گیلے بالوں کے ساتھ سونا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے

Posted by

بہت سے لوگ رات کو سونے سے پہلے نہانا پسند کرتے ہیں اور یہ ایک اچھی عادت بھی ہے مگر اگر آپ نہا کر گیلے بالوں سمیت سو جاتے ہیں تو آپ کی یہ عادت آپکے اور آپ کے بالوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور اس آرٹیکل میں ہم 10 ایسی وجوہات کا ذکر کریں گے جو گیلے بالوں سمیت سونے سے پیدا ہوتی ہیں۔

نمبر 1 گیلے بال سمیت سونا سر کی جلد میں جلن اور خارش پیدا کرتا ہے

22nd February 53/365

گیلے بال سمیت سونے سے سر کے بال جلد خُشک نہیں ہوتے اور بالوں کا گیلا رہنا سر کی جلد کی بہت سی بیماریوں کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جس میں خُشکی سکری سمیت جلد کے سیلز کا مُردہ ہونا شامل ہے اور یہ بیماریاں بالوں کو کمزور بنا کر اُن کا گھنا پن ختم کرتی ہیں ان سے بال گرتے ہیں اور سر میں خارش رہتی ہے۔

نمبر 2 بالوں کو گرہ لگ جاتی ہے

سونے سے پہلے گیلے بالوں کو اچھی طرح خُشک کر کے سونا چاہیے وگرنہ بالوں میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور یہ گرہیں صبح برش یا کنگھا کرنے کے دوران جہاں بال توڑ دیتی ہیں وہاں بالوں کے سرے کنگھے سے کھنچنے سے بال باریک ہوکر مُردہ ہو جاتے ہیں۔

نمبر 3 اس سے سر درد پیدا ہو سکتا ہے

File:Headache.png
Injurymap / CC BY

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے بالوں کیسساتھ سونے سے سر کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے اور صبح اُٹھنے پر جب جسم وارم اپ کرتا ہے تو اس سے سردرد پیدا ہو سکتی ہے اور اگر آپ گیلے بالوں کو تولیے وغیرہ سے ڈھانپ کر سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت بالوں کیساتھ آپ کی گردن اور کندھوں میں بھی درد پیدا کرسکتی ہے۔

نمبر 4 صحت مند بالوں کے پیدا ہونے کی مقدار کم ہو جاتی ہے

گیلے بال سر کی جلد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں وہ بالوں کو کمزور کرتے ہیں اور بال گرنے لگتے ہیں اور چونکہ گیلے سر سونے والوں کی سر کی جلد نئے بالوں کو مناسب خوراک مہیا نہیں کرپاتی اس لیے نئے اور مضبوط بال اُگنا بند ہو جاتے ہیں۔

نمبر 5 قوت مدافعت میں کمی پیدا ہوتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\fever-sick-cold-flu-thermometer-ache-1445397-pxhere.com.jpg
Photo by mohamed hassan form PxHere

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلے سر سونے سے انسانی جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہوتا ہے جس سے جسم کے نزلہ کھانسی بخار میں مبتلہ ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

نمبر 6 بالوں کے سرے گھنگریالے ہوجاتے ہیں

گیلے سر سونے سے بال گیلے ہوکر تکیے کے نیچے دب جاتے ہیں اور اس سے جہاں مزید کئی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں وہاں اس سے بالوں میں گھنگرا پن پیدا ہوتا ہے جو برش کرنے سے بھی دُور نہیں ہوتا ۔

نمبر 7 بالوں کو دوشاخہ کر دیتا ہے

گیلے بال بالوں کے سروں کے دو شاخہ ہونی کی سب سے بڑی وجہ ہے جسکی کی وجہ سے آپ کو اپنے بال بار بار کٹوانے پڑتے ہیں اور آپ اپنے ہیر کٹ کی مناسبت سے مناسب بال پیدا نہیں کرپاتے۔

نمبر 8 یہ چہرے اور گردن کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے

گیلے بالوں کے ساتھ سوتے وقت جب یہ بال آپ کی گردن یا چہرے پر پڑے ہوتے ہیں اور کمرے اور آپ کے جسم کے درجہ حرارت کی وجہ سے یہ جلد خراب کرنے والے بیکٹریا کو دعوت دیتے ہیں کہ اُس جگہ وہ اپنی افزائش کرے اور جب وہ اپنی افزائش کرتا ہے تو صرف سر کی جلد ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ آپ کی گردن اور چہرے کی جلد پر بھی الجھن پیدا ہوتی ہے جس سے جلن خارش اور جلد کا سُرخ ہونا وغیرہ نمودار ہوتا ہے۔

نمبر 9 بال بنانے میں زیادہ دقت ہوتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\school-2296152_1280.jpg

صبح جب گیلے سر سوکر اُٹھنے والے نہا کر بال بناتے ہیں تو اُن کو اُنہیں سٹائل دینے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور مجبوراً وہ اس کام کے لیے کاسمیٹکس کا استعمال کرنا شروع کرتے ہیں اور ان ہیر کامسیٹکیس میں شامل کیمکلز بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔

نمبر 10 چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہو سکتے ہیں

C:\Users\Zubair\Downloads\close-view-of-womans-face-1138531.jpg
Photo by Jenna Hamra from Pexels

گیلے بالوں میں پیدا ہونے والا بیکٹریا چہرے کی جلد پر کیل مہاسے وغیرہ پیدا کرتا ہے اور چہرے پر ایکنی پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔