کینسر کی 7 ابتدائی نشانیاں جنہیں 95 فیصد لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں

Posted by

انسانی جسم کو قُدرت نے اس طریقے سے بنایا ہے کہ یہ کسی بھی خرابی کی صُورت میں جسم کے اوپر پیغامات بھیجنا شروع کر دیتا ہے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کے کوئی بیماری اندر ہی اندر پلنا شروع ہو چُکی ہے مگر بہت سے لوگ ان پیغامات پر دھیان نہیں دیتے اور سمجھتے ہیں کہ یہ خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے اور اس طرح مرض کو بڑھا لیتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں اُن نشانیوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو کینسر کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہیں تاکہ ایسی علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے اور اگر آپ ان نشانیوں کو خود میں یا اپنے کسی محبت کرنے والے میں ظاہر ہوتا دیکھ رہے ہیں تو فوراً ان پر توجہ دیں اور ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

نمبر 1 سکن نیوپلازم

ڈاکٹر حضرات کے نزدیک نیوپلازم (جلد کا کسی جگہ سے بڑھنا جیسے گلٹی بننا یا زخم نمودار ہونا) جلد یا بریسٹ کینسر کی علامت ہو سکتی ہے جس میں چھاتی پر یا بغلوں میں گلٹی نمودار ہوتی ہے اور اس کی مزید علامات میں جلد پر بغیر کسی اور وجہ کے جلن اور خارش پیدا ہونا شروع کر دیتی ہے اور نیوپلازم کے درمیان میں السر نمودار ہوجاتا ہے اور جسم پر موجود پیدائشی نشان بڑا ہونا شروع کردیتا ہے یا اپنی شکل تبدیل کر لیتا ہے۔

نمبر 2 مستقل کھانسی

بہت زیادہ کھانسی کا مستقل آنا پھیپھڑوں کی بیماری کی نشانی ہے اور اسکے ساتھ درجہ ذیل مزید نشانیاں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں جن میں بھوک کا ختم ہو جانا، بلا وجہ وزن کا اچانک گرنا اور آخری سٹیج پر کھانسی کے ساتھ خون کا آنا اور سانس لینے میں دُشواری ہونا بھی اس کینسر کی ایک نشانی ہے۔

نمبر 3 جلد پر جلن اور خارش

جلد پر جلن کئی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور عام طور پر اس کا کینسر سے تعلق نہیں ہوتا لیکن کُچھ کلینکل تحقیات کے نتائج کے مُطابق اس کا کیسنر کے ساتھ تعلق ہو سکتا ہے اور اگر نیوپلازم یعنی گلٹی رحم میں بنی ہے اور اس پر خارش اور جلن ہو رہی ہے تو یہ کینسر کی نشانی ہو سکتی ہے اسی طرح دماغ کے کینسر میں ناک کے اندر خارش ہوتی ہے۔

نمبر 4 پاخانہ کی بیماری

پاخانہ کی بیماری جسے IBS بھی کہا جاتا ہے اگر اس بیماری میں پاخانے کے راستے خون آ رہا ہے یا بلغم وغیرہ خارج ہوتی ہے اور پاخانے پر کنٹرول ختم ہو رہا ہے تو یہ بھی کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں۔

نمبر 5 پیشاب میں کوئی رطوبت

یہ بھی کڈنی کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے اور اس کی مزید نشانیوں میں پیشاب کے راستے خون کا خارج ہونا، ہائپر ٹینشن، گُردوں میں درد کا ہونا، اور دائمی کمزوری کا ہونا جیسی نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں اور ان کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

نمبر 6 اچانک وزن کا گرنا

معدے کے کینسر میں اچانک وزن گر جاتا ہے اور اس کی ابتدائی سٹیج پر کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن درجہ ذیل نشانیاں اس کی علامات سمجھی جاتی ہیں جن میں گوشت کا ہضم نہ ہونا، ایسا محسوس ہونا جیسے پیٹ بھرا ہُوا ہے اگرچہ کُچھ بھی نہ کھایا ہو، جسم میں خون کی کمی کی بیماری اینیما کا پیدا ہونا، اور خوراک کا ٹھیک طرح پاخانہ نہ بننا۔

نمبر 7 مستقل مُنہ کا پکا رہنا

منہ کا مستقل پکا رہنا نرخرے کے کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں اور اس کی مزید نشانیوں میں سانس میں دُشواری اور کھانا نگلنے میں تکلیف محسوس ہونا، گلے میں نیوپلازم کا بننا، بولتے ہُوئے آواز کا اچانک خراب ہونا یا گُم ہوجانا، اور کھانسی کے ساتھ خون اور مُنہ سے بدبو کا آنا۔

نوٹ: ضروری نہیں ہے کہ یہ علامات کینسر کے سبب ہی ظاہر ہوں کیونکہ ان علامات کی اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ایک بات جو ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ان علامات کی صُورت میں اپنے معالج سے رابطہ ضرور کریں تاکہ کسی بھی مرض کی صُورت میں ابتدائی سٹیج پر علاج کیا جا سکے۔