ہر مرض کا علاج قرآن پاک کی 6 آیات شفا

Posted by

وہی تو ہے جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا وہی تو ہے جس کی بادشاہت ہے اور وہی تو ہے جس نے انسان کو پیدا کیا اور وہی تو ہے جس نے اسے کلام کرنا سیکھایا اور قلم سے لکھنا سیکھایا اور وہی تو ہے جسکے قبضے میں اسکی جان ہے بیشک شفا اُسی کےاختیار میں ہے اور بیشک صرف وہ ہے جو ہر چیز پر قادر ہے۔

دور جدید میں میڈیکل سائنس نے بہت سے چمتکار کر کے دیکھائے ہیں یہ دل کا بائی پاس کر لیتی ہے جسکے بعد 75 فیصد افراد 10 سال کے اندر مر جاتے ہیں، یہ دماغ کو سمجھ لیتی ہے لیکن بقول اس کے اپنے ابھی یہ دماغ کا 1 فیصد بھی پُوری طرح طرح سمجھ نہیں پائی، اسکے پاس آج تک ذیابطیس کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں ہے لیکن یہ زور دیتی ہے کہ بس اسی سے علاج کروایا جائے، یہ روز کیسنر پر ریسرچ کرتی ہے اور کینسر کے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نہیں جانے دیتی حالانکہ اس کے پاس اس مرض کا بھی کوئی مستقل علاج نہیں ہے مگر پھر بھی یہ میڈیکل سائنس ہر مرض کا علاج صرف اپنے طریقے سے کرنا چاہتی ہے اور دیگر طریقہ علاج کو یکسر مُسترد کر دیتی ہے۔

علم کی وُسط کو جانچنے کے لیے میڈیکل سائنس کا کینوس بہت چھوٹا ہے جس پر ہر چیز ثابت نہیں کی جا سکتی مگر یہ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ آواز اور الفاظ انسان کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ایک روایت ہے کہ ایک بادشاہ کی بیٹی بہت بیمار ہوگئی اور تمام طبیب حضرات اُسکا علاج کرنے میں ناکام ہوگئے تب ایک فقیر نے بادشاہ کے محل کے دروازے پر دستک دی اور شہزادی کا علاج کرنے کی پیشکش کی، فقیر کی پیشکش کو شاہی طبیب نے اپنے علم کے مُطابق یکسر رد کر دیا اور پُوچھا تُم شہزادی کا علاج کیسے کرو گے؟، فقیر نے جواب دیا کہ "میں اس پر چند الفاظ پڑھ کو پُھونکوں گا” یہ سُن کر شاہی طبیب قہقہہ لگا کر ہنسا اور بولا کبھی الفاظ بھی انسانی صحت پر اثر انداز ہُوئے ہیں؟۔

فقیر نے خاموش بیٹھے بادشاہ سے کہا مُجھے اجازت دیجیے میں اپنی کہی ہُوئی بات کا ثبوت آپ کے سامنے پیش کروں، بادشاہ نے فقیر کو اجازت دی تو فقیر نے تمسخر کیساتھ شاہی طبیب کو دیکھا اور چند نازیبا جُملے اُس پر کس دیئے جن کو سُن کر شاہی طبیب کا رنگ سُرخ ہو گیا اور وہ طیش میں آگیا، بادشاہ نے حیرت سے فقیر سے پُوچھا کہ اُس نے ایسا کیوں کیا تو فقیر بولا "بادشاہ سلامت میرے الفاظ کا اثر دیکھا آپ نے شاہی طبیب کا رنگ انہوں نے ایک سیکنڈ میں سُرخ کردیا اور اسکے خُون کی گردش تیز کردی اور اسے غُصے میں مُبتلا کر دیا جس سے اسکی صحت تباہ ہوسکتی ہے تو کیا ایسے ہی میرے اچھے الفاظ کسی ایسے مرض کا علاج نہیں کر سکتے جسکا علم اس شاہی طبیب کے پاس نہیں”۔

کہانی سُنانے کا مقصد صرف یہ جاننا تھا کہ الفاظ انسانی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور اگر آپ رب واحد پر ایمان رکھتے ہیں اور اُسکی کتاب کو حق جانتے ہیں اور نبی آخرالزماں مُحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنا نبی مانتے ہیں تو قُرآن حکیم میں آپ کو وہ سارے الفاظ مل جائیں گے جن کا اثر جسم و جاں کیساتھ روح پر بھی ہوتا ہے اور ویسے تو اس عظیم معجزے کی ہر آیت ہی شفا ہے مگر 6 آیات ایسی ہیں جنہیں کسی حوالے کی ضرورت نہیں جنہیں ضرورت نہیں کہ انہیں کسی بھی روایت کیساتھ منسلک کیا جائے کیونکہ رب کائنات خُود فرماتا ہے کہ اس کتاب میں شفا ہے اور بس ان آیات کا یقین کیساتھ پڑھ لینا ہر مرض میں شفا کا درجہ رکھتا ہے اور یقین نہ بھی ہو تب بھی حق تو حق ہی رہتا ہے اور یہ آیات درجہ ذیل ہیں۔

  1. یہ آیت شفا کے الفاظ سورہ التوبة کی 14 ویں آیت میں ہیں جسکا ترجمہ ہے "اور مومنوں کے سینے کو شفا دیگا”
  2. یہ الفاظ آپکو سُورہ یُونس کی آیت 57 میں ملیں گے و شفا ءٌ الما فی الصدور” ترجمہ سینوں کے لیے شفا ہے۔
  3. تیسری جگہ شفا کے الفاظ آپکو سورہ النحل میں آیت 69 میں ملیں گے ترجمہ "ان کے پیٹ سے رنگ برنگا مشروب نکلتا ہے جسکا رنگ مختلف ہے اور جس میں شفا ہے۔
  4. یہ الفاظ آپکو سورۃ الاسراء کی آیت نمبر 89 میں ملیں گے "وننزل من القرآن ماهو شفاء”
  5. "و اذا مرضت فهو يشفين ” یہ الفاظ آپکو سورہ الشعراء کی آیت نمبر 80 میں ملیں گے۔
  6. ای ایت شفا کے الفاظ آپکو سورہ فصلت کی آیت 44 میں مل جائیں گے "قُلْ ھُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّشِفَاء”۔

نوٹ: اس آرٹیکل میں صرف آیات کا حوالہ درج ہے پُوری آیت کو جاننے کے لیے ابھی قُرآن کریم کا مطالعہ کریں اور اس کی شفاعت سے بہرہ مند ہوں۔