گنج پن اور بالوں کا گرنا بند بس 7 دن انار کے چھلکے اور ہلدی کا یہ نسخہ استعمال کر لیں

Posted by

بالوں کے گرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں وقت کیساتھ بالوں کا گرنا، اچانک بالوں کا تیزی سے گرنا، بالوں کا باریک ہوکر ٹوٹنا وغیرہ شامل ہے اور بالوں کے گرنے کی صُورت میں ماہرین طب سب سے پہلے اس بات کی تشخیص کرتے ہیں کے کیا بال دوبارہ خود سے پیدا ہو سکتے ہیں یا بالوں کو علاج کی ضرورت ہے۔

بالوں کے گرنے کی اہم وجوہات درجہ ذیل ہیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\hair-follicle-2890079_1280 (1).png

نمبر 1 ہیر ڈآئیٹری ہیر لاس یہ خواتین اور مردوں میں بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اور یہ مرد اور عورت دونوں کو متاثر کرتی ہے اس میں بالوں کے فولی سائل (بالوں کی جڑ) جو کہ باریک بلب نما شکل کی ہوتی ہے باریک ہو جاتی ہے جس سے بال بڑھنا بند ہو جاتے ہیں، عورتوں کے بال اس سے باریک ہو جاتے ہیں اور دوبارہ پیدا نہیں ہوتے اور مردوں میں سر کے اوپر گنج پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

عُمر کے بڑھنے کیساتھ بھی بہت سے افراد میں ہیر ڈائٹری ہیر لاس پیدا ہوتا ہے کیونکہ عُمر کے بڑھنے کے اثرات اور جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے بال بے جان روکھے ہو کر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔

File:Alopecia areata bald spot.jpg
Kevlaraz, CC0, via Wikimedia Commons

نمبر 2 بال جھڑ یہ ایک بیماری ہے جس میں ایمیون سسٹم (قوت مدافعت) خراب ہوتا ہے اور بالوں پر حملہ کر دیتا ہے جس سے بال سپاٹس کی صُورت میں جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور یہ سپاٹس صرف سر پر نمودار نہیں ہوتے بلکہ داڑھی اور جسم کے اور کسی بھی حصے پر نمودار ہو سکتے ہیں۔

نمبر 3 کینسر کے علاج کے لیے جب کیمیو تھراپی کی جاتی ہے تو اس سے بھی چند ہی دنوں میں سر کے سارے بال جھڑ جاتے ہیں اور سر بلکل گنجا ہو جاتا ہے۔

نمبر 4 حاملہ خواتین میں بچے کی پیدائش کے بعد یا اگر پیدائش میں کوئی پیچدگی ہو جیسے آپریشن وغیرہ تو اسکے بھی کُچھ عرصے کے بعد اُن میں بال تیزی سے گرنا شروع کر دیتے ہیں۔

نمبر 5 ذہنی تناؤ اور غم بھی بالوں کا دُشمن ہے اور یہ بھی جب لاحق ہوتا ہے تو بالوں کو کمزور بنا کر انہیں ختم کرنا شروع کر دیتا ہے لیکن اگر غم کا مداوا کر لیا جائے تو بال دوبارہ ٹھیک ہونا شروع کر دیتے ہیں اسی طرح ذہنی تناؤ کا علاج بالوں کو دوبارہ پیدا ہونے کا موقع دیتا ہے۔

اگرچہ ایلوپیتھی میں بالوں کے تمام طریقوں سے گرنے کا علاج موجود ہے لیکن طب کی دُنیا میں خاص طور پر طب ایوردیک اور یونان میں گرتے بالوں کو روکنے اور بالوں کے گنج کو ختم کرنے کے لیے بہترین علاج موجود ہے اور اس آرٹیکل میں طب یونان سے ایک ایسے نسخے کو شامل کیا جا رہا ہے جو جادوئی طور پر آپ کے گرتے بالوں کو روکے گا اور نئے بال پیدا کر کے آپ کے گنج کو بہت جلد ختم کرنے کا باعث بنے گا اور اس سے بالوں کے فولی سائیلز مضبوط ہوں گے اور بال گھنے اور تندرست ہو جائیں گے اور یہ نُسخہ مرد اور خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔

بالوں کے لیے نسخہ اکسیر

یہ نُسخہ ہیر ڈآئٹری ہیرلاس اور بال جھڑ کی بیماری میں کسی اکسیر سے کم نہیں اور اس نُسخے کے اجزا درجہ ذیل ہیں نمبر 1 انار کا چھلکا، نمبر 2 خشک دھنیا، نمبر 3 مردارسنگ، نمبر 4 جلی ہُوئی لہڑ، نمبر 5 ہلدی ( یہ تمام چیزیں آپکو کسی بھی پنسار سے آسانی سے مل جائیں گی) ان پانچوں چیزوں کو ہم وزن لیکر باریک پیس کر چھان لیں اور چھان کو روزانہ کم از کم 2 دفعہ سر میں چھڑکیں اور اسکے ساتھ رائی کونصف بھون لیں اور نصف کچا رہنے دیں اور پھر اسے سفید تل کے تیل میں شامل کرکے دن میں کم از کم 3 دفعہ اس سے سر کی اچھی طرح مالش کریں اور پھر حیرت انگیز نُسخے کے جادوئی اثرات کا مشاہدہ کریں۔

یہ نُسخہ کوئی عام نسخہ نہیں ہے اور اسے استعمال کرنے کے چند ہی دنوں میں آپ کے اس کے فوائد نظر آنا شروع ہو جائیں گے بس صبر سے اسے روزانہ استعمال کرتے رہیں انشااللہ بہت جلد آپ کو افاقہ ہوگا اور آپ کے بال واپس لوٹ ائیں گے آپ اسے کمزور اور گرتے ہُوئے بالوں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔