گوگل نے پچھلی 2 دہائیوں میں ہماری زندگی ایسے تبدیل کر دی ہے کہ ہم اب اگر گوگل کے بغیر زندگی کا تصور کریں تو لگے گا کہ زندگی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔ اس آرٹیکل میں کمپیوٹر کے آئن سٹائن گوگل کے 10 ایسے کرتب شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ نہ صرف حیران ہوں گے بلکہ لطف اندوز بھی ہوں گے۔
نمبر 1: اگر آپ اپنے دوستوں کو حیران کرنا چاہتے ہیں تو گوگل ڈاٹ کام کے پیج پر جا کر Do a barrel roll ٹائپ کریں اور سرچ کریں، گوگل کا پُورا پیج ڈرم کی طرح گول گھومے گا اور آپ اور آپ کے دوستوں کو حیرت زدہ کردے گا اور آپ سوچیں گے کہ اسے کیا ہُوا۔
نمبر 2: زندگی میں چھوٹا موٹا ہنسی مذاق نہ ہو تو تب بھی زندگی بلیک اینڈ وائٹ ہو جاتی ہے اور اگر آپ دوستوں کے ساتھ مذاق کو پسند کرتے ہیں تو گوگل پر جائیں اور Askew ٹائپ کریں اور پھر سرچ کا بٹن دبائیں اس سے گوگل کا پیج تیڑھا ہوجائے گا اور آپ کو لگے گا کہ شائد کمپیوٹر سکرین میں کوئی خرابی ہے اور اگر Askew کے اس لنک کو اپنے کسی دوست کو بھیجیں گے تو وہ بھی بیچارہ تھوڑی دیر کے لیے پریشان ہو جائے گا کہ اُس کے کمپیوٹر کو کیا ہُوا۔
نمبر 3 گوگل کے پیج پر جائیں اور جاکر وہاں لکھیں Blink html اور پھر سرچ کریں آپ دیکھیں گے کہ آپ کے سرچ انجن میں جہاں جہاں بھی Blink اور html کا ورڈ آیا ہے وہ جل بُجھ رہا ہے جیسے پلکیں جھپک رہا ہو۔
نمبر 4 کشش ثقل انسان کو ازل سے ہی حیران کر رہی ہے اور اسی حیرانی کو گوگل نے اپنے ایک کرتب میں چھپا رکھا ہے اور اس کرتب کو دیکھنے کے لیے گوگل کے پیج پر جائیں اور سرچ بار میں Google gravity ٹائپ کریں اور سرچ بٹن کی بجائے I am feeling lucky کا بٹن دبائیں اور دیکھیں کے کشش ثقل گوگل پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔
نمبر 5 اگر اُداس بیٹھے ہیں تو گوگل پر چلے جائیں اور سرچ کریں elgoog.im گوگل کا پیج مرر کر جائے گا اور آپ تھوڑی دیر کے لیے سوچیں گے کہ اسے کیا ہُوا۔
نمبر 6 اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی پیج پر جاتے ہیں لیکن انٹرنیٹ میں کسی خرابی کے باعث گوگل آپ کو میسج دیتا ہے کہ ” نو انٹرنیٹ” اور آپ سے درخواست کرتا ہے کہ اپنے انٹرنیٹ کی کیبل اور راوٹر وغیرہ چیک کریں اور اس مسیج کے اوپر آپ کو چھوٹا سا ڈائنوسار بنا دیکھائی دے گا اس ڈائنو سار پر کلک کریں اورکی بورڈ پر سپیس کا بٹن دبائیں ایک زبردست گیم شروع ہو جائے گی جو آپ کی بوریت کو ختم کر سکتی ہے۔
نمبر 7 یہ کرتب بچوں کو بہت پسند آئے گا بس گوگل پر جائیں اور ٹائپ کریں voxels liquid اور پھر سرچ میں نظر آنے والے پہلے رزلٹ پر جو کہ مسٹر ڈوب کی سائٹ کا رزلٹ ہے کلک کر دیں اور مزے کریں۔