گھر میں رکھنے والے 10 پودے جو ہماری صحت پر بہت سے اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں

Posted by

ہمارے گھروں میں عام طور پر کاربن مونو آکسائیڈ، امونیا، فارملڈی ہائیڈ اور کئی اورخطرناک ٹاکسنز ہماری سانس لینے والی فضا کو آلودہ کیے رکھتے ہیں جس سے ہم بہت سی وائرل اور دائمی بیماریوں میں مُبتلا ہوتے ہیں، اس آرٹیکل میں گملوں میں پلنے بڑھنے والے ایسے پودوں کا ذکر کیا جائے گا جو ہوا کی اس گندگی کو 90 فیصد تک صاف کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات پیدا کرتے ہیں۔

نمبر 1 یاسمین

C:\Users\Zubair\Downloads\jasmin-2307451_1920.jpg
Resim congerdesign tarafından Pixabay‘a yüklendi

یاسمین کا پودا ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات پیدا کرتا ہے اس میں سے خارج ہونے والی فضا دماغ، اینگزائٹی، طبیعت کی اُداسی جیسی بیماریوں کو روکتی ہے اور ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور ہماری نیند کو بہتر بناتی ہے، آپ اسے آسانی سے گملے میں اُگا سکتے ہیں اور نیند کو بہتر بنانے کے لیے اسے بیڈ روم میں رکھنا زیادہ مناسب ہے۔

نمبر 2 سپائیڈر پلانٹ

File:Spider Plant (Chlorophytum comosum) 1.jpg
Mokkie / CC BY-SA

پاکستان میں پودوں کی نرسریوں میں عام ملنے والا یہ پودا فضا کی آلودگی اور اس میں موجود ٹاکسنز کو صاف کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا خاص طور پر گھروں میں پائی جانے والی پالوشن کو صاف کرنے کے لیے یہ انتہائی کارآمد دوست پودا ہے جو بغیر کسی اضافی احتیاط کے آسانی سے گملے میں پل بڑھ جاتا ہے اور ہوا میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔

نمبر 3 پیس للی

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (14).jpg

فضا کی آلودگی کو صاف کرنے کے لیے پیس للی بھی انتہائی زبردست پودا ہے جو ہوا سے امونیا اور دیگر ٹاکسنز کو اپنے اندر جذب کر کے فضا کو صاف سُتھرا بناتا ہے اور اس سے خارج ہونے والی مہک ہوا کو معطر کردیتی ہے۔

نمبر 4 سنیک پلانٹ

File:Snake Plant (Sansevieria trifasciata 'Laurentii') 2.jpg
Mokkie / CC BY-SA

بیڈ رومز میں رکھنے کے لیے یہ پودا جہاں انتہائی خوبصورت ہے وہاں یہ ہوا میں موجود تمام قسم کی آلودگی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر آپ اسے کمرے کی فضا صاف کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ایک سے زیادہ پودوں کا استعمال کریں۔

نمبر 5 گربیرا

C:\Users\Zubair\Downloads\gerbera-1487218_1280.jpg

ناسا کے مُطابق یہ پودا ہوا میں پائے جانے والے کیمیکل بینزین کو صاف کرنے کے لیے انتہائی کارآمد چیز ہے یہ ہوا کو صاف کرکے رات میں اس میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے

نمبر 6 روز میری

C:\Users\Zubair\Downloads\conserved-food-herb-savour-relax-sun-1612772-pxhere.com.jpg
Photo by Adrienn87 form PxHere

یہ پودا عام طور پر بطور ہرب استعمال ہوتا ہے جو ہماری توجہ اور یاداشت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے کیساتھ پٹھوں کی درد میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، آپ اسے گھر میں گملے میں اُگا سکتے ہیں اور اسے بہت سے کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 7 لیوینڈر

C:\Users\Zubair\Downloads\lavender-4080855_1920.jpg
Resim TKasimir tarafından Pixabay‘a yüklendi

لیوینڈر کا پودا، سٹریس ختم کرنے، بے نیندی، تھکاوٹ، نروسنیس، اینگزائٹی اور ڈپریشن کے لیے مُفید چیز ہے آپ اسے گملے میں اُگانے کیساتھ ساتھ گھر کے گارڈن میں بھی اُگا سکتے ہیں۔

نمبر 8 کوار گندل

C:\Users\Zubair\Downloads\aloe-vera-2899010_1280.jpg

بیشمار خُوبیوں کا حامل یہ پودا سخت حالات میں بھی زندہ رہتا ہے اور بغیر کسی اضافی کئیر کے آسانی سے گملے میں اُگایا جا سکتا ہے، ایلو ویرا یا کنوار گندل ہماری جلد، زخموں اور کئی دائمی بیماریوں جیسے شُوگر، بلڈ پریشر وغیرہ میں مُفید مانا جاتا ہے۔

نمبر 9 گولڈن فوٹوز

File:Epipremnum aureum 31082012.jpg
Joydeep, Epipremnum aureum 31082012 , CC BY-SA 3.0

گھروں میں استعمال ہونے والے پینٹ، گلو، ڈٹرجنٹ وغیرہ سے خارج ہونے والے کیمیکل بھی ہمارے صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کیمیکلز کو صاف کرنے میں گولڈن فوٹو پودا انتہائی کارآمد پودا ہے۔

نمبر 10 ربڑ پلانٹ

File:Rubber Plant (Ficus elastica 'Robusta') 2.jpg
Mokkie / CC BY-SA

اس پودے کے پتے ہوا کی آلودگی کو اپنے اندر تیزی سے جزب کرتے ہیں اور ہوا کو صاف کرتے ہیں اس لیے اگر آپ اس پودے کو ہوا صاف کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو اس کے پتوں کی روزانہ صفائی رکھیں تاکہ یہ اپنا کام بہتر طریقے سے جاری رکھے۔