ہاتھوں کی بُوڑھی جلد کو جوان بنانے والے 5 خفیہ راز

Posted by

ٹھیک عُمر کا اندازہ لگانے کے لیے اہل علم ہاتھوں کا مشاہدہ کرتے ہیں کیونکہ بڑھتی عُمر کے اثرات چہرے کی نسبت ہاتھوں پر زیادہ جلدی ظاہر ہو جاتے ہیں مگر اگر مناسب احتیاطی تدابیر کو اخیتار کیا جائے تو ہاتھوں کی جلد کو تروتازہ اور دیر تک جوان رکھنا ناممکن نہیں۔

اس آرٹیکل میں ہاتھوں کو لمبے عرصے تک جوان اور خوبصورت رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اور ماہر بیوٹیشنز کے مشورے شامل کیے جارہے ہیں تاکہ آپ بھی اپنے ہاتھوں کو خوبصورت بنا سکیں۔

نمبر 1 ہاتھوں کو ٹھیک طریقے سے دھونا

C:\Users\Zubair\Downloads\wash-hands-4925790_1920.jpg
Imagem de Mylene2401 por Pixabay

روزانہ ہاتھوں کو صابن سے دھونا ہاتھوں کی جلد کی نمی کو خشک کر دیتا ہے جس سے جلد پر جھریاں نمایاں ہونا شروع ہو جاتی ہیں، اس مشکل پر قابو پانے کے لیے ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔

ہاتھوں کو اینٹی بیکٹریل صابن سے صرف اُسی وقت دھوئیں جب آپ اس کی ضرورت محسوس کرتے ہوں اور بلاوجہ ایسے صابن استعمال نہ کریں کیونکہ ان سوپز میں ایسے کیمیکلز اور پرفومز استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد کو بہت جلد خُشک کر دیتے ہیں اور جلد پر الرجی کا باعث بنتے ہیں، ہاتھ دھونے کے لیے ایسے صابن استعمال کریں جن میں موسچرائزر شامل ہو جیسے جوجوبا آئل، زیتون کے تیل اورآلیوآئل والے صابن۔

ہاتھوں کو بہت زیادہ تیز گرم پانی سے مت دھوئیں اور ہاتھ دھونے کے لیے نیم گرم پانی استعمال کریں کیونکہ تیز گرم پانی بھی ہاتھوں کی جلد کی نمی کو خُشک کر دیتا ہے اور خُشکی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

ہاتھ دھونے کے بعد الیکٹرک ڈرائیر سے خُشک مت کریں اور اس کی جگہ پیپر ٹاؤل یا کپڑے کا تولیہ وغیرہ استعمال کریں۔

نمبر 2 برتن دھونے سے پہلے دستانے پہنیں

C:\Users\Zubair\Downloads\gloves-4017614_1920.jpg
Imagem de Monfocus por Pixabay

برتن دھونے کے دوران آپ کے ہاتھ کیمیکلز والے صابن، ٹھنڈے اور گرم پانی کی وجہ سے سٹریس کا سامنا کرتے ہیں اور یہ چیزیں ہاتھوں کی جلد کو بہت جلد خراب کرنے کا باعث بنتی ہیں اس لیے برتن دھونے سے پہلے برتن دھونے والے ربڑ کے دستانے وغیرہ استعمال کریں تاکہ ہاتھوں کی جلد متاثر نہ ہو۔

نمبر 3 ہاتھوں پر روزانہ موئسچرائزر لگائیں

C:\Users\Zubair\Downloads\skin-hand-nail-finger-arm-neck-1555107-pxhere.com.jpg

اپنے ہاتھوں پر روزانہ کم از کم 2 دفعہ موسچرائزر کریم وغیرہ ضرور لگائیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے اور جلد ڈی ہائیڈریشن سے بچی رہے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اس کریم کا استعمال اپنے ناخنوں پر بھی کریں کیونکہ ناخنوں کو بھی نمی کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمبر 4 ہفتے میں ایک دفعہ سکرب کریں

موسچرائزر کریم کیساتھ ساتھ ہاتھوں کو ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ سکرب کریں اور ہینڈ ماسک لگائیں، یہ ماسک آپ خود گھر میں بھی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

ماسک بنانے کے لیے آدھا ایواکاڈو، ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ لیموں کا رس کسی شیکر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بطور ماسک استعمال کریں۔

سکرب بنانے کے لیے چینی میں زیتون کا تیل ڈال کر اسے بطور سکرب نا صرف ہاتھوں پر بلکہ چہرے پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نمبر 5 ہاتھوں پر سن سکرین کا استعمال

ہاتھوں کی سکن کے جلد بوڑھا ہونا کا ایک بڑا سبب ہینڈ سکن پیگمینٹیشن ہے اور اس کی وجہ عُمر کا بڑھنا یا جگر کا ٹھیک کام کرنا نہیں ہے بلکہ اس پیگمینٹیشن کی وجہ سُورج کی خطرناک شعاعیں ہیں اور ان سے بچنے کے لیے ہاتھوں پر ریگولر سن سکرین لوشن وغیرہ کا استعمال کریں اور اسکے ساتھ ساتھ لیموں کے جُوس میں ایک چمچ دُودھ اور ایک چمچ شہد مکس کر کے اس مکسچر کو ہاتھوں پر ملیں یہ ہاتھوں کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنا دے گا۔