گولڈن پلؤر ایک ننھا پرندہ جو عقل کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے

Posted by

ہمارے ہاں عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ رب کائنات نے صرف تین عاقل مخلوقات پیدا کی ہیں یعنی فرشتے، جن اور انسان اور خاص طور پر یہ خیال اُس وقت غلط ثابت ہو جاتا ہے جب رب کائنات کی کتاب میں ہم چیونٹی کو اُس کے پیغمبر سے باتیں کرتے ہُوئے پڑھتے ہیں اور پھر ہم پڑھتے ہیں کہ ہُدہُد اللہ کے نبی کو دُور دُور کی خبریں لاکر دیا کرتا تھا۔

رب کائنات کی کتاب سب نہیں پڑھتے لیکن عام طور پر آنکھیں رب کائنات نے سب انسانوں کو دی ہیں اور جب وہ دیکھتے ہیں کے بیا جیسا ننھا پرندہ اپنا گھونسلہ بناتے ہُوئے بہترین آرکیٹیکچر صلاحیتوں کا استعمال کرتا ہے تو تین عاقل مخلوقات کا عام خیال خام ہوجاتا ہے۔

File:Baya Weaver with nest male and female.jpg
Fareedz [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
اس آرٹیکل میں آپ کا تعارف ایک اور ذہین اور عقل مند پرندے سے کروایا جائے گا جس کی صلاحیتوں کو جاننے کے بعد آپ کی اپنی عقل ماؤف ہوجائے گی اور وہ پرندہ ہے گولڈن پلؤر جس کی زندگی کا سائنس دان کئی دہائیوں سے مطالعہ کر رہے ہیں اور حیران و پریشان ہیں کہ یہ ننھا پرندہ کہاں سے تعلیم لیکر آیا ہے۔

Pacific Golden Plover, Wild, Bird, Wildlife, Migratory

سائنس دان اس پرندے کی طرف اُس وقت متوجہ ہُوئے جب اُنہوں نے دیکھا کے یہ موسم بہار میں امریکی ریاست ہوائی سے اپنی اُڑان بھرتا ہے اور ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ بغیر رُکے ہُوئے طے کر کے الاسکا پہنچتا ہے اور پھر سردیوں میں الاسکا سے واپس ہوائی تک بغیر رُکے ہُوئے آتا ہے اور راستے میں کبھی راستہ نہیں بھولتا۔

USA from space 2

ہوائی سے الاسکا کا فاصلہ تقریباً 4023 کلومیٹر ہے اور یہ سارا راستہ سمندر کے پانی کے اوپر ہے جہاں بیٹھنےاور آرام کرنے کے لیے اس پرندے کو کوئی زمین اور جزیرہ نہیں ملتا اور گولڈن پلؤر تیرنا بھی نہیں جانتا کہ پانی میں اُتر کر تھوڑی دیر آرام کر لے لہذا گولڈن پلؤر 88 گھنٹے مسلسل بغیر کسی بریک کے نان سٹاپ یہ فاصلہ طے کرتا ہے۔

گولڈن پلؤر 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر یہ فاصلہ طے کرتے ہُوئے وہ اپنی پرواز کو حد رفتار سے کم رکھتا ہے اور یہ سمجھنا کوئی مُشکل بات نہیں کے وہ ایسا اس لیے کرتا ہے کہ اپنی توانائی کو مسلسل لمبا سفر کرنے کے لیے محفوظ رکھ سکے اور تیز سپیڈ سے اُڑنے سے توانائی جلد خرچ ہوجاتی ہے۔

File:Pacific Golden Plover from Kerala.jpg
AL BADUSH [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
سائنس دانوں نے اپنی تحقیقات میں جانا کے ہوائی سے پرواز شروع کرتے وقت اس پرندے کا وزن 7 اونس یعنی 198.4 گرام ہوتا ہے اور 88 گھنٹے کی پرواز کے بعد اس کا وزن 70 گرام کم ہوجاتا ہے جس سے یہ بات بخوبی سمجھی جاسکتی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے فیول کےطور پر یہ پرندہ اپنے اندر 70 گرام انرجی یعنی فیٹ محفوظ کرتا ہے اور 4023 کلومیٹر کا فاصلہ اس انرجی کو استعمال کرتے ہُوئے طے کرتا ہے لیکن سائنس دانوں کو جس چیز نے حیرت میں ڈال دیا وہ یہ تھی کہ یہ پرندہ اپنے وزن کا 0.6 فیصد وزن ایک گھنٹے میں بطور انرجی استعمال کرتا ہے اور اس لحاظ سے اگر حساب لگایا جائے تو یہ 70 گھنٹے سے زیادہ کی پرواز نہیں کرسکتا کیونکہ 70 گھنٹے میں اس کے اندر موجود سارا فیول خرچ ہوجائے گا اور اس لحاظ سے اسے الاسکا سے 800 کلومیٹر پیچھے پانی میں گر جانا چاہیے۔

یہ ایک ایسا راز تھا جسکی کھوج میں سائنس دانوں نے اس پرندے کا تعاقب کیا اور پھر اُن پر یہ بھید کُھلا کے یہ پرندہ اکیلا سفر نہیں کرتا بلکے اپنی ڈار کیساتھ سفر کرتا ہے اور اس سفر میں ڈار کے سار ے گولڈن پلؤر V کی شکل میں پرواز کرتے ہیں اور پرواز کے دوران اپنی پوزیشن بدلتے رہتے ہیں۔

وی کی شکل میں پرواز کرنے سے ان کے پروں پر ہوا کا دباؤ کم پڑتا ہے جس سے گولڈن پلؤر اپنی توانائی محفوظ رکھ پاتے ہیں یعنی وی کی شکل انہیں انرجی سیور مُوڈ میں پرواز کرواتی ہے اور یہ زیادہ لمبے فاصلے تک سفر کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

Pluvialis apricaria, Eurasian Golden Plover

اپنی تحقیات میں سائنس دانوں نے اس پرندے کے پاؤں کیساتھ ایسے آلات باندھے جنہوں نے ہوائی سے الاسکا تک کا اس پرندے کا ٹریک اپنے اندر محفوظ کر لیا جسے بعد میں کمپیوٹر پر دیکھنے کے بعد سائنس دانوں کو ہوائی سے الاسکا کا وہ ڈائریکٹ ٹریک ملا جو انسانوں کے پاس موجودہ ٹریک سے چھوٹا تھا جسکے بعد اس پرندے کو دُنیا کا بہترین Navigator صلاحیت رکھنے والا جاندار تسلیم کیا گیا۔

سائنس دانوں کی تحقیق ابھی بھی اس پرندے پر جاری ہے اور وہ اس بات پر بھی حیران ہیں کے یہ ہوائی سے الاسکا اور الاسکا سے ہوائی سیدھا اپنے گھونسلے کی طرف پرواز کرتا ہے اور یہ اپنی سمت نہیں بھولتا چاہے ہوا تیز ہوجائے یا موسم بدل جائے یا اندھیرا ہو جائے یہ اپنا راستہ جانتا ہے چاہے ہوائی سے الاسکا پہلی دفعہ ہی اُڑان کیوں نہ بھر رہا ہو اور کوئی شک نہیں کے گولڈن پلؤر کو جہاں سے ڈائریکٹ تعلیم ملی ہے وہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد کوئی تعلیم کو نہیں بھولتا۔

The Featured Image Preview Credit: JJ Harrison (https://tiny.jjharrison.com.au/t/3CuTyj5LtxrKUxYI) [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons, The image has been cropped