گھر کو بغیر ہیٹر کے گرم رکھنے کے 13 آسان ٹوٹکے

Posted by

پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہو چُکا ہے اور جیسے جیسے سردی بڑھے گی گھر کو ہیٹر کے ساتھ گرم کرنے کی ضرورت بھی پڑےگی اور ہم سب جانتے ہیں کہ ہیٹر کا استعمال جہاں صحت کے لیے نقصان دہ ہے وہاں یہ جیب پر بھی کافی بھاری پڑتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم گھر کو بغیر ہیٹر کے گرم رکھنے کے چند آسان طریقے ذکر کریں گے جس سے جہاں آپ اپنے گھر کو جہاں قدرتی طور پر گرم رکھ سکیں گے وہاں گیس اور بجلی کی بچت بھی کر پائیں گے۔

نمبر 1  کھڑکیاں اور روشندان اچھی طرح بند کریں

C:\Users\zubai\Downloads\window-2789802_1280.png

گھر میں سرد ہوا کے داخلے کو روکنے کے لیے کھڑکیاں اور روشن دان اچھی طرح ایسے بند کریں کے اُن میں سے ہوا کا داخلہ ناممکن ہوجائے، عام طور پر ہمارے گھروں کی کھڑکیاں اور روشن دان بند ہونے کے باوجود ہوا کو پوری طرح روکنے میں ناکام ہوتے ہیں لہذا ضروری ہے کے ایسے موقع پر پلاسٹک کور کے ساتھ ایسی درزوں کو بند کیا جائے جہاں سے ہوا گھر میں داخل ہو سکتی ہے۔

نمبر 2 کھڑکیوں پر پلاسٹک کے پردے لگائیں

گھر کی ایسی کھڑکیاں جہاں سے سُورج کی روشنی گھر میں داخل ہوتی ہے وہاں پلاسٹک کے شاور کرٹن لگائیں تاکہ سوُرج کی روشنی ان پردوں پر پڑ سکے یہ جہاں سُورج کی روشنی کو گھر یا کمرے میں داخل ہونے دیں گے وہاں دھوپ کی حدت کو اپنے اندر جذب کر کے گرم ہوجائیں گے اور گھر اورکمروں کو گرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

نمبر 3 دن کے وقت کھڑکیوں پر سے پردے ہٹا دیں

Two White Rod Pocket Curtains

کپڑے کے بھاری پردے جو دھوپ کی روشنی کو کمرے میں داخل ہونے سے روکتے ہیں اُنہیں دن کے وقت ہٹا دیا کریں تاکہ سُورج کی روشنی کمرے میں داخل ہو سکے۔

نمبر 4 دروازوں کو سیل کریں

درواوں کے فریمز کو اچھی طرح چیک کریں اور جہاں درزیں موجود ہوں وہاں کسی ٹیپ کے ساتھ اُنہیں بند کر دیں تاکہ سرد ہوا اندر داخل نہ ہو سکے اور خاص طور پر دروازے کے نیچے والی جگہ پر کوئی کپڑایا پُرانا تولیہ وغیرہ اس طرح رکھیں کے باہر کی ہوا دروازے کے نیچے سے اندر داخل نہ ہو پائے۔

نمبر 5 گھر میں زیادہ سے زیادہ دھوپ آنے دیں

دن کے وقت جب سُورج کی روشنی گھر پر پڑتی ہے تو کوشش کریں کے اُسکے راستے میں آنے والی چیزوں جیسے پودے پردے یا شیڈ وغیرہ ہٹا دیں تاکہ سُورج کی روشنی گھر کو زیادہ سے زیادہ گرم کر سکے۔

نمبر 6 غیر استعمال شُدہ کمروں کے دروازے بند رکھیں

Closed Brown Wooden Doors Inside Poor Lighted Room

گھر کے ایسے کمرے جو استعمال میں نہیں آتے اُن کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کر دیں اور انہیں بلا وجہ نہ کھولیں اس سے گھر میں موجود ہیٹ ٖضائع نہیں ہوگی۔

نمبر 7 فرج کو لیونگ روم میں رکھیں

کوشش کریں کے گھر کی فرج کو ایسی جگہ پر رکھیں جہاں آپکی موجودگی زیادہ ہوتی ہے فرج سے خارج ہونے والی حدت آپکے کمرے کے ماحول کو گرم کر دے گی۔

نمبر 8 کمرے میں کارپٹ یا رگ کا استعمال کریں

Rhodes, Rugs, Carpets, Rug, Carpet, Texture, Textile

سردی کے موسم میں کمروں کے فرش ٹھنڈے ہوجاتے ہیں اور ہیٹر چلانے کے باوجود کمرہ ٹھنڈا ہی رہتا ہے اس لیے کوشش کریں کے کمرے کے فرش پر کوئی رگ یا موٹا کپڑا جیسے دری یا کارپٹ وغیرہ کا استعمال کریں یہ فرش کی ٹھنڈک کو کمرے میں داخل ہونے سے روکے گا اور کمرے کی ہیٹ کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔

نمبر 9 کمروں کی چھت کی انسولیشن کروائیں

ہمارے گھر عام طور پر موسم کی سختی سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور یہ گرمیوں میں شدید گرم اور سردیوں میں شدید سرد ہوجاتے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ گھر کی چھتوں کی انسولیشن نہ ہونا ہے، گھر کی چھتوں کی انسولیشن کروائیں یہ گرمی اور سردی دونوں موسموں میں آپکے کام آئے گی۔

نمبر 10 گھر میں انگیٹھی بنائیں

C:\Users\zubai\Downloads\wood-warm-house-floor-home-wall-817678-pxhere.com.jpg

پہلے گھروں میں عام طور پر انگٹھیاں بنائی جاتی تھیں مگر اب میدانی علاقوں میں اس کا رواج ختم ہو گیا ہے اگر آپ کے گھرمیں انگھیٹی ہے تو اُس میں آگ جلائیں اور اگر نہیں ہے تو بنا لیں اور اُس میں سستا ایندھن جو آپ گھر کی کاٹھ کباڑ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں جلائیں مگر یاد رکھیں جب انگھیٹی جل رہی ہو تو اُس کی نگرانی کرتے رہیں۔

نمبر 11 کھانا پکائیں

گھر میں کھانا پکانے کے دوران چولہا جلتا ہے اور گھر کو گرم کرتا ہے لہذا گھر میں کھانا پکائیں اور اگر آپ کا کچن گھر کے کمروں سے دُور ہے تو کوئی چولہا پلاسٹک پائپ کیساتھ گھر کے کمروں کے قریب رکھ لیں اور چائے وغیرہ اُس پر پکائیں اس سے بھی گھر گرم ہو گا اور کوکر میں پانی کی ہیٹ بنا کر اُس کو کمرے میں لا کر کھولیں تاکہ سٹیم سے کمرے کی ہوا گرم ہو اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھے۔

نمبر 12 کمرے میں موم بتی جلائیں

Candle, Light, Flame, Burn, Candlelight

موم بتی جہاں سستی روشنی ہے وہاں یہ کمرے کو کافی گرم کر دیتی ہے اس لیے کمرے میں رات کو موم بتی جلائیں اور یاد رکھیں کہ موم بتی جلانے کے بعد اُس کی مکمل نگرانی کریں۔

نمبر 13 گھر کی کُچھ لائٹس جلا کر رکھیں

کمرے میں لگے بلب اور ٹیوب لائٹس بھی حدت پیدا کرتی ہیں اس لیے کُچھ لائٹس جلا کر رکھیں تاکہ ماحول کو گرم کر سکیں۔

نوٹ: بند کمرے میں کوئلے والی انگیٹھی یا ہیٹر ہرگز چلتا چھوڑ کر مت سوئیں وگرنہ یہ کمرے کی آکسیجن ختم کردے گا اور دم گھٹنے کا باعث بنے گا۔