ہائی بلڈ پریشر اور پاؤں میں سویاں چھبتی ہیں تو یہ 6 کام کریں

Posted by

پاؤں اور ٹانگوں کا سونا یا پاؤں میں سویاں چھبنا زندگی میں تقریباً سبھی محسوس کرتے ہیں لیکن اگر یہ روزانہ ہونے لگے تو آپ کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی گردش ٹھیک کام نہیں کر رہی اور اگر اس چیز پر توجہ نہ دی جائے تو یہ گُردوں میں خرابی، خون لیجانے والی رگوں کا پھولنا، بلڈ پریشر اور کئی بیماریاں پیدا کر سکتی ہے۔

اس آرٹیکل میں ایسے کھانوں کا ذکر کیا جائے گا جنہیں کھانے سے یہ بیماری ختم ہوتی ہے اور ساتھ روزمرہ زندگی میں ایسی تبدیلیاں ذکر کی جائیں گی جنہیں اپنی زندگی میں شامل کرنے سے آپ اس بیماری پر قابو حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 کوئی پالتو جانور رکھیں

ایک تحقیق کے مطابق پالتو جانور کا پالنا خاص طور پر کُتے یا بلی وغیرہ کا دل کی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکنے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس تحقیق میں دیکھا گیا ہے جب آپ میں اور آپ کے پالتو جانور میں محبت کا رشتہ پیدا ہوتا ہے تو اس سے دل کی دھڑکن کا ریٹ کم ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے اور اگر آپ نے کتا پال رکھا ہے تو آپ کو اسے روزانہ واک کروانی پڑتی ہے جس سے آپ کی بھی ورزش ہوتی ہے اور دل میں خون لیجانے والی نالیوں کو تقویت ملتی ہے۔

بعض لوگ گھر میں کتا اور بلی وغیرہ رکھنا پسند نہیں کرتے انہیں چاہیے کہ گھر میں بکری اور اسکے بچے رکھیں اور ان کی ٹیک کئیر خود کریں۔

نمبر 2 تیز مصالحے والے کھانے

تیز مرچ اور مصالحوں والے کھانے خون لیجانے والی رگوں کو کھولتے ہیں جس سے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے یہ آپ کے کارڈیوویسکولرسسٹم میں بہتری لاتے ہیں اور ان سے بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے اور ایسے کھانے آپ کے ہاتھ اور پاؤں کو گرم رکھنے کا سبب بنتے ہیں یعنی ان اعضا میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں جس سے ان میں سویاں محسوس ہونا بند ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ تیز مرچ مصالحہ نہیں کھا سکتے تو اپنے کھانوں میں پیاز اور لہسن کی مقدار بڑھا دیں کیونکہ لہسن خون لیجانے والی رگوں کو ریلیکس کرتا ہے اور جسم میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور پیاز کے اندر ایسے اینٹی آکسائیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو خون کو جسم میں کلاٹ بننے سے روکتے ہیں۔

نمبر 3 کُھلے اور آرام دہ کپڑے پہنیں

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تنگ کپڑے ٹائٹ جینز وغیرہ زیادہ لمبے عرصے تک پہننا بھی جسم میں خون کی گردش کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے اس لیے ایسے کپڑے استعمال کریں جو کھلے اور آرام دہ ہوں اور جنکا کپڑا کیمیکل وغیرہ سے پاک ہو جیسے سفید کاٹن وغیرہ۔

نمبر 4 فولک ایسڈ والے کھانے

Dark green, leafy vegetables and fruit which have a high content of Vitamin A.

فولک ایسڈ سے بھرپور کھانے جسم میں سیلولر گروتھ اور سیلز کی ریجنریشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ خون میں سُرخ خلیے پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کی کمی جیسی بیماری پیدا ہونے سے روکتا ہے اور اگر آپ کے جسم میں فولک ایسڈ کی کمی ہوجائے تو اس سے خون میں کلاٹس جمنے شروع ہو سکتے ہیں۔

فولک ایسڈ کی کمی کو پُورا کرنے کے لیے اپنے کھانوں میں سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، سلاد کے پتے وغیرہ شامل کریں، بروکلی اور سٹرس فورٹس جیسے کینو، مالٹا، لیموں، چکوترہ وغیرہ بھی فولک ایسڈ سے بھرپور کھانے ہیں اس کے علاوہ دالیں اور لوبیا، ڈرائی فروٹس، گوبھی، چقندر، گاجر اور کارن وغیرہ فولک ایسڈ سے بھرپور کھانے ہیں۔

نمبر 5 پاؤں اونچے کر کے لیٹنا

بیڈ پر لیٹنا ہو تو پاؤں کے نیچے تکیہ رکھ لیں کیونکہ پاؤں کو دل سے اونچا کر کے لیٹنے سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور یہ آپ کو ریلیکس کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور اس سے خون لیجانے والی رگوں پر پریشر کم ہوتا ہے۔

نمبر 6 جسم کا مساج کروائیں

جسم کا اچھا مساج جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور مساج کے دوران مالش کرتے ہُوئے مالش کی ڈائریکشن دل کی طرف رکھنا دوران خون میں بہتری کیساتھ خون لیجانے والی رگوں پر پریشر کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

سب سے اہم چیز اگر آپ بلڈ پریشر اور پاؤں میں سویاں چھبنا وغیرہ محسوس کرتے ہیں تو ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کریں تاکہ صحت مند اور توانا زندگی بسر کر سکیں۔

Featured Image Preview Credit: BruceBlaus, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons