کیل مہاسوں کے پیدا ہونے کی 7پوشیدہ وجوہات اور ان سے نمپٹنے کے بہترین ٹوٹکے

Posted by

چہرے پر کیل مہاسے بھلا کس کو اچھے لگتے ہیں؟چہرے پر کیل مہاسوں کا نکلنا نوجوان افراد خاص طور پر خواتین کے لیے بڑا مسئلہ ہیں ۔کیل مہاسے نہ صرف چہرے پر بلکہ جسم کے مختلف حصوں پر نمودار ہو سکتے ہیں۔ خواتین توکیل مہاسوں کو اپنے حسن کا دشمن سمجھتی ہیں۔عام طور پر انکی وجہ غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریموں کا بے دریغ استعمال ہے۔ ان کیل مہاسوں کا علاج خاصہ مہنگا ہے اور بہت سے نوجوان اسکے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔

اس آرٹیکل میں ہم کیل مہاسوں کے پیدا ہونے کی 6 ایسی وجوہات کا ذکر کیا جائے گا جنہیں ہم نظر انداز کر دیتے ہیں اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آسان ٹوٹکے بتائے جائیں گے ۔

کمر پر نکلنے والے کیل مہاسے

کمر پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی بڑی وجہ بیلٹ، اوزار بند اور تنگ کپڑوں کا استعمال ہے۔ اگر آپ کے جسم پر لال دانے ہیں تو اسکی عمو می وجہ گھروں کی صفاِئی میں استعمال ہونے والے کیمیکلز ہیں۔فاسٹ فُوڈ اورتلی ہوئی کھانے کی اشیاء بھی کیل مہاسوں کے ظاہر ہونے کا ایک سبب ہو سکتے ہیں۔ان جیسے لال دانوں یا کیل مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہفتے میں ایک بار نمکین پانی یا سیب کےسرکے کو پانی میں 1:2 کے تناسب سے حل کرکے نہائیں۔ اسکے نتائج آپ کے لیے یقینا حیران کن ثابت ہوں گے

سینے پر نکلنے والے کیل مہاسے

سینے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کی سب سے بڑی وجہ واشنگ پاوڈر اور شاور جیل سے ہونے والا جسم پر ری ایکشن ہے، سینے پر نکلنے والے کیل مہاسے کولڈ ڈرنک ، مصالحہ جات اور سی فوڈز کے استعمال سےبھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ ان کیل مہاسوں کو رفع کرنے کے لیے پانی میں بیکنگ سوڈا ملائیں اور جلد پر آہستگی سے مساج کریں۔ پھر گرم پانی کی مدد سے جسم کو دھو لیں۔

گردن پر نکلنے والے کیل مہاسے

سخت کالر والی قییض ، غیر معیاری شیمپو اور میٹھی چیزیں گردن پر کیل مہاسوں کے نکلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گردن پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے لیئے کاٹن پیڈ کو لیموں کے پانی میں بھگو کر گردن پر تقریبا 10 منٹ تک مساج کریں اور گرم پانی سے دھو لیں۔

باز وں پر نکلنے والے کیل مہاسے

بازوں پر کیل مہاسے نظام انہظام کی خرابی، غیر معیاری برتن دھونے والے صابن اور جراثیم کش ادویات کے بے جا استعمال سے ظاہر ہو تے ہیں۔ اگر آپ سوئمنگ پول اور سٹیم باتھ لینے کے شوقین ہیں تو خبردار ہو جائیں یہ شوق آپ کے بازوں پرکیل مہاسے بننے کا سبب بن سکتے ہیں ان مہاسوں سے جان چھڑانے کے لیئے آلو کا جوس فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ ایک عدد کچے آلو کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور اسے جسم کے متاثرہ حصے پر رگڑیں ۔ پھر آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں

ٹانگوں پر نکلنے والے کیل مہاسے

ماہرین کے مطابق ناقص حفظان صحت اور تنگ کپڑوں کا استعمال ٹانگوں پر کیل مہاسوں کے بننے کاسبب بنتے ہیں ۔

ان کیل مہاسوں سے ہمیشہ کے لیئے پیچھا چھڑانے کے لیے چائے کے درخت کے تیل کے 5 سے6 قطرے اپنے شاور جیل میں ملائیں اور متاثرہ حصے پر مساج کریں اور پھر آخر پر جسم کے متاثرہ حصے کو گرم پانی سے دھو لیں

Featured Image Preview Credit: Imagem de Joseph Mucira por Pixabay