صدیوں سے ہلدی کا استعمال مصالحہ جات اور ادویات میں کیا جارہا ہے یہ اپنی خوبصورت رنگت دلچسپ ذائقے اور انسان کی صحت کےلیے بے پناہ خوبیوں کی حامل ہے مشہور کہاوت ہے کہ جس شہر میں زیتون، ہلدی، السی اور کلونجی میسر ہو وہاں ڈاکٹر کا کوئی کام نہیں۔
ویسے تو ہلدی میں بیشمار خوبیاں ہیں لیکن اس آرٹیکل میں ہم ہلدی کے 10 آزمائے ہوئے فائدے جسے میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے شامل کر رہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ ہمارے بزرگ ہر کھانے میں ہلدی کیوں شامل کرتے تھے۔
نمبر 1 کینسر اور ہلدی
میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں 100 سے زیادہ کیمیکل کمپاونڈز موجود ہوتے ہیں جو بہت سی بیماریوں کے لیے شفا رکھتے ہیں خاص طور پر Curcumin Compound جو ہلدی کو خوبصورت پیلا رنگ دیتا ہے ایک انتہائی مفید Organic کیمیکل ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔
ہلدی میں بیشمار Antioxidants موجود ہوتے ہیں جو تحقیق کے مطابق 100 سے زائد کینسر کی بیماریوں کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کینسر زدہ سیلز کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔
نمبر 2 قدرتی Anti-inflammatory
انفلامیشن یعنی سوزش جسم کے کسی حصے میں درد یا بے چینی کی بنیادی وجہ ہے Inflammation کی صورت میں ڈاکٹر اینٹی ایفلامیٹری ادویات (ibuprofen, NSAiD) وغیرہ تجویز کرتے ہیں یہ ادویات اکثر اوقات فائدہ پہنچانے میں ناکام ہوجاتی ہیں اور ان کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
ہلدی میں موجود Curcumin قدرتی طور پر اینٹی اینفلامیٹری خوبیوں کا حامل ہوتا ہے جو سارے جسم میں سوزش کے خلاف ایک تحریک شروع کردیتا ہے اور سوزش کو ختم کرتا ہے۔
نمبر 3ہلدی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے
انسانی جسم کا Immune System جسم کو بیماریوں میں لاحق ہونے سے بچانے کا ذمہ دار ہوتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے ایمیون سسٹم نظام انہظام کیساتھ جُڑا ہوتا ہےاور ہلدی کھانا جسم کے ایمیون سسٹم کو طاقت ور کرتا ہے کیونکہ ہلدی کے اندر قدرتی طور پر اینٹی وائرل، اینٹی بکٹیریا اور اینٹی مائیکروبیل کمپاونڈ ایمیون سسٹم کو لڑنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت قدرتی طور پر بڑھاتے ہیں۔
نمبر 4 ہلدی ہارمونز کو درست کرتی ہے
انسان کے جسم اور دماغ میں ہونے والے تقریباًتمام عوامل ہارمونز کی وجہ سے ہوتے ہیں یہ ہارمونزنظام انہظآم سے لیکر مسل بنانے نروس سسٹم کو درست رکھنے سونے اور جاگنے اور انسان کے مُوڈ کو درست رکھنے میں کام کرتے ہیں اور صحت مند جسم کو قائم رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
ہلدی کے اندر موجود کیمیکل کمپاونڈز خون کو صاف کرتے ہیں اور ان ہارمونز کا بیلنس درست رکھتے ہیں جو صحت مند جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔
نمبر 5 ہلدی بال گرنے سے روکتی ہے
بالوں کا گرنا ناقص صحت کی علامت ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، عام طور پر خوراک کی کمی بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے جس سے بال گرنے لگتے ہیں۔
ہلدی میں شامل بے شمار نیوٹرنٹس جہاں جلد کو صحت مند بناتے ہیں وہیں یہ بالوں کی جڑوں کو مظبوط اور بالوں سے روکھا پن ختم کرنے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
نمبر 6 ہلدی نظام انہظام کو درست کرتی ہے
انسان اپنے جسم کی تقریباً تمام ضروریات خوراک سے حاصل کرتا ہے اور نظام انہظام خوراک کو ہضم کرکے جُز و بدن بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور اگر یہ نظام خراب ہو تو جسم بہت سے بیماریوں کا حملہ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہتا۔
ہلدی میں شامل نیوٹرنٹس، وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسائیڈینٹس اور انفلامیٹری کمپاونڈز نظام انہظام کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نمبر 7 ہلدی فاضل چربی کو پگھلاتی ہے
اگر ہلدی کو روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جائے تو ہلدی میں موجود بیشمار کماونڈز جسم کی اضافی چربی کو جلانے میں اکسیر کا کام کرتے ہیں ، جسم کی فاضل چربی کئی خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جس میں دل اور کولیسٹرال کی بیماریاں اہم ہیں۔
نمبر 8 ہلدی گُردے صاف کرتی ہے
میڈیکل سائنس کے مطابق ہلدی میں موجود Curcumin ایک طاقتور اینتی اینفلامیٹری کے طور پر کام کرتی ہے اور گُردوں کو صاف کر دیتی ہے اور خون کے بہاو میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
نمبر 9 ہلدی یاداشت کو ختم نہیں ہونے دیتی
برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کو Alzheimer کی بیماری بہت کم لاحق ہوتی ہے اور اس کی وجہ ہمارے کھانوں میں ہلدی کا روزانہ استعمال ہے۔
جدید میڈیکل سائنس کی بہت سے سٹڈیز میں دیکھا گیا ہے کہ ہلدی یاداشت کو بہتر بناتی ہے اور بھولنے کی اس خطرناک بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی۔
نمبر 10 جوڑوں کی درد کے لیے
ہلدی میں شامل قدرتی کمپاونڈز جہاں دیگر بیماریوں کو قابو کرتے ہیں وہاں یہ جوڑوں کے درد میں بھی شفا یاب ہیں، یہ جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والے خلا کو کم کرتے ہیں اور درد میں قدرتی طور پر راحت پہنچاتے ہیں۔