ہفتے میں ایک دفعہ چہرے پر بھاپ لینے کے 10 بہترین فائدے

Posted by

فیشل سٹیم جلد کے لیے ایک ایسا بہترین ٹوٹکا ہے جس پر عام طور پر کوئی پیسا خرچ نہیں ہوتا اور آپ جب چاہیں سہولت کے ساتھ گھر میں اپنے چہرے کی جلد کو بھاپ کیساتھ کلینز کر سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم چہرے کو ہفتے میں ایک دفعہ بھاپ دینے کے 10 ایسے فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر جہاں آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا وہاں آپ بھی اپنے چہرے کی جلد کو نرم و ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے اس آسان ٹوٹکے کا استعمال کرنا چاہیں گے۔

نمبر 1 بھاپ چہرے کی بہترین صفائی کرتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pikrepo.com (1).jpg

بھاپ چہرے کے مسام کھول دیتی ہے اور ان مساموں میں پھنسی میل کو خود بخود باہر نکال دیتی ہے اور مساموں کے کُھلنے سے چہرے کی جلد پر بنے بلیک ہیڈ نرم ہو جاتے ہیں اور اُنہیں ختم کرنے میں آسانی ہوتی ہے یعنی بھاپ چہرے کی جلد کی گہرائی تک صفائی کرتی ہے اور جلد میں چمک بیدار کرتی ہے۔

نمبر 2 جلد میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے

گرم بھاپ سے چہرے پر پسینہ آنا شروع ہوتا ہے اور بھاپ اور پسینے سے چہرے کی جلد کے نیچے موجود خون کی نالیاں پھیلتی ہیں اور اس سے چہرے کی جلد کی طرف خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، خون کا یہ تیز بہاؤ جہاں چہرے کی جلد کو قوت دیتا ہے وہاں خون کے ذریعے آکسیجن کی ترسیل بڑھ جاتی ہے اور چہرہ کھلنا شروع ہو جاتا ہے۔

نمبر 3 بیکٹریا کو ختم کرتی ہے

File:Histopathology of granulomatous folliculitis.jpg
Mikael Häggström, M.D. – Author info – Reusing imagesConsent from the patient or patient’s relatives is regarded as redundant, because of absence of identifiable features. / CC0

بھاپ سے چہرے کے مسام جب کُھل کر صاف ہوتے ہیں تو ان مساموں میں پرورش پانے والا بیکٹریا بھی صاف ہو جاتا ہے اور یہ بیکٹریا چہرے پر ایکنی اور کیل مہاسے پیدا کرنے کا سب سے بڑا سبب ہے یعنی بھاپ کیل مہاسوں اور ایکنی وغیرہ کو ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

نمبر 4 چہرے کا قُدرتی آئل بحال ہوتا ہے

File:Drop of oil.png
Oceanflynn / CC BY-SA

ہمارے جلد کے نیچے موجود قُدرتی آئل پیدا کرنے والے گلائینڈز دُھول اور چہرے کی میل کی وجہ سے جلد کے نیچے دب جاتے ہیں اورجلد کے نیچے بیکٹریا ان کی نمی میں پرورش پانا شروع کر دیتا ہے اور بھاپ جلد کی صفائی کرتی ہے تو یہ گلائینڈز کُھل کر کام کرتے ہیں اور آئل کو جلد کے اوپر تک پہنچا پاتے ہیں جس سے چہرے کی جلد میں خشکی ختم ہوتی ہے اور بیکٹریا بھی اپنی افزائش نہیں کر پاتا اور چہرہ تروتازہ لگتا ہے۔

نمبر 5 سٹیم چہرے کی جلد کو ہائیڈریٹ کرتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\water-4658769_1920.jpg

بھاپ چہرے کی جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں انتہائی مددگار چیز ہے کیونکہ یہ جلد میں آئل کی پروڈکشن کو بڑھاتی ہے اور جلد اگر ڈی ہائیڈریٹ ہو تو جہاں جلد پر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں وہاں کمزور جلد کئی اور مسائل کو جنم دیتی ہے۔

نمبر 6 چہرے کی جذب کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\woman-with-white-cream-on-face-3762891.jpg
Photo by Shiny Diamond from Pexels

بھاپ چہرے کی جذب کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے یعنی اگر آپ بھاپ کے بعد چہرے پر ایسے لوشن جن میں وٹامنز وغیرہ شامل ہوں یا گری کا تیل وغیرہ ملتے ہیں تو یہ جلد میں اچھی طرح جذب ہوکر زیادہ فائدہ دیتے ہیں۔

نمبر 7 یہ کلوجن اور ایلاسٹن کو بڑھاتی ہے

کلوجن جلد کے نیچے ایک قسم کی پروٹین ہے جو خون کی روانی سے اپنی مقدار کو بڑھاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایلاسٹن کی مقدار بھی بڑھتی ہے ان دونوں کی مقدار بڑھنے سے جلد جوان، چمکدار اور توانا ہونا شروع کر دیتی ہے اور چہرے پربڑھاپے کے اثرات کم ہوجاتے ہیں۔

نمبر 8 جلد کو آرام پہنچاتی ہے

چہرے پر گرم بھاپ کو محسوس کرنا جلد کو ریلیکس کرتا ہے اور جلد کومزید ریلیکس کرنے کے لیے آپ اپنی بھاپ میں ایزینشیل آئل وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔

نمبر 9 ساینس کی بیماریوں کے لیے مُفید ہے

File:Paranasal Sinuses ant.jpg
OpenStax College / CC BY-SA

ساینس ناک اور آنکھوں کے اوپر ہوا کی پاکٹس کو بلاک کرتا ہے جس سے نزلہ، زکام سر درد وغیرہ پیدا ہوتاہے، سٹیم ان بند پاکٹس کو کھول دیتی ہے اور سانس لینے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔

نمبر 10 انتہائی سستی اور آسان ہے

آپ کو اپنے چہرے کو بھاپ دینے کے لیے کسی پروفیشنل ایکسپرٹ کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت ہے آپ اسے گھر میں سہولت کیساتھ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر لے سکتے ہیں۔