گھر میں محسور کُن خوشبو پیدا کرنے کے لیے 10 زبردست گھریلو ٹوٹکے

Posted by

روزانہ گھر میں جھاڑو پونچا وغیرہ لگانا یا گھر دھونا اچھی بات ہے لیکن اس سے گھر پُوری طرح صاف سُتھرا اور خُوشبودار نہیں ہوتا اور نہ ہی گھر کی پُرانی چیزوں جیسے فرنیچر، فوم کے گدے، باتھ روم میں سیلن کی بُو، کپڑے کے صوفے وغیرہ سے آنے والی ناگوار بُو ختم ہوتی ہے۔

G:\Pics Sharing\bouquet-20978_1920.jpg
Imagem de PublicDomainPictures por Pixabay

اس آرٹیکل میں 10ایسے زبردست ٹوٹکوں کا ذکر کیاجائے گا جنہیں استعمال کرنے سے آپ کا گھر بھی مہک اُٹھے گا اور مکمل طور پر صاف سُتھرا کہلانے کے قابل ہو جائے گا۔

نمبر 1 کینو کے چھلکے جلائیں

کینو اور مالٹے وغیرہ کے چھلکے ایسی محسور کُن خوشبو پیدا کر سکتے ہیں جو آپ کے مُوڈ کو انتہائی خوشگوار بنا سکتی ہے، کینو اور مالٹے وغیرہ کے چھلکے دُھوپ میں خُشک کر لیں اور پھر اسے کچن میں چولہے کے اوپر رکھ کر جلا دیں یہ آپ کے کچن میں فوری طور پر انتہائی خوشگوار مہک پیدا کریں گے اور ائیر فریشنر کے طور پر کچن کی فضا کو محسور کُن بنا دیں گے۔

نمبر 2 فریج کی بد بُو

فریج میں رکھے ہُوئے کھانے ٹھنڈک کی وجہ سے تازہ تو رہتے ہیں مگر ان کھانوں سے نکلنے والی بُو فریج سے باہر نہیں نکل پاتی اور باسی ہونے کے بعد بدبُو بن جاتی ہے اور جہاں ناگوار گُزرتی ہے وہاں دُوسرے کھانوں کو بھی متاثر کر تی ہے۔

اس پریشانی سے بچنے کے لیے بیکنگ سوڈے کا پیکٹ کھول کر فریج میں رکھ دیں اور سال میں ایک دفعہ اسے بدل دیا کریں، بیکنگ سوڈے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کے وہ فریج کی بُو کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور فریج کی فضا کو تروتازہ رکھتا ہے۔

نمبر 3 مائیکرو ویو کی بُو

لیموں کا استعمال جب صفائی کے لیے کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ مزیدار سبزی اور بھی کئی صلاحیتیں رکھتی ہے، مائیکرو ویو میں جمی بُو سے نجات کے لیے ایک پیالہ میں پانی لیں اور لیموں کو آدھا کاٹ کر پانی میں نچوڑ دیں اور ساتھ ہی چھلکے بھی ڈالکر مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور 5 منٹ کے لیے مائیکرو ویو کو چلا دیں اور بعد میں پیالے کو باہر مت نکالیں بلکے کُچھ منٹ پڑا رہنے دیں اور پھر پیالہ نکال کر صاف کپڑے سے مائیکرو ویو کی صفائی کر دیں، اسے سے آپ کا مائیکرو یو مہک جائے گا۔

نمبر 4 نیچرل ائیر فریشنر

بازار سے خریدے جانے والے ائیر فریشنرز کے اندر ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اس لیے گھر میں قُدرتی ائیر فرینشنر آرام سے خود بنائیں۔

ایک سپرے کی بوتل میں ڈیسٹلڈ واٹر ڈال لیں اور ساتھ ہی اپنے پسندیدہ ایزینشل آئل کے چند قطرے اور پودینے کے پتے ڈالکر اچھی طرح ہلا لیں اور اس نیچرل سپرے سے اپنے گھر کو مہکائیں۔

نمبر 5 کھیل بھی اور خوشبو بھی

باتھ روم میں ٹوائیلٹ سیٹ اور فلش وغیرہ سے بیکٹریا ختم کرنے، داغ ختم کرنے اور باتھ روم کو مہکانے کے لیے 4 کھانے کے چمچ سٹرک ایسڈ، آدھا کپ واشنگ سوڈا، آدھا کپ سوڈیم سلفیٹ، 1 چمچ نہانے کا صابن باریک پیس کر، 1 چمچ سوڈیم پولی کاربونیٹ اور 15 قطرے ایزینشل آئل کے ڈالکر مکس کر لیں سپرے بوتل میں پودینے کے پتے ڈالکر اس مکسچر پر اچھی طرح سپرے کرنے کے بعد مکسچر کے بال بنا لیں اور پھر اسے دُھوپ میں 5 سے 6 گھنٹے تک سُکھا لیں اور پھر ان بالز کو فلش اور ٹوائیلٹ سیٹ وغیرہ میں ڈال دیں اور تماشا دیکھیں۔

نمبر 6 کارپٹ کی بدبُو ختم کرنے کے لیے

ایک سپرے کی بوتل میں 200 ملی لیٹر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ (کسی بھی میڈیکل سٹور سے مل جائے گی)، ایک کھانے کا چمچ بیکینگ سوڈا، ایک کھانے کا چمچ سرکہ ڈالکر مکس کر لیں اور اس سپرے کو کارپٹ پر چھڑک دیں اور اسے خُشک ہونے دیں خُشک ہونے کے بعد کارپٹ پر سپرے والی جگہ پر پاوڈر کے ذرات نظر آئیں گے انہیں ویکیوم کلینر سے صاف کر دیں اور کارپٹ کی تازگی سے لطف اندوز ہوں۔

نمبر 7 بیڈ کے گدوں کی بُو

بیڈ کے میٹرس وغیرہ سے بدبُو کی صورت میں اس کے اوپر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور 30 منٹ کے بعد ویکیوم وغیرہ سے گدے کی صفائی کر دیں اس طریقے سے میٹرس کی بوبُو ختم ہو جائے گی اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ میٹرس سے خوشبو بھی آئے تو بیکینگ سوڈے میں چند قطرے اپنے پسندیدہ اینزینشل آئل کے ڈال دیں۔

اس طریقے کو استعمال کرتے ہُوئے آپ اپنے کپڑے کے صوفے اور گدے وغیرہ کو بدبو سے آزاد کر سکتے ہیں اور اپنے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

نمبر 8 ٹوائیلٹ بُرش

ٹوائیلٹ میں رکھا ہُوا گندہ بُرش بھی باتھ روم میں بدبو پیدا کرنے کا ایک بڑا باعث ہے اسکے لیے ٹوائیلٹ بُرش کے ہولڈر میں کوئی بھی لیکوڈ سوپ ڈال دیں یہ بُرش کے اوپر موجود بیکٹریا کو ختم کر دے گا اور یہی بیکٹریا بدبُو پیدا کرتا ہے۔

نمبر 9 کپڑوں کی الماری میں

اپنے کپڑوں کو الماری میں کسی خُشک پیپر وغیرہ اوپر رکھیں جیسے اخبار وغیرہ تاکہ کپڑوں میں سے سرف وغیرہ کی خوشبو باسی ہوکر الماری میں بدبو پیدا نہ کرے۔

نمبر 10 گھر میں پودے رکھیں

خوشبو دار پودے گھر کی فضا کو معطر کر دیتے ہیں اس لیے اپنے گھر میں ایسے پودے رکھیں جن سے خُوشبو آتی ہو جیسے کلی، گُلاب، نیاز بُو وغیرہ یہ آپ کو جہاں محسور کُن خوشبو دیں گے وہاں آپ کے گھر کی فضا کو بھی صاف رکھیں گے۔