پریشانی کتنی بھی بڑی ہو یااللہ یاباسط کا ذکر اس طریقے سے کریں اور معجزات دیکھیں

Posted by

جس طرح اللہ تعالی کی ذات و صفات اتنی بلند ہیں اسی طرح اللہ تعالی کے نام بھی بلند و بالا ہیں۔ حضرت تھانوی فرماتے ہیں: "اللہ رب العزت کا نام اتنا عظمت والا ہے کہ اگر ہم ہزار بار بھی مشک اورعنبر سے اپنی زبان دھو کر اس کا مقدس نام لیں تو بھی اس کے تقدس کا حق ادا نہیں کر سکتے” اللہ تعالی کا ہر صفاتی نام اپنے اندر بے پناہ فضائل اور برکات رکھتا ہے۔ اگر اللہ تعالی کے صفاتی ناموں کے فضائل لکھنے کے لیئے دنیا کے سارے درخت قلم بن جائیں اور سات سمندروں کا پانی سیاہی بن جائے تب بھی انہیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے اس مضمون میں ہم آپ کو اللہ کے جس صفاتی نام کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ نام ہے یا باسِط (کشادہ کرنے والا)۔ اللہ کے ایک بندے کا قول ہے کہ ”باسط وہ ذات ہے جو نعمت کو کشادہ کر دیتا ہے۔”اس عمل سے اللہ تعالیٰ راضی ہو کر پڑھنے والے کےلئے اپنی نعمت اور رزق کو کشادہ کر دیتا ہے۔

یاد رکھیے کہ اللہ رب کریم کا ذاتی نام ہے باقی تمام نام اللہ تعالی کے صفاتی نام ہیں۔ جب کسی صفاتی نام کے ساتھ رب کریم کو اس کے ذاتی نام سے بھی پکارا جائے تو سونے پر سہاگا ہو جاتا ہے یعنی اس صفاتی نام کی تاثیر، فضائل اور برکات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیئے ہمارے بتائے گئے آج کے وظیفہ میں یا باسط کے ساتھ یا اللہ بھی شامل ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ ہمارے اس وظیفہ میں یا اللہ یاباسط ایک ساتھ ہی پڑھیں جائیں گے۔

یااللہ یا باسط کے انمول فضائل و برکات

اس وظیفے کا پہلا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب بھی آپ کسی ایسی مشکل میں پھنس جائیں جس میں آپکو ہر طرف سے مایوسی کا سامنا ہو اس کے حل ہونے کے تمام دروازے بند نظر آرہے ہوں تو آج ہی اس وظیفہ کا ورد شروع کر دیں، آپ کی مشکل اللہ کے فضل و کرم سے چٹکیوں میں حل ہو جائی گی۔

وظیفہ کا طریقہ

روزانہ فجرکی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی پڑھ کران دونوں ناموں یعنی یااللہ یا باسِطُ کا سو(100) دفعہ ورد کریں۔ پھر اللہ تعالی کے حضور اپنی پریشانی یقین کامل اور خلوص دل کے ساتھ بیان کریں اور اس مشکل کے حل کے لیئے دعا کریں۔ اللہ تعالی آپکی پریشانی کو جلد از جلد دور فرما دیں گے۔

اس وظیفہ کا دوسرا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے پڑھنے سے آپ خود کو ہر قسم کی آفات و بلیات اور نقصانات سے محفوژ ظ رکھ سکتے ہیں۔ ہر طرح کی آفات چاہے وہ آسمانی ہوں یا زمینی ان سے اللہ تعالی آپ کو محفوظ رکھے گا۔

دُوسرا وظیفہ

روزانہ نماز فجر ادا کرنے کے بعد بہتر(72) دفعہ ورد کریں۔ اول آخر درود ابراہیمی پڑھنا مت بھولیں۔ اس عمل کو اگر آپ روزانہ دھراتے ہیں تو اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ آپ ہر قسم کی نقصانات سے محفوظ رہیں گے۔

اس وظِیفہ کا تیسرا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اللہ تعالی ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جو آپ کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا۔

تیسرا وظیفہ

اس وظیفہ کے لیئے آپ نے تحجد کے وقت کچھ نوافل ادا کرنے ہیں۔ پھر اول و آخر درود ابراہیمی پڑھنے کے بعد دس (10) دفعہ ورد کرنا ہے۔اس کے بعد اللہ کے حضور گرگرا کراور خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے رزق میں اضافے کے لئیے دعا مانگنی ہے۔ ویسے بھی آپ جانتے ہیں کہ تحجد کا وقت قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور جب اس وقت بندہا اپنے پالنے والے کو اس کے خاص صفاتی ناموں کے ساتھ پکارتا ہے تو اس کی رحمت جوش میں آجاتی ہے۔ پھر انسان جوبھی دعا مانگتا ہے وہ کبھی رد نہیں ہوتی۔

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اپنی دعاوں میں ہمیں ضرور یاد رکھیے گا اور جب بھی اپنے خالق کے ناموں کی تسبحیح کرنے کا ارادا کریں تو مالک کائنات کے ناموں کو پڑھنے کی بجائے انہیں پُکارا کریں بیشک اللہ سُننے اور دیکھنے والا ہے۔