پاکستان میں شرح اموات کی سب سے بڑی وجہ ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریاں ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مُطابق پاکستان میں دل کی بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت 2.76 فیصد ہے یعنی تقریباً ہر دس میں سے تین افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔
پاکستان میں اس بیماری کی سب بڑی وجہ ناقص خوراک، ورزش کا فُقدان اور غُربت اور دماغی ٹینشن ہے لیکن اس سے بھی بڑی وجہ وقت پر علاج کا نہ ہونا ہے کیونکہ دل کے ہسپتال شہروں میں ہیں اور پاکستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے کے بعد مریض کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے اتنا وقت لگ جاتا ہے کہ ڈاکٹر پھر اُس کے لیے کُچھ نہیں کر پاتے۔
اس آرٹیکل میں فرسٹ ایڈ یعنی ابتدائی طبی امداد میں دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے تاکہ مریض کے دل کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے کم سے کم نقصان ہو ذکر کیا جائے گا اور اس ابتدائی طبی امداد کے لیے جن ادویات کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہر گھر میں ہونی چاہیے اور آپ 100 روپئے سے بھی کم پیسوں میں ان ادویات کو اپنے فرسٹ ایڈ میڈیکل باکس میں خرید کر رکھ سکتے ہیں۔
دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں دل پر شدید درد محسوس ہوتا ہے اور سینے پر بہت زیادہ بوجھ پڑنا شروع ہوجاتا ہے، مزید علامات میں دل سے درد بائیں بازو میں اور بائیں ٹانگ میں سفر کرتا ہے، خواتین میں یہ درد دائیں بازوں میں بھی چلا جاتا ہے اور خواتین میں یہ درد سینے میں دائیں طرف بھی محسوس ہوتا ہے اور ایسا بھی محسوس ہو سکتا ہے کہ معدے پر کوئی تیز دھار نشتر پھر گیا ہے، سانس لینے میں دشواری شروع ہوجاتی ہے اور مریض کا سانس پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی فرد کارڈیک اریسٹ میں مبتلا ہو رہا ہے یعنی اُسے ہارٹ اٹیک آ رہا ہے تو ایسے فرد کو فوری طور بلا کسی تاخیر کے ہسپتال پہنچانا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن ہسپتال پہنچتے پہنچتے اگر تھوڑا سا وقت زیادہ لگ جائے تو مریض کی جان خطرے میں چلے جاتی ہے اس لیے ایسے کسی بھی موقع پر ہسپتال لیجاتے ہُوئے ڈسپرین کی ایک گولی مریض کو دانتوں سے پیس کر کھانے کو دیں۔
نوٹ: ڈسپرین کی گولی مریض کو چبا کر کھانے کو بولیں اور اُسے پانی کیساتھ ہرگز مت دیں۔
ڈسپرین دینے کے بعد دوسری گولی اینجی سڈ کی مریض کی زُبان کے نیچے رکھیں، یہ دونوں گولیاں یعنی ڈسپرین اور اینجی سڈ آپکو کسی بھی فارمیسی سے 3 روپئے سے بھی کم پیسوں میں مل جائیں گی اس لیے انہیں ہر وقت اپنی جیب میں گاڑی میں اور گھر میں ضرور رکھیں۔
ان گولیوں کے ساتھ اپنے فرسٹ ایڈ باکس میں فارمیسی سے ایک دل کے اوپر لگانے والا پیچ یعنی پٹی ملتی ہے جسکا نام ڈیپونٹ 5 ہے (Deponit 5 Patch) یہ پیچ عام طور پر 45 روپئے میں دستیاب ہو جاتا ہے اسے فوراً دل کے اوپر بغل کے قریب کر کے لگا دیں اور مریض کو ہسپتال پہنچائیں، اس ابتدائی طبی امداد سے مریض کے دل کو ہسپتال پہنچتے پہنچتے کم سے کم نقصان ہوگا اور ڈاکٹرز کو مریض کی جان بچانے کے لیے وقت مل جائے گا۔
ادویات کو دوبارہ نوٹ کر لیں
ڈسپرین، اینجی سڈ (Angised Tablet) اور ڈیپونیٹ پیچ، (Deponit Patch).
نوٹ: پاکستان میں ڈیپونیٹ پیچ عام فارمیسی سے نہیں ملتا اس کے لیے آپ کوشش کریں کے دل کے ہسپتال کے قریب یا ہسپتال کے اندر سے کسی فارمیسی سے رابطہ کر کے اس پیچ کو حاصل کر لیں، یہ پیچ بڑے سرجیکل سٹور سے بھی مل جائے گا اور اگر مطلوبہ نام میں یہ پیچ نہ ملے تو کسی اور کمپنی کا متبادل پیچ حاصل کر لیں اور ان ادویات کو اپنے ساتھ رکھا کریں اور یاد رکھیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ارشاد کا مفہوم ہے "جس نے کسی ایک انسان کی بھی جان بچائی اُس نے ساری انسانیت کو بچا لیا”۔
Featured Image Preview Credit: https://www.myupchar.com/en [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons, The Picture has been edited and resized.