گہرے رازوں سے بھرے قدرت کے پیدا کردہ 9 عجوبے جو آنکھ کو حیران کر دیں گے

Posted by

جن لوگوں کو سیاحت کو شوق ہوتا ہے اُن کی لسٹ میں بہت سے مقامات ایسے موجود ہوتے ہیں جہاں وہ کم از کم زندگی میں ایک دفعہ ضرور جانا چاہتے ہیں، زندگی کی مصروفیات سے وقت نکالنا اور نئی نئی جگہوں کو دریافت کرنا ایک مشکل کام ہے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم قُدرت کے پیدا کردہ 9 دلچسپ اور عجیب مقامات کو شامل کر رہے ہیں جو باقی دُنیا سے ہٹ کر ہیں اور آپ وہاں ضرور جانا چاہیں گے۔

نمبر 9 پولینڈ کا ٹیڑھا جنگل

File:Krzywy Las - Nowe Czarnowo 2.JPG
Rzuwig / CC BY-SA

پولینڈ میں گرائیفینو کے مقام پر ٹیڑھے درختوں کا یہ جنگل ایک ایسا معمہ ہے جسکا راز ابھی تک کوئی نہیں جانتا، اس علاقے میں 1930 کے قریب 400 سے زیادہ پائن کے درخت لگائے گئے تھے جو سارے کے سارے ٹیڑھے ہو کر اُگے اور ان درختوں کا ٹیڑھا پن ساری دُنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\crooked-tree-4655073_1920.jpg
Resim Wolfgang Eckert tarafından Pixabay‘a yüklendi

اس جنگل کی سیاحت کرنے والے اسے ٹیڑھا جنگل کہتے ہیں مگر پولش میں اس کا نام کرزیوی لاس ہے۔

نمبر 8 یوونی سالٹ فلیٹ بولیویا

Salar de Uyuni

یہ جگہ نمک کی دنیا میں سب سے بڑی اور اونچی جھیل ہے جو بولیویا میں ہے، کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں 10 بلین ٹن نمک موجود ہے اور خشک موسم میں یہ جگہ صحرا بن جاتی ہے یعنی یہاں بارش بلکل نہیں ہوتی۔

C:\Users\Zubair\Downloads\salar-de-uyuni-1955828_1920.jpg
Resim Rodrigo Digo tarafından Pixabay‘a yüklendi

اری دُنیا کے سیاحوں کے لیے اپنے اندر ایک علیحدہ رنگ رکھنے والی یہ جگہ اس لیے بھی بے حد مشہور ہے کہ یہ بلکل شیشے جیسی ہے اور بادلوں کے موسم میں جب بادلوں اور آسمان کا عکس اس میں سے دیکھائی دیتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے بندہ پرستان آگیا ہو۔

نمبر 7 جیلی فش جھیل

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/4/43/Diver_and_jellyfish%2C_Jellyfish_Lake%2C_Palau_Islands%2C_Micronesia.jpg
w:en:Aquaimages (talk | contribs) / CC BY-SA

پلاؤ میں واقع یہ جھیل چھوٹی جیلی فش سے بھری ہُوئی ہے اور اس جیلی فش کا ڈنگ خطرناک نہیں ہوتا، سمندر میں پائی جانے والی بڑی جیلی فش اگر انسان کو ڈنگ مار لے تو خطرناک ہو سکتا ہے۔ آپ اس جھیل میں آرام سے ان مچھلیوں کے ساتھ تیر سکتے ہیں اور قُدرت کی اس دلچسپ مخلوق کے ساتھ اپنا وقت گُزار سکتے ہیں۔

نمبر 6 ہرن وادی

File:Lower Antelope Canyon 478.jpg
Uploaded by Meckimac / CC BY-SA

اینٹیلوپ وادی ایرزونا دُنیا کی چند ایسی جگہوں میں شمار ہوتی ہے جسے دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ لوگ جاتے ہیں، یہ وادی قُدرت کاایک عجیب معجزہ ہے جسکی دیواروں جیسی کھڑی چٹانیں دیکھنے والے کو ورطہ حیرت میں دال دیتی ہیں، اس وادی کو دیکھنے کے لیے بغیر گائیڈ کے جانا منع ہے کیونکہ بارش کے موسم میں یہاں اچانک سیلاب پیدا ہو جاتا ہے جو انسان کو ڈبونے کے لیے کافی ہے۔

نمبر 5 غاروں میں بنا شہر کپاڈوسیا

ancient beautiful capadocia cappadocia cave fairy famous flight formation geology hill history land landscape mountain nature old outdoor park pigeon rock sandstone scene stone summer tourism travel turkey turkish valley view white mountainous landforms badlands mountain range sky natural landscape wilderness outcrop ridge batholith wadi national park fell massif escarpment photography cloud hill station cliff alps summit terrain plateau panorama geological phenomenon fault bedrock ar te klippe mount scenery canyon

ترکی کا یہ شہر تاریخی حثیت کا حامل ہے جسکے دلچسپ غاروں میں بنے گھر، ہوٹل اور دُکانیں دیکھنے کے لیے ساری دُنیا کے سیاح ترکی کا رُخ کرتے ہیں اور پھر اس شہر کے جادو میں کھو جاتے ہیں خاص طور پر رات کے وقت یہاں کی روشنیاں اسے ایک ایسی جگہ بنا دیتی ہیں کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔

نمبر 4 گریٹ بلو ہول

File:Great Blue Hole.jpg
U.S. Geological Survey (USGS) / Public domain

برازیل کے سمندر میں واقع یہ دلچسپ سُراخ اپنے اندر جانے کتنے راز سموئے ہُوئے ہے، پانی میں موجود نیلے رنگ کے اس سوراخ کی چوڑائی تقریباً 318 میٹر اور گہرائی 124 میٹر ہے۔

سکوبا ڈائیو کرنے کے شوقین ساری دُنیا سے اس جگہ پر اکھٹے ہوتے ہیں اور پھر اس سوراخ میں چھلانگ لگا کر قدرت کے انمول کرشمے دیکھتے ہیں۔

نمبر 3 یلو سٹون نیشنل پارک امریکہ

https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/3/33/Morning_Glory_Pool_-_Upper_Geyser_Basin_of_Yellowstone_National_Park_-_Wyoming%2C_USA_-_25_June_2010.jpg
daveynin from United States / CC BY

امریکہ میں واقع یہ پارک 1872 میں بنایا گیا اور اپنی بے پناہ خوبصورتی دلچسپ اور شفاف جھیلوں، وادیوں، الپائن کے جنگلوں اور دریاؤں کی وجہ سے ساری دُنیا کے سیاحوں کے لیے ایک عجوبہ ہے جسے دیکھنے کے لیے وہ ساری دُنیا سے اس جگہ پر اکھٹے ہوتے ہیں۔

نمبر 2 ٹرول ٹونگا، ناروے

File:The Troll's Tongue.jpg
Asgeir Helgestad/Artic Light AS/visitnorway.com / CC BY

آپ نے یہ چٹان کئی تصویروں میں دیکھی ہوگی، یہ جگہ ٹرول ٹونگا کے نام سے جانی جاتی ہے اور ناروے میں ہے جہاں سے ساری وادی کا انتہائی حسین نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے، پیراشوٹ کے ذریعے جمپ لگانے والوں میں یہ جگہ انتہائی مقبول ہے۔

نمبر 1 پاسو کونز

File:Passu Cones - Cathedral Mountains.jpg
Waqas Afzal / CC BY-SA

ہمارے ملک میں گلگت بلتستان میں واقع یہ کون نما چٹانیں ہنزہ سے 2 سے 3 گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہیں اور انہیں دیکھنے والا بے اختیار انہیں بنانے والے کی تعریف کیے بنا نہیں رہتا۔

پاکستان سمیت ساری دُنیا کے سیاح اس جگہ کو ایک دفعہ دیکھنے کے بعد اسے دوبارہ دیکھنے کی خواہش اپنے دل میں لیے بیٹھے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ کب کرونا ختم ہو اور وہ اس علاقے کو اپنی آنکھوں میں بھر کر دل میں اُتار لیں۔