ہارٹ اٹیک کی 6 نشانیاں جو صرف خواتین پر ظاہر ہوتی ہیں

Posted by

دل کا دورہ دُنیا بھر میں اچانک موت کی سب سے بڑی وجہ ہے صرف پاکستان میں سالانہ دولاکھ پاکستانی اس بیماری سے موت کا شکار ہوتے ہیں۔

میڈیکل سائنس کے مُطابق دل کی اس بیماری میں مُبتلا ہونے کی اعلامات مردوں اور عورتوں میں مختلف ہو سکتی ہیں، اس آرٹیکل میں ہم اُن 6علامات کو سمجھیں گے جو ہارٹ اٹیک ہونے کی صورت میں صرف خواتین پر ظاہر ہوتی ہیں تاکہ خواتین اس بیماری کو ابتدائی مراحل میں ہی قابو کر سکیں۔

نمبر 1 کمر، گردن، جبڑا اور بازو میں درد

ہارٹ آٹیک کی بُنیادی علامات سینے میں درد اور بائیں بازو میں درد ہےمگر خواتین میں یہ درد دائیں بازو میں بھی ہو سکتا ہے اور گردن اور جبڑے کی درد آپ کو Confuse کر سکتی ہے یہ درد پروگریسیو بھی ہو سکتی ہے اور اچانک شدید بھی ہو سکتی ہے جو آپ کو رات میں سوتے سے جگا دے اور مسلسل دھیمی بھی ہو سکتی ہے ، اگر آپ ان علامات میں سے کوئی علامت محسوس کرتی ہیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

نمبر 2 معدے پر تیز دھار درد

ہارٹ اٹیک ہونے والا ہے اس کے سگنل معدے میں تیزابیت اور نزلہ بُخار وغیرہ اور ہارٹ برن میں اکثر کنفیوز کر دیتے ہیں، کبھی کبھی خواتین معدے پر بہت بھاری بوجھ محسوس کرتی ہیں کُچھ مریضوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں لگا جیسے اُن کے معدوں پر ہاتھی بیٹھ گیا ہو۔
ایسے موقع پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ صحیح تشخیص ہو سکے۔

 نمبر 3 ٹھنڈا پسینہ آنا

دل کے دورے سے پہلے ٹھنڈے پسینے آنا خواتین میں دل کے دورے کی بُنیادی علامت ہے جو ظاہر ہوتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ اعصاب تناؤ سے بھی جُڑی ہو اس لیے ڈاکٹر سے مشورہ بہت ضروری ہے۔

نمبر 4 سانس کا اُکھڑنا اور نیم بیہوشی

سانس چڑھنا یا سانس کا اُکھڑنا بغیر کسی دوسری وجہ کے دل کی شریانوں کے بند ہونے کی بُنیادی علامت ہے خواتین جنہوں نے اں علامات کے بعد Survive کیا اُنکا کہنا تھا کہ اُنہیں لگا کےجیسے اُنہوں نے لمبی ریس میں دوڑ لگائی ہے۔

نمبر 5 شدید تھکاوٹ

ساری رات سو کر اُٹھنے کے بعد بھی اگر آپ تھکاوٹ محسوس کر رہی ہیں اور باتھ روم تک جانا مُشکل ہے تو یہ علامت ہے کہ دل خون کو صحیح طرح پمب نہیں کر رہا، اس علامت کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

نمبر 6 سینے میں درد اور گُھٹن

یہ علامات دونوں جنسوں میں ظاہر ہوتی ہیں مگر خواتین کی صورت میں سینے کا درد بائیں طرف ہونے کی بجائے دائیں طرف بھی ہو سکتا ہے اور سینے کے درمیان میں بھی ہو سکتا ہے اور سارے سینے میں بھی ہو سکتا ہے، یہ بُنیادی علامت ہے کہ دل فیل ہو سکتا ہے اس لیے ڈاکٹر سے رابظہ کرنا اشد ضروری ہے۔

Featured Image Preview Credit:Heart photo created by freepik – www.freepik.com
نوٹ: ضروری نہیں ہے کہ یہ علامات دل کے دورے سے ہی جُڑی ہوں مگر ان کا بار بار ظاہر ہونا اور ایک ہی علامت کا کئی دفعہ ظاہر ہونا دل کی بیماریوں سے جُڑا ہو سکتا ہے اس لیے مکمل تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے مُلاقات کریں۔