موسم گرما میں تھکاوٹ گرمی اور پیاس کے نتیجے میں ٹھنڈا پانی پینا ہماری پہلی چاہت ہوتی ہے اور ایسے موقع پر ٹھنڈا پانی ہمیں کسی اکسیر سے کم نہیں لگتا اور پھر یہی ٹھنڈا پانی ہم سردیوں میں بھی پیتے رہتے ہیں مگر صدیوں سے طبیب حضرات کے نزدیک ٹھنڈا پانی انسانی کی صحت کے لیے مُفید نہیں مانا جاتا۔
ماہرین کا کہنا کے کہ ہمیں ٹھنڈے پانی کو پینے سے پرہیز کرنی چاہیے خاص طور پر کھانا کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی پینا معدے پر بوجھ بڑھاتا ہے اور خوراک کو ہضم ہونے میں دُشواری ہوتی ہے۔
اس کے برعکس گرم پانی پینا صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے یہ کھانے میں موجود چربی کو جسم میں جمع نہیں ہونے دیتا اور مثانے کی صفائی کردیتا ہے جس سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں گرم پانی پینے سے صحت پر ہونے والے جادوئی اثرات کو شامل کیا جارہا ہے جن کو جان کر آپ میں گرم پانی پینے کی رغبت بیدار ہو گی۔
نمر 1 گرم پانی جسم کی صفائی کردیتا ہے
گرم پانی پینے سے ہمیں جسم کے فاضل مادوں سے نجات حاصل ہو سکتی ہے خاص طور پر صبح کے وقت بغیر کُچھ کھائے گرم پانی میں لیموں اور شہد کو ملا کرپینا کسی اکسیر سے کم نہیں۔
نمبر 2 نظام ہضم کی بہتری کے لیے
گرم پانی پینے سے معدے پر بوجھ نہیں پڑتا اور اُسے خوراک کو ہضم کرنے میں زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا اس کے ساتھ ساتھ گرم پانی کھانے میں موجود چربی کو جسم میں جمنے نہیں دیتا اور فاضل چربی کو پکھلا دیتا ہے جس سے موٹاپے سے نچات حآصل ہوتی ہے۔
نمبر3 قبض کے دوران
گرم پانی کا استعمال قبض سے بچاتا ہے، گرم پانی آنتوں میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتا ہے جس سے پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔
نمبر 4 بند ناک اور گلے کے امراض کے لیے
گرم پانی بند ناک کو کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور گرم پانی پینے سے گلے کی صفائی بھی ہوتی رہتی ہے جس سے بلغم وغیرہ پیدا نہیں ہوتی اور ہم بہت سی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔
نمبر 5 جلد کے لیے
گرم پانی جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کر دیتا ہے جس سے جلد پر پیدا ہونے والی بیماریاں Acne اور Rehashes کا خطرہ انتہائی کم ہو جاتا ہے۔
گرم پانی کا استمعال صحت پر جادوئی اثرات کا حامل ہوتا ہے اسے پینے سے پٹھوں میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور جسم کی دردوں سے نچات ملتی ہے۔