ہلدی اور شہد کا مکسچر 15 دائمی بیماریوں میں شفا ہے

Posted by

طب ایوردیک اور طب یونان میں ہلدی اور شہد کا مکسچر بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور طب ایوردیک میں ہلدی ملے شہد کو گولڈن ہنی کے نام سے پُکارا جاتا ہے اور اس کے بے شُمار فائدوں کی وجہ سے اب یہ گولڈن ہنی مغربی ممالک میں کثرت سے استعمال کی جارہی ہے۔

Turmeric, Spice, Curry, Seasoning, Ingredient, Powder

ہلدی برصغیر پاک و ہند میں اُگنے والا ایک عام پودا ہے جسے عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر جدید میڈیکل تحقیق کے مُطابق یہ عام پودا انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند اور بہت سی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔

جدید تحقیق کے مُطابق ہلدی کے اندر قُدرتی اینٹی بائیوٹیک خُوبیاں موجود ہیں جو فارمیسی پر ملنے والی بہت سے اینٹی بائیوٹیک ادویات سے بہتر اور انتہائی سستی ہیں۔

Honey, Jars, Harvest, Bees, Frame, Garden, Crop, Golden

میڈیکل سائنس کی ایک اور تحقیق کے مُطابق ہلدی ہمارے نروس سسٹم کو مضبوط بناتی ہے اور اس کے اندر موجود اینٹی بیکٹریل، اینٹی اینفلامیٹری، اینٹی وائرل، اینٹی فنگل، اینٹی ٹیومرخوبیاں ہمارے جسم کو بیکڑیا سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاتی ہیں اور ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم یعنی مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہیں، ایک اور تحقیق کے مُطابق ہلدی ہماری یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور چونکہ برصغیر پاک و ہند میں ہلدی تقریباً روزانہ کی خوارک کا حصہ ہے اس لیے اس علاقے کے رہنے والوں میں بھولنے یعنی الزائمر کی بیماری بہت کم ہے۔

شہد اور ہلدی

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\honey-1958464_960_720.jpg

ہلدی کو جب شہد میں مکس کیا جاتا ہے تو یہ دونوں ملکر اس مکسچر کو ایک اکسیر بنا دیتے ہیں جو بہت سی دائمی بیماریوں کو ختم کرتا ہے اور ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

ہلدی اور شہد کا مکسچر درجہ ذیل بیماریوں کے لیے انتہائی مفید اور شفا بخش ہے، نزلہ، زکام، کھانسی، سانس کی بیماری، ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر، ہائی بلڈ شوگر، خون لیجانے والی نالیوں کی بندش، ذیابطیس، دل کی بیماریاں، ہائی کولیسٹرال، ڈپریشن اور پریشانی کے علاوہ یہ مکسچر جسم کے بیرونی اور اندرونی زخموں کو تیزی سے ٹھیک کرتا ہےاور عُمر کیساتھ جلد پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرکے ہمیں جوان بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

Stirring the Turmeric Honey mixture

ایک کھانے کے چمچ شہد میں آدھا چمچ چائے کا ہلدی شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور صُبح شام اس مکسچر کو آہستہ آہستہ کھائیں، آپ اس مکسچر کو ایک دفعہ بنا کر محضوظ بھی کر سکتے ہیں کیونکہ یہ خراب نہیں ہوتا۔

نوٹ: وہ حضرات جو خُون کو پتلا کرنے کی ادویات استعمال کرتے ہیں وہ اس مکسچر کو کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں کیونکہ ہلدی خون کو گاڑھا کرتی ہے۔