درد تکلیف دہ ہوتا ہے مگر انسان کا دوست ہے جو اسے بیرونی اور خاص طور پر اندرونی اعضا کی خرابی کی صورت میں وارننگ دیتا ہے تاکہ اسے پتہ چلے کے نظام میں خرابی ہے بصورت دیگر اگر انسان کو یہ وراننگ نہ ملے تو بیرونی اور خاص طور پر اندرونی اعضا بغیرعلاج کے اندر ہی اندر تباہ ہوجائیں اور انسان کو پتہ تک نہ چلے۔
بیماری درد اور تکلیف کا انسان سے ازل کا رشتہ ہے اور ان چیزوں سے بچنے اور نجات حاصل کرنے کے لیے انسان نے زمین پر آتے ہی اپنی محنت کا آغاز شروع کر دیا تھا اور تب سے لیکر اب تک علم طب میں اس نے بیشمار ترقی کی اور آج کہا جاسکتا ہے کہ میڈیکل سائنس کے پاس سوائے موت کے اور چند ایک گنی چُنی بیماریوں کے باقی ہر مرض کا علاج موجود ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم طب یونانی کا درد ختم کرنے کا ایک ایسا نُسخہ شامل کر رہے ہیں جو کسی بھی Pain Killer انجیکشن سے کم نہیں ہے اور بیشمار دردوں میں خاص طور پر تکلیف دہ گُردے کی درد میں، کان کے درد میں، پیٹ کے درد میں، قولنج کے درد میں، سرکے درد وغیرہ میں جب اور کوئی دوا میسر نہ ہویا دوا کھانے کے بعد بھی درد غائب نہ ہُوا ہو تو یہ نسخہ ایک اکسیر کی طرح کام کرتا ہے اور درد سے فوری شفا دیتا ہے۔
نسخہ حب شفا جو درد کو خاموش کر دیتا ہے
تخم جوز ماثل (دھتورے کے بیج کو کہتے ہیں) ایک تولہ، سونٹھ دو تولہ، ریوند چینی 8 ماشہ اور گوند ببول 1 تولہ لیکر اچھی طرح صاف کرکے اس میں ہلکا ہلکا پانی ڈال کر اتنا باریک پیسں لیں کے آٹا بن جائے اور کوئی دانہ اس میں باقی نہ بچے جب باریک پس جائے تو چنے کے برابر سائز کی گول گول گولیاں گھڑ لیں اور ان گولیوں کے اوپر چاندی کا ورق لگا کر رکھ لیں۔
استعمال کا طریقہ
یہ گولیاں درد کا توڑ ہیں اور بزرگ کہتے ہیں جہاں اور کوئی دوا اثر نہ کر رہی ہو تو یہ نسخہ کام کرتا ہے اسی لیے بزرگوں نے اس کا نام حب الشفا رکھا ہے، درد کی صورت میں ایک گولی خمیرہ مروارید 4 ماشہ کیساتھ کھالیں اور اگر خیمرہ میسر نہ ہو تو گُڑ کا استعمال کریں اور اگر گُڑ بھی میسر نہ ہو تو چینی کے ساتھ اللہ شافی اللہ کافی کہہ کر بسمہ اللہ پڑھ کر کھا لیں اور قُدرت کے کرشموں کا نظارہ کریں انشاالللہ فوری آرام پائیں گے۔
نوٹ: نسخے میں استعمال ہونے والی تمام اشیا آپ کو کسی بھی پنسار سے مل سکتی ہیں۔