انسانی ہاتھ خالق کائنات کے شاہکاروں میں سے ایک عظیم شاہکار ہے۔ سر آئزک نیوٹن نے کہا تھا "میرا اللہ پر ایمان لانے کے لئے اکیلا انسانی انگوٹھا ہی کافی ہے۔”ریڈرزڈائجسٹ کے مطابق ڈھانچے کے لحاظ سے انسانی جسم کے اعضاء میں سے ہاتھ اور بازو سب سے بڑھ عقل کو حیران کر دینے والے ہیں۔انسانی ہاتھ کی انگلیوں میں 12 ہڈیاں ، انگوٹھے میں 2 اور ہتھیلی میں 5 ہڈیاں ہوتی ہیں۔ ایک انسان اپنی زندگی میں تقریباڈھائی کڑور مرتبہ اپنی انگلیوں کا استعمال کرتا ہے۔
بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے انسانی ہاتھوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ انسانی ہاتھ کی ظاہری حالت دیکھ کر کئی بیماریوں کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔ اس آرٹیکل کے میں ہاتھوں میں بہت زیادہ پسینہ آنے کی وجوہات کا ذکر کریں گے اور ہم جانیں گے کہ ایسی صُورت میں کیا کرنا چاہیے۔
پسینہ میں شرابور ہتھیلی
پسینے والی ہتھیلیوں کی کئی ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔جن میں ضرورت سے زیادہ پسینہ کا آنا، ڈپریشن اور ہائپر تھائیرائیڈ شامل ہے۔ ہائپر تھرائڈ ایسی بیماری ہے جس میں انسانی گلے میں موجود گلینڈ وافرمقدار میں ہاتھوں پر پسینہ پیدا کرنا شروع کردیتا ہے اور پسینے کا تعلق موسم کی گرمی اور سردی سے نہیں ہوتا آپ بیشک نارمل موسم میں بیٹھے ہوں اگر آپ کے تھائی رائیڈ گلائینڈ ٹھیک کام نہیں کر رہے تو یہ آپ کے ہاتھوں کو نم کر دیں گے۔
ہاتھوں میں پسینہ آنا کوئی بہت زیادہ خطرناک بات نہیں ہے اور نہ ہی اس سے صحت پر کوئی سنجیدہ مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن کُچھ حالات میں یہ انہتائی خطرناک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہاتھوں میں زیادہ پسینہ اُس وقت بھی آتا ہے جب آپ کا دل ٹھیک کام نہ کر رہا ہو اور ہارٹ اٹیک پیدا ہونے والا ہو، ایسی صُورت میں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔
شُوگر بھی ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا ہونے کے بعد ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے اور ایسا خاص طور پر اُس وقت ہوتا ہے جب آپ کا شوگر لیول کم ہو رہا ہو اور ایسی صورت میں آپکا شوگر پر کنٹرول حاصل کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ خُون میں بڑھی ہُوئی یا کم شوگر کئی دائمی بیماریوں کو پیدا کرتی ہے جن میں بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔
نروس سسٹم میں خرابی بھی ہاتھوں میں زیادہ پسینہ لانے کا باعث بنتی ہے اور وہ خواتین جو ماہواری کے ایام میں ہوں اُن کے ہاتھوں میں بھی ماہواری کی وجہ سے اکثر زیادہ پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے اسی طرح بُخار یا کسی انفیکشن میں مُبتلا ہونے کے بعد بھی ہاتھوں کے اوپر زیادہ پسینہ آ سکتا ہے۔
پیسنے کو ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
اگر آپ کے ہاتھوں پر اکثر پسینہ آتا ہے اور آپ کسی دائمی بیماری کا شکار نہیں ہیں تو چند گھریلو ٹوٹکے آپ کی اس مشکل کو آسان کر سکتے ہیں اور ان گھریلو ٹوٹکوں میں اینٹی پرسپیرینٹ سپرے آپ کے بہت کام آئے گا، عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ یہ سپرے بغلوں وغیرہ کے لیے ہے لیکن آپ اسے جسم کے دُوسرے حصوں کے ساتھ ہاتھوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا بھی اینٹی پسینہ کی خوبیوں کا حامل ہے اور آپ ہاتھوں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر پیدا ہونے والے پسینے سے اس سستے طریقہ علاج سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، بیکینگ سوڈے کے 2 سے 3 بڑے چمچ تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اسے پسینہ آنے والے جسم کے حصوں پر مل دیں یہ بیکٹریا کا خاتمہ کرے گا اور جہاں پسینہ پیدا ہونےسے روکے گا وہاں یہ اس سے پیدا ہونے والی بدبو کا بھی خاتمہ کرے گا۔
سیب کا سرکہ جہاں اور بیمشار خوبیوں کا حامل ہے وہاں سے تھائی رائیڈ گلانڈ کی خرابی کی صُورت میں ہاتھوں پر زیادہ پسینہ نہیں آنے دیتا ، تھوڑا سا سیب کا سرکہ ہاتھوں پر رات کو سونے سے پہلے مل لیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔
تصویر میں نظر آنے والے پودے کا نام سیج ہے اور یہ آپ کو پودوں کی نرسری سے آسانی سے مل جائے گا، اس پودے کے پتوں کا قہوہ استعمال کریں یہ آپ کے ہاتھوں پر پسینہ پیدا نہیں ہونے دے گا اور ساتھ ہی اس کے پتوں کو خُشک کر لیں اور انہیں جیب میں رکھ کر وقتا فوقتاً پیسنے والے ہاتھ جیب میں ڈالیں، سیج کے پتے آپ کے ہاتھوں سے پیسنہ کو خُشک کر دیں گے اور اسے دوبارہ پیدا ہونے سے روکیں گے۔
Featured Image Preview Credit: Agarmanchis80, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons