُنہ دھو لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو سے تین دفعہ دہرائیں یہ جھریاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

نمبر 2 سلور اور دھات سے بنی چیزوں کی صفائی کے لیے

وقت کے ساتھ سلوراور دھات سے بنی اشیا اپنی چمک کھونے لگتی ہیں یا اُن پر داغ پڑ جاتے ہیں جنہیں صاف کرنے کے لیے بازاری اور مہنگے ٹوٹکے جیب پر بھاری پڑتے ہیں لیکن آپ اس کام کے لیے کیلے کا چھلکا بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ کیلے کے چھلکے میں پوٹاشیم جیسے کیمیا دھات کی چمک لوٹانے اور صفائی کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کیلے کے چھلکے کو بلینڈر میں ڈال کر آدھا کپ پانی مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ سے سلور اور دُوسری دھات سی بنی ہُوئی چیزوں کو کُچھ دیر کے لیے رگڑ کر صاف کریں بہترین نتائج ملیں گے۔

نمبر3 پیلے دانت سفید کرنے کے لیے

پکے ہُوئے کیلے کا چھلکا پوٹاشیم سے بھرپُور ہوتا ہے اور چائے کافی وغیرہ سے جب دانت پیلے ہوجائیں تو یہ چھلکا اُن دانتوں کی چمکدار صفائی کرنے کی خُوبیاں رکھتا ہے۔

دانت اچھی طرح بُرش کرنے کے بعد کیلے کے چھلکے کے اندر والے حصے کو دانتوں پر ایک سے دو منٹ تک ملیں اور پھر اچھی طرح کُلی کر دیں یہ دانتوں کے اُوپر لگے خوراک کے داغ ختم کر دے گا اور دانتوں کو چمکدار بنائے گا۔

نمبر 4 جلد کے لیے

کیلے کا چھلکا ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے خاص پر جلد پر خارش، سوزش الرجی اور سکار وغیرہ کی صُورت میں یہ چھلکا اپنے اندر ادویاتی خُوبیاں رکھتا ہے۔

جلد پر کٹ لگنے یا آپریشن کے بعد اگر نشان پڑ جائے تو اُس پر کیلے کا چھلکا لگادیں اور ایک گھنٹہ یا بہتر نتائج کے لیے ساری رات چپکا رہنے دیں اس سے نشان کم ہو گا۔

نمبر 5 سردرد بھگانے کے لیے

اگر آپ سردرد میں مُبتلا ہیں اور اسے کوئی دوائی کھائے بغیر قُدرتی طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کا چھلکا آپ کا مدد گار ثابت ہوگا کیونکہ اس کے اندر پوٹاشیم درد کو کم کرتا ہے۔

کیلے کے چھلکے کو ایک گھنٹے تک فریزر میں رکھیں اور پھر اسے سر پر اور گردن کے پیچھے چپکا دیں اور جب تک چھلکا جلد کی حدت سے گرم نہ ہو اسے چپکا رہنے دیں اس سے درد میں آرام ملے گا ۔

نمبر 6 حشرات وغیرہ کے کاٹے پر لگائیں

کیلے کے چھلکے میں شامل میگنیشیم وٹامن سی اور ای جلد پر خارش کی صُورت میں ادویاتی کام کرتے ہیں اس لیے اگر مچھر یا کوئی کیڑا کاٹ جائے اور کوئی دوائی موجود نہ ہو تو کیلے کے چھلکے کو متاثرہ حصے پر چپکا دیں اور دس سے پندراں منٹ چپکا رہنے دیں اس سے آرام ملے گا۔

نمبر 7 کانچ یا لکڑی کا چھلکا جلد میں چُبھ جائے تو

کانچ کا باریک ذرہ یا لکڑی کا باریک ذرہ اگر جلد میں چُبھ جائے تو اُسے آسانی سے نکالنے کے لیے کیلے کا چھلکا متاثرہ حصے پر 15 منٹ تک چپکا رہنے دیں اس سے ذرہ جلد کے اوپر آجائے گا اور باہر نکالنے میں آسانی ہوگی۔

نمبر 8 چہرے کے مہاسوں کے لیے

کیلے کے چھلکے میں وٹامن سی اور ای کےساتھ پوٹاشیم، زنک، آئرن جیسے منرلز شامل ہوتے ہیں اور یہ چہرے کے مہاسوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مہاسوں کی صورت میں کیلے کے چھلکے کو مہاسوں پر پانچ سے دس منٹ ملیں اور پھر دھو دیں اور ہفتے میں دو سے تین دفعہ اس عمل کو دہرائیں۔

نمبر 9جوتے پالش کرنے کے لیے

چمڑے سے بنے جُوتے کسی بھی رنگ کے ہوں کیلے کے چھلکے سے جہاں اُن کی بہترین صفائی ہوتی ہے وہاں اُن میں نئے جوتوں جیسی چمک پیدا ہوتی ہے ۔

نمبر 10 سُورج کی الڑا وائیولیٹ شعاؤں سے آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے

کیلے کے چھلکے کو کُچھ دیر سورج کی روشنی میں پڑا رہنے دیں اور پھر اس چھلکے کو آنکھوں پر تھوڑی دیر لگائیں یہ آپ کی آنکھوں کو سُورج کی یو وی شعاؤں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

نوٹ: کیلے کے چھلکے کو کیلا چھیلنے کے فوری بعد استعمال کریں اور اسے زیادہ دیر پڑا مت رہنے دیں اور نہ ہی اسے فریج وغیرہ میں سٹور کریں اور کبھی بھی کیلے کا چھلکا سڑک اور راستے میں مت پھینکیں۔