کسی شخص کی باڈی لینگوئیج اُس کا اُٹھنا بیٹھنا اُس کی گفتگو اور اُس کا برتاؤ اُس کا ماضی حال اور مستقبل بتاتا ہے، نیورو بیالوجی، سائیکالوجی اور فلاسفی کے ماہرین ان چیزوں کو بغور دیکھتے ہیں اور ان چیزوں کے مشاہدے سے وہ شخصیت کے متعلق مکمل اوردرست معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔
باڈی لیگوئج کے جانچنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ملانے کا انداز آپ کی شخصیت کے متعلق بہت کُچھ بتاتا ہے، اس آرٹیکل میں شامل تھیوری نوبل ایوارڈ یافتہ رابرٹ وولکوٹ سپیری کی تحقیق پر مشتمل ہے جن کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ دو حصوں دائیں اور بائیں پر مشتمل ہوتا ہے اور انسان کا برتاؤ (Behavior) بتاتا ہے کہ دماغ کے ان دونوں حصوں میں سے کونسا حصہ زیادہ فعال ہے۔
نمبر 1 انگلیاں ملانے پر بائیاں انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے
دونوں ہاتھوں اور انگلیوں کو ملا کر جو لوگ بائیں انگوٹھے کو اوپر رکھتے ہیں وہ پریکٹیکل اور حقیقت پسند لوگ ہوتے ہیں اور اپنی زندگی میں اہم فیصلوں کبھی بھی جذبات اور غُصے میں نہیں کرتے، ایسے لوگوں کو دھوکا دینا آسان کام نہیں ہوتا کیوں کے یہ چہرہ شناس ہوتے ہیں اور آنکھوں کے پیچھے چُھپے ہُوئے جھوٹ کو پڑھ لیتے ہیں۔
ایسے لوگ اپنی فیملی اور دوستوں کے درمیان بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر لوگ ان سے اپنے کاموں میں مشورہ کرنا پسند کرتے ہیں اور یہ دانائی سے اُن کی رہمنائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بہت سی خوبیوں کے باوجود یہ لوگ زیادہ سنجیدہ نہیں ہوتے اور اکثر ایسی جگہوں پر بھی مذاق کرتے نظر آتے ہیں جہاں سنجیدگی بہتر زیادہ ضروری ہوتی ہے، ان کی حس مزاح ان کو لوگوں میں مقبول بناتی ہے اور لوگ اپنی محفل میں ان لوگوں کے ساتھ بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔
یہ لوگ رومانس پسند ہوتے ہیں اور اپنے قریب آنے والوں کو اپنا گرویدہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ٹھیک الفاظ کو ٹھیک وقت پر استعمال کرنا جانتے ہیں۔
نمبر 2 انگلیاں ملانے پر دونوں انگوٹھوں کو سیدھا رکھنے والے
دونوں ہاتھوں اور انگلیوں کو ملانے پر انگوٹھوں کو سیدھا رکھنے والے کمال پرست (Perfectionist) ہوتے ہیں، یہ لوگ شیطان کے جھوٹ کی پُوری تفصیل سمجھتے ہیں اور پیدائشی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اپنی ذات کو مثال بنا کر لوگوں کو لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ لوگ دوسرے لوگوں کی ضروریات اور حالات کو اچھی طرح سمجھنے والے ہوتے ہیں اور بہترین جج بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ دوسرے لوگوں کی رائے کو خوب دھیان سے سُننے والے ہوتے ہیں اورکسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے لوگوں کے پوائینٹ آف ویو کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان لوگوں کا دوستانہ برتاؤ، ایمانداری اور اخلاص کُچھ لوگوں کے نزدیک پسندیدہ نہیں ہوتا مگر یہی خوبیاں ان لوگوں کو اور بہت سے لوگوں کے قریب کر دیتی ہیں۔
ازواجی تعلقات میں بھی یہ لوگ دوستانہ رویے کیساتھ ایماندار ہوتے ہیں اور عام طور پروہی بات کرتے ہیں جو سچ ہوتی ہے اور لگی لپٹی اور جھوٹی تعریف نہیں کرتے۔
نمبر 3 انگلیاں ملانے پر دائیاں انگوٹھا اوپر رکھنے والے
دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے سے ملا کر دائیاں انگوٹھا اُوپر رکھنے والے مقیاس ذہانت اور جذبات پسند لوگوں میں گنے جاتے ہیں جو دوسروں کے جذبات کو بہت خُوبی کے ساتھ سمجھتے ہیں اور اُن لوگوں کے دل کی بات بھی جان جاتے ہیں جو اپنے روئیے اور چہرے سے اپنے جذبات ظاہر نہیں ہونے دیتے اور ان کی یہی خوبی لوگوں کو ان کے ساتھ کھل کر بات کرنے پر آمادہ کر لیتی ہے۔
بہت سی خوبیوں کے حامل یہ لوگ زندگی کو اُن زاویوں سے دیکھنے کے عادی ہوتےہیں جن زاویوں کو دوسرے نہیں دیکھ پاتے اور ان کی یہی خوبی ان کو شے کی حقیقت تک پہنچنے میں رہنمائی کرتی ہے اور درست فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے، ان لوگوں کے فیصلے عام طور پر دوسرے لوگوں کو فوراً سمجھ نہیں آتے اور غلط لگتے ہیں مگر وقت کیساتھ اُنہیں احساس ہوتا ہے کہ اُن کی رائے غلط تھی۔
جذبات کو گہرائی سے سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے یہ لوگ دوسرے لوگوں کے رازوں کے امین ہوتے ہیں اور اکثر لوگ اپنے دل کی بات ان کے ساتھ شئیر کرنے کےعادی ہوتے ہیں۔
ازواجی تعلقات میں ایسے لوگ اپنے پارٹنر کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرلیتے ہیں اور گفتگو کے بغیر دوسرے کی بات کو سمجھ جاتے ہیں۔
آپ بھی اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ملائیں اور ہمیں بتائیں کے آپ کی شخصیت کے متعلق یہ باتیں کتنی سچ ہیں۔