گوشت کو فریزر میں تازہ اور لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے آسان طریقے

Posted by

عید قُربان پر کی جانی والی قُربانی کے گوشت پر ایک حصہ غریب اور مساکین کا ہوتا ہے، ایک حصہ رشتے داروں کا ہوتا ہے، اور ایک حصہ قُربانی کرنے والے کی اپنی ذات کے لیے ہوتا ہے ایسے موقع پر دوسروں کے حصے پر ڈاکہ ڈال کر اُسے ٹھنڈی مشینوں میں سٹور کر کے آدھے سال سے بھی زیادہ استعمال کرنا اچھی بات نہیں۔

لوگ اس حرکت سے باز نہیں آتے اور گوشت کو فریزر میں غلط طریقے سے فریز کر دیتے ہیں اور جب مہینے دو مہینے کے بعد نکالتے ہیں تو وہ کھانے کے قابل نہیں ہوتا اور خراب ہوگیا ہوتا ہے، ایسے موقع پر عام طور پر لوگوں کو خیال آتا ہے کہ اس گوشت کو کسی غریب کو دے دیا جائے اور ایسی صُورت میں غریب بیچارہ باسی گوشت کھا کے بیمار ہو جاتا ہے اور دُعا دینے کی بجائے اُسے کے دل سے آہیں نکلتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو گوشت کو فریزر میں 6 ماہ سے زیادہ سٹور کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے تاکہ آپ کا گوشت خراب نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل عید کے بعد کسی موقع پر نرم ہو اور آپ اُس گوشت کو کسی غریب کو دینا چاہیں یا خود بھی کھانا چاہیں تو گوشت کا ذائقہ خراب نہ ہو اور کھانے والا بیمار نہ ہو۔

گوشت کو 6 ماہ سے زیادہ فریزر میں سٹور کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے گوشت میں سے ہڈیاں نکال دیں کیونکہ کے گوشت کے اندر موجود ہڈیاں آپ کے فریزیر کی جگہ گھیر لیتی ہیں اور زیادہ گوشت سٹور کرنے کے لیے جگہ کم پڑ جاتی ہے، ہڈیوں کو نکال کر آپ ان ہڈیوں کی یخنی نکال سکتے ہیں اور یہ یخنی بھی فریج وغیرہ میں لمبے عرصے تک محفوظ کی جاسکتی ہے۔(اللہ معاف کرے)

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\plastic wrap.png
Plastic Wrap

گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے گوشت کو کسی صاف اور خُشک کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں اورپر کسی پلاسٹک کؤر سے اچھی طرح ریپ کریں اور اگر آپ اسے زیادہ لمبے عرصے کے لیے سٹور کرنا چاہتے ہیں تو ریپ کے اندر گوشت کے اوپر 4٭6 انچ کا فریزر پیپر( فریزر پیپر ویکس پیپر جیسا ہوتا ہےجس کی ایک سائیڈ پر ویکس یا پلاسٹک لگی ہوتی ہے اور آجل بڑے سٹوروں پر آرام سے مل جاتا ہے) لگا کر پھر اُس پر پلاسٹک کؤر کریں ، فریزر پیپر گوشت میں سے نکلنے والے پانی کو جذب کر لیتا ہے جس سے اس کی پیکینگ لیک نہیں ہوتی، اگر گوشت میں نوکیلی ہڈی ہے تو اُس پر پیپر ٹاول رکھ کر ریپ کریں تاکہ یہ ہڈی پلاسٹک کؤر کو پھاڑ نہ دے وگرنہ گوشت کا ذائقہ کؤر پھٹنے اور لمبے عرصے فریزرمیں رہنے سے خراب ہو جائے گا۔

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\freezer paper.jpg

اگر آپ کو فریزر پیپر نہیں ملتا تو پلاسٹک کؤر بھی کافی ہے مگر کوشیش کریں کے پلاسٹک کؤر ایسے کریں جس سے وہ پھٹے نہ، ایسا کرتے ہُوئے اگر آپ کسی بھی قسم کی بد سکونی محسوس کریں تو بُرا ماننے کی بجاۓ اسے اللہ کا انعام سمجھیں اور بد سکونی دُور کرنے کے لیے گوشت کو غریبوں میں تقسیم کر دیں آپ کو دلی سُکون حاصل ہوگا۔

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\pasltic bag.jpg

گوشت کو پلاسٹک کؤر میں ریپ کرنے کے بعد اس کسی ائیر ٹائٹ پلاسٹک بیگ میں رکھ کر ایسے بند کر دیں کے بیگ کے اندر کوئی ہوا داخل نہ ہو اور بیگ کے اُوپر مارکر سے تاریخ درج کر دیں تاکہ آپ کو یاد رہے کہ آپ نے گوشت کب فریز کیا تھا۔ اب اس بیگ کو فریزر میں رکھنے سے پہلے باآواز بُلند اللہ کا ذکر کریں شائد ایسا کرنے سے آپ کا دل نرم پڑ جائے اور آپ گوشت تقسیم کر دیں، مگر پھر بھی اگر آپ ایسی کوئی چیز محسوس نہ کریں تو گوشت کو فریزر میں رکھ کر اُسکا دروازہ بند کر دیں آپکا گوشت 6 ماہ کے لیے محضوظ جائے گا۔

جو گوشت زیادہ لمبے عرصے کے لیے محفوظ نہ کرنا ہو اُس کو بھی پلاسٹک ریپ کے ساتھ کؤر کریں اور اُس پر ایلومینیم فوائل کا کؤر بھی کر دیں۔ ایلومینیم فوائل سے گوشت کؤر کرکے فریزر میں رکھنے سے گوشت کا ذائقہ خراب نہیں ہوتا اور جب آپ گوشت کو ڈی فراسٹ کر کے پکاتے ہیں تو وہ بلکل تازے گوشت جیسا ذائقہ دیتا ہے۔