گھریلو استعمال کی 7 چیزیں جو وائی فائی سگنلز کو بہت کمزور کر دیتی ہیں

Posted by

کام کے دوران انٹرنیٹ وائی فائی کے سگنل اگر کمزور ہو جائیں تو کوفت ہوتی ہے اور اگر وائی فائی راوٹر لگا ہو اور اُس کے سگنل گھر کے سارے کمروں اور چھت پر پُوری طرح دستیاب نہ ہوں تو جہاں کوفت ہوتی ہے وہاں یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے وائی فائی راوٹر اچھی کوالٹی کا انسٹال نہیں کیا جس سے دوبارہ جیب پر بوجھ پڑے گا۔

وائی فائی رواٹر دوبارہ خریدنے کے باوجود جب سگنل آپ کو اپنی مطلوبہ جگہ پر نہ ملیں تو یہ بات مزید پریشانی کا باعث بنتی ہے، اس آرٹیکل میں ہم 8 گھریلو چیزوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے وائی فائی سگنلز کو درھم برہم کر کے کمزور بنا دیتی ہیں اور ہمارے انٹرنیٹ کے رابطے میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔

نمبر 1 دھات وغیرہ کا فرینیچر

C:\Users\Zubair\Downloads\table-308862_1280.png

دھات یعنی لوہا وغیرہ ایک کنڈکٹر ہے اور کنڈکٹر الیکٹریسٹی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے، ہمارا وائی فائی راوٹر الیکٹرو میگنیٹکس لہریں پیدا کرتا ہے اور لوہے وغیرہ کے ٹیبل اور دیگر سامان ان لہروں کو اپنے اندر جذب کر کے کمزور بنا دیتا ہے چنانچہ وائی فائی سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں اور دُور تک کام نہیں کرتے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وائی فائی سنگلز دُور تک کام کریں تو راوٹر کو لوہے کے ٹیبل یا شیلف وغیرہ پر مت رکھیں وگرنہ وہ اپنی پُوری پرفارمنس نہیں دے پائے گا۔

نمبر 2 شیشہ

File:Rudnyánszky mansion. R 24. Wall mirror and console table, cca 1810. - Budapest.JPG
Globetrotter19 / CC BY-SA

شیشے کے اوپر لگا میٹریل جس کی وجہ سے ہم اپنا عکس دیکھ پاتے ہیں وائی فائی سگنلز کو بھی ریفلیکٹ کرتا ہے اور ایک شیلڈ کی طرح سگنلز کو باؤنس کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے وائی فائی کے سگنلز کمزور ہو جاتے ہیں۔

اپنے راوٹر کو ہمیشہ ایسی جگہ پر رکھیں جہاں قریب کوئی شیشہ موجود نہ ہو تاکہ اُس کے سگنلز دُور تک جا سکیں۔

نمبر 3 فریج اور واشنگ مشین وغیرہ

C:\Users\Zubair\Downloads\refrigerator-2420419_1920.png

ایسی الیکٹریکل ائپلائنسس جن میں پائپ لگے ہُوئے ہوتے ہیں جو پانی یا گیس وغیرہ کو سرکولیٹ کرتے ہیں وائی فائی سگنلز کو کمزور بنا دیتے ہیں۔

پانی وائر لیس لہروں کی کُچھ انرجی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے وائرلیس سنگلز کمزور ہوجاتے ہیں اور راوٹر سے دُور ہونے کیساتھ ہی انٹرنیٹ منقطع ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

نمبر 4 گھریلو لائٹس اور جگمگانے والی لائٹس

ان لائٹس کے اندر جو الیکٹرونکس استعمال ہوتی ہے وہ اپنے اردگرد ایک میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتی ہے جو وائی فائی کی لہروں کو کمزور بنا دیتی ہے اس لیے راوٹر کو ایسی الیکٹرونکس کے قریب نہ رکھیں جو میگنیٹک ویوز پیدا کرتی ہوں۔

نمبر 5 مونیٹر

C:\Users\Zubair\Downloads\pc-4876058_1280.png

کمپیوٹر مونیٹرز وغیرہ 2.4 گیگا ہرٹس انٹرفیرینس پیدا کرتے ہیں اور وائی فائی راوٹر بھی یہی انٹرفیرینس پیدا کرتا ہے اور جب دو چیزیں ایک ہی فریکوینسی پیدا کر رہی ہوں تو اُن سے نکلنے والی وائرلیس لہریں کمزور ہو جاتی ہیں اسی لیے جہاز کے ٹیک آف اور لینڈینگ کے دوران پائیلٹ کی طرف سے اعلان کیا جاتا ہے کہ اپنے موبائل وغیرہ سوئچ آف کردیں۔

نمبر 6 مائیکرو ویو

C:\Users\Zubair\Downloads\microwave-29056_1280.png

مائیکرو یو بھی عام طور پر ایسی ہی فریکوینسی پیدا کرتا ہے جو وائی فائی روٹر سے ملتی جلتی ہے اس لیے راوٹر کو مائیکرویو اون کے قریب مت رکھیں تاکہ آپ کے وائی فائی سگنلز ڈسٹرب نہ ہوں۔

نمبر 7 اینٹ سیمنٹ کی دیواریں اور چھت

C:\Users\Zubair\Downloads\brick-wall-3353764_1920.jpg

وائی فائی سگنلز سیمنٹ اور اینٹوں کی بنی موٹی دیواروں کو پار نہیں کر پاتے اسی طرح سنگ مرر اور دوسری ٹائلز وغیرہ بھی ان سگنلز کو روک لیتی ہیں اس لیے اگر آپ فائی وائی سگنلز کو گھر کے دوسرے فلور پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو راوٹر کو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جو کھلی ہو اور جسکے قریب دیواریں وغیرہ نہ ہوں۔

سگنلز کو کیسے طاقتور بنایا جاسکتا ہے

File:Wifi logo.jpg
Krish Dulal / CC BY-SA

وائی فائی سگنلز کو طاقتور بنانے کے لیے راوٹر کو اوپر دی گئی اشیا کے قریب مت رکھیں، راوٹر کا سوفٹ وئیر اپ ڈیٹ کر کے رکھیں اور راوٹر کے ساتھ طاقتور اینٹینا استمعال کریں۔

اپنے وائی فائی پر ہمیشہ پاسورڈ سیکورٹی لگائیں اور اگر دُور تک اس کے سگنلز استعمال کرنا چاہتے ہیں تو رواٹر کے ساتھ ایمپلیفائر انسٹال کریں۔

اپنے روٹر کو 5 گیگا ہرٹس پر ٹیون کریں کیونکہ یہ 2.4 کی نسبت زیادہ اچھی پرفارمنس دیتا ہے، اور اسکے ساتھ ساتھ رواٹر کو دن میں ایک دفعہ بند کے آن کر لیا کریں تاکہ راوٹر کی میموری صاف ہوجایا کرے۔