ہلدی کی چائے پینے کے 9 تصدیق شُدہ فائدے

Posted by

ہلدی صرف ایک مصالحہ نہیں ہے بلکہ اپنی بیشمار ادویاتی خُوبیوں کی وجہ سے طب ایوردیک اور قدیم چین کے طریقہ علاج میں اس قُدرتی دوا کو اکثیر کا درجہ حاصل ہے اور دُنیا کی ضرورت کی 78 فیصد ہلدی صرف انڈیا میں کاشت کی جاتی ہے جہاں اس مصالحے کو کسی اکسیر سے کم نہیں مانا جاتا۔

C:\Users\Zubair\Downloads\turmeric-5286228_1920 (1).jpg

ہلدی کی چائے

ہلدی کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے اور جدید میڈیکل سائنس اپنی روزانہ کی تحقیق میں ہر روز اس کے نئے فائدے ڈُھونڈ لیتی ہے اسی لیے بہت سے لوگ اسے بطور سپلیمینٹ اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا جسم چونکہ ہلدی کو جلدی ہضم نہیں کرپاتا جس کی وجہ سے آپ اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کر پاتے اور زیادہ تر لوگ اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے کے لیے اس کے بازای سپلیمنٹ خرید لیتے ہیں جو جسم میں جلدی جذب ہونے کی گارنٹی دیتے ہیں۔

ہلدی کی چائے ہلدی کو بطور سپلیمینٹ لینے کا سب سے مُفید طریقہ ہے کیونکہ اس میں تازہ ہلدی کو باریک کاٹ کر یا ہلدی کا پاوڈر پانی میں پکایا جاتا ہے جو ہلدی کو زُد ہضم بنا دیتا ہے، ماہرین نے ہلدی کی کوئی مقررہ مقدار مقرر نہیں کی جسکے اندر رہتے ہُوئے اسے استعمال کیا جائے اور طبیب حضرات اگر اسے کسی بیماری کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اپنے علم کے مُطابق اس کی خوراک کا تعین کرتے ہیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اسے بطور سپلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں تو 5 سو سے 6 سو ملی گرام بغیر کسی پریشانی کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ہلدی کی چائے بنانے کے لیے ایک چائے کی چمچ ہلدی پاوڈر کو پانی میں پکا لیں اور حسب ذائقہ شہد یا گُڑ شامل کر کے اسے نہار مُنہ نوش کریں یا رات کو سونے سے پہلے اسکا قہوہ پی لیں یہ آپ کی صحت کو درجہ ذیل فائدے دے گا۔

جوڑوں کے درد کوآرام دے گا

ہلدی میں شامل اسکا بُنیادی کمپاونڈ کُرکومن زبردست اینٹی اینفلامیٹری خوبیوں کا حامل ہے اور اعضا کی اندرونی اور بیرونی سوزش میں انتہائی فائدہ مند چیز ہے پہلے زمانے میں اگر کسی کو کوئی چوٹ وغیرہ لگتی تھی تو اُسے ہلدی کا دُودھ پلایا جاتا تھا لیکن آپ ہلدی کو جوڑوں کی درد کے خلاف پانی میں پکا کر بھی پی سکتے ہیں یہ جوڑوں سے سوزش ختم کر کے خون کی روانی کو بہتر بنائے گا اور درد میں راحت پیدا کرے گا۔

قوت مدافعت تیز کرے گا

میڈیکل سائنس ہلدی پر اپنی تحقیقات میں اس نتائج پر پہنچی ہے کہ اس کے طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ غذائی اجزا قوت مدافعت کو طاقتور بناتے ہیں اور عام موسمی بیماریوں میں ہلدی کی چائے کسی اینٹی بائیوٹیک سے کم کام نہیں کرتی۔

دل کے امراض میں مُفید ہے

ہلدی کی اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں دل کے بہت سے امراض میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں یہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد دیتی ہیں اور خون کی نالیوں میں چکنائی کو جمنے سے روکتی ہیں اور دل کے اٹیک کا خدشہ کم کر دیت ہیں۔

کینسر کا علاج ہے اور کینسر سے بچاتی ہے

کینسر پر ہونے والی بہت سی تحقیقات میں ہلدی کو اینٹی کینسر پایا گیا ہے جو اعضا کے خلیوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہے اور خراب خُلیوں کی مرمت کرتی ہے اور خُلیوں کا خراب ہونا جسم میں کینسر جیسے مرض کو دعوت دیتا ہے۔

پیٹ کے امراض کا حل

ہلدی ہاضمے کی خرابیوں کو دُور کرنے کے لیے صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے اور جدید تحقیقات کے مُطابق ہلدی پیٹ میں پیدا ہونے والی درد کو دُور کرتی ہے پاخانہ کو آسانی کے ساتھ خارج کرنے میں مدد دیتی ہے اور کھانے کو جلد ہضم کر دیتی ہے جس سے پیٹ میں کھانے سے گیس اور تیزابیت جیسے مرض پیدا نہیں ہوتے۔

یاداشت کو بہتر بناتی ہے

بھولنے کی بیماری ایک خطرناک اور تکلیف دہ بیماری ہے اور ہلدی اس کا قُدرتی علاج ہے کیونکہ یہ دماغی سوزش کو ختم کرکے خراب خُلیوں کی مرمت کر دیتی ہے اور اعصاب کے لیے انتہائی فائدہ مند غذا ہے۔

جگر کا علاج ہے

بہت سی سائنسی تحقیقات کے مُطابق ہلدی میں شامل کُرکومن جگر کی خرابی کی صُورت میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ ہضم کرنے والے مادے بائل کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور جگر کے متاثرہ حصوں کی مرمت کر کے انہیں پھر سے فعال بنا دیتی ہے۔

شوگر کا قُدرتی علاج ہے

ہلدی میں اینٹی ذیابطیس خُوبیاں شامل ہیں کیونکہ یہ خوراک سے گلوکوز کو خُون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتی ہے جس سے ہائی شُوگر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور اعضا کی اندرونی سوزش جو کے ذیابطیس کی بیماری کی بڑی وجہ ہے اُسے ختم کرتی ہے اور شُوگر کے مریضوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں۔

پھیپھڑوں کو فائدہ دیتی ہے

نظام تنفس سے جُڑی بیشمار بیماریاں ایسی ہیں جو صرف ہلدی کی چائے پینے سے دُور ہو جاتی ہیں خاص طور پر استھما کے مریضوں کے لیے ہلدی کی چائے تکلیف میں فوری راحت کا سبب بنتی ہے۔

نوٹ: اگر آپ ہلدی کو اپنی خوراک میں بطور سپلیمنٹ شامل کرنا چاہتے ہیں اور کوئی اور بھی ڈاکٹری ادویات کا استعمال کر رہے ہیں تو ہلدی سپلیمینٹ لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں کیونکہ ہو سکتا ہے یہ کُچھ دواؤں کے اثر پر اثر انداز ہو۔