ہر بیماری اور مُشکل کا روحانی علاج یقین والوں کے لیے

Posted by

طبیب حضرات بیماریوں کے علاج کے لیے کئی طریقوں کو استعمال کرتے ہیں جس میں ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی، طب یونان، ایوردیک، آکوپکنچر، وغیرہ شامل ہیں لیکن یقین رکھنے والوں کے لیے مُشکل وقت میں روحانی طریقہ علاج جو اللہ تعالی کے پاک کلام سے مل جاتا ہےبھی طبیب ثابت ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں چند ایسے روحانی طریقہ علاج ذکر کیے جائیں گے جو میڈیکل سائنس کے محدود کینوس کی سمجھ سے باہر ہیں اور بزرگوں کا ماننا ہے کہ یقین رکھنے والوں کے لیے ان میں شفا ہے۔

کتاب کا علم

ایک مٹی کا برتن لیں اگر مٹی کا برتن موجود نہیں ہے تو ایک پلاسٹک کی بوتل لےلیں ۔ اکتالیس مرتبہ سورۃ الرحمٰن اور اکتالیس مرتبہ ہی سورۃ تغابن پڑھ کر پانی پر دم کر ے ۔ ۳ سے ۴ لوگ بھی مل کر پڑھ سکتے ہیں ۔ ہر سورۃ پڑھ کر پانی پر دم کرتے جائیں ۔ یہ پانی کھانا بنانے اور پینے کیلئے بھی استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پانی کو چھڑکنےسے جادو کا بھی کا اثر بھی کم کیا جا سکتا ہے ۔ اس پانی سے غسل کرنے سے پر ہیز کریں ۔ اس دم سے فالج ،دل کی بیماریاں ، جن و جنات کا آسیب اور اندھے پن میں شفا ہوتی ہے ۔

صحت و عافیت اور پر سکون زندگی گزارنے کی خواہش رکھنا ہر انسان کا فطرتی عمل ہے ۔ پرسکون زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ تمام تر بیماریوں سے نجات حاصل کی جائے ۔ اگر انسان کو کوئی بھی بیما ری لا حق ہو جائے تو انسان بے چینی اور اذیت کا شکا ر ہو جاتا ہے یا ذہنی دباو انسان کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ختم کر دیتا ہے۔ انسان کو کسی بھی طرح کی روحانی یا جسمانی بیماری لا حق ہو سکتی ہے ۔ قران پاک سے ہر بیما ری کا روحانی علاج ممکن ہے ۔ اسلام میں صفائی پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے ۔اس لیے ۵ وقت نما ز میں ہم ۵ دفعہ وضو کرتے ہیں ۔ وضو میں ہم جسم کے وہ حصے دھوتے ہیں جو جلدہی گرد کا شکا ر ہوجاتے ہیں ۔ وضو سے ہم بہت سے گرد و غبا ر سے پاک ہوجا تے ہیں ۔ بار بار وضو کرنے جسم صاف رہتا ہے جس سے انسان کی بہت سی بیماریاں ٹھیک ہو جا تی ہیں ۔ ہفتے میں کم از کم دو غسل کو سنت بھی اسی لیے قرار دیا گیا ہے ۔ سنت کے مطا بق غسل کرنے سے انسان کی ہر بیماری اور پریشانی دور ہو جا تی ہیں ۔ اگر کوئی بھی عمل سچے دل اور صاف نیت سے کیا جائے تو اللہ ضرور قبو ل کرتا ہے ۔

غُسل شفا

سورۃ کافرون، سورۃ نصر ، سورۃ لہب ، سورۃ اخلاص ، سو ر ۃ فلک ، سورۃ الناس ان سب سورتوں کو بمعہ تسمیہ اور ۳ مرتبہ اول اخر درود پاک اور اس کے بعد بیت الخلا کی دعا پڑ ھے اور غسل کرے ۔

اگر نیند میں مشکل پیش آ رہی ہو یا پھر ڈراونے خواب آرہے ہو تو چاروں قل اور آیت الکرسی کے دم سے فورا افاقہ ہو تا ہے ۔

اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو جان لیوا بیماری لاحق ہوجائے تو اس کو سورۃ رحمان سنانے سے انشاء اللہ افاقہ ہوگا ۔ لیکن شرط یہ ہے کہ مریض سورت سنتے وقت دل سے تمام گلے اور شکوے مٹا دے اور اللہ کی رضا ک لیے سب کو معاف کردے تو اللہ پاک ضرور شفا عطا فرماتے ہیں ۔ یہ ایک آزمودہ علاج ہے اس سے بے شمار لوگ جان لیوا بیما ریوں کو مات دے چکے ہیں حالانکہ جن لوگوں کو ڈاکٹرز جواب دے چکے تھے وہ بھی اس عمل سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور صحت مند زندگی بسر کررہے ہیں ۔

نوٹ: ہر انسان کا اپنے خالق کے ساتھ ایک خاص روحانی تعلق ہوتا ہے ایک رابطہ ہوتا ہے اس رابطے کو ہمیشہ استوار رکھیے اور اپنی مُشکلات اور مسائل خالق کائنات سے ذکر کریں کیونکہ اُس کی ازل سے یہ شان ہے کہ زمین و آسمان کے رہنے والے اُس سے سوال کرتے ہیں اس لیے اُس سےسوال کریں کیونکہ وہی تو ہے جو ہر چیز پر قادر ہے اور جب آپ اُس کا ذکر کرتے ہو تو وہ آپ کا ذکر کرتا ہے۔