ہماری دس عادتیں جو گُردے تباہ کرنے کا باعث بنتی ہیں

Posted by

گُردے ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ خون میں سُرخ خلیے پیدا کرتے ہیں ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول رکھتے ہیں خون کی صفائی کرتے ہیں، جسم سے فاضل مادوں اور پانی کی بڑھی ہُوئی مقدار کو خارج کرتے ہیں اور ہمارے جسم میں منرلز کی مقدار کو نارمل رکھتے ہیں، اسی لیے گُردوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم روزمرہ زندگی کی چند ایسی بُری عادتوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے گُردوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں، تاکہ ہم ان عادتوں کو اچھی عادتوں کے ساتھ بدل سکیں۔

نمبر 1 پیشاب روکنا

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\Untitled.jpg

اگر آپ اپنے مثانے کو پیشاب سے فوراً فارغ نہیں کرتے اور پیشاب روکے رکھتے ہیں تو یہ عادت گُردوں کو بُری طرح نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس سے پیشاب آپ کے مثانے میں زیادہ عرصہ رُکا رہتا ہےاور پیشاب میں موجود بیکٹریا تیزی سے بڑھنا شروع ہو جاتا ہے جس سے گُرودں کی انفیکشن پیدا ہو سکتی ہے۔

نمبر 2 بہت زیادہ ورزش کرنا

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\OVER.jpg

اگر آپ حد سے زیادہ جسمانی مشقت کر رہے ہیں تو یہ بھی آپ کے گُردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ اس سے آپ کے مسلز تباہ ہوسکتے ہیں اور ان تباہ شُدہ مسلز کا فائبر آپ کے خون میں شامل ہوکر بہت سی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے جس میں گُردے فیل ہونے کی بیماری سر فہرست ہے۔

نمبر 3 بہت زیادہ پین کلر ادویات کھانا

C:\Users\zubai\Downloads\PAIN KILLER.jpg

درد کو ختم کرنے والی ادویات کا زیادہ استعمال بھی گُردوں کو بہت جلد متاثر کرتا ہے کیونکہ ایسی ادویات زیادہ کھانے سے گُردوں میں خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہےاور گُردے فیل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اگر آپ کو اکثر سردرد یا جسم کے کسی دوسرے حصے میں درد رہتا ہے اور درد کی گولی کھانا آپ کی مجبوری ہے تو کوشش کریں کے درد کو ختم کرنے کے لیے قُدرتی پین کلر کھانے کھائیں جیسے ہلدی ایک نیچرل پین کلر ہے۔

نمبر 4 کم پانی پینا

C:\Users\zubai\Downloads\WATETR.jpg

پانی پینے سے گُردے پیشاب خارج کرتے ہیں جس سے جسم میں سے سوڈیم اور فاضل مادے خارج ہوجاتے ہیں اور اگر آپ پانی کا استعمال کم کر رہے ہیں تو یہ فاضل مادے آپ کے گُردوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔
روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی پینا گُردوں کو صحت مند رکھتا ہے اوران کو فعال طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نمبر 5 کم سونا

Work, Overtime, Over Night, Stress, Business, Late

انسانی جسم اور اس کے اعضا مسلسل کام کرنے سے تھکاؤٹ کا شکار ہوتے ہیں اور اگر آپ اچھی نیند حاصل کر کے کام پر جاتے ہیں تو جسم اچھے طریقے سے پرفارم کرتا ہے مگر اگر آپ نیند پوری لیے بغیر واپس کام پر چلے جاتے ہیں تو جہاں جسم کے باقی اعضا متاثر ہوتے ہیں وہاں آپ کے گُروے بھی تھکاؤٹ سے متاثر ہوکر اپنا کام سست کر دیتے ہیں جس سے ان کے ڈیمج ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
صحت مند زندگی کے لیے مناسب وقت پر مناسب نیند لینا اور آرام کرنا انتہائی ضروری ہے۔

نمبر 6 بغیر شوگر والے سوڈا ڈرنکس پینا

C:\Users\zubai\Downloads\SODA.jpg

ایک ریسرچ کے مطابق بغیر چینی والے سوڈا ڈرنکس جیسے ڈائیٹ کوک اور پیپسی وغیرہ گُردوں کو شوگر والےسوڈا ڈرنکس سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو روزانہ 500 ملی لیٹر سے زیادہ ڈائٹ سوڈا ڈرنکس استعمال کرتے ہیں اُنہیں گُردوں کی بیماری لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

نمبر 7 زیادہ گوشت کھانا

Meat, Food, Beef, Steak, Enjoy, Barbecue, Beef Steak

گوشت کی مقدار زیادہ کھانے سے ہمارے جسم میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور جسم کا پی ایچ لیول بڑھ جاتا ہے جس سے گُردوں کو کام کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور نظام انہظام پر بوجھ بڑھ جاتا ہے چنانچہ زیادہ گوشت کھانے کے بجائے ہمیں اپنی روزانہ کی خوراک میں سبزیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

نمبر 8 نمک اور زیادہ چینی کھانا

Salt, Nature, Eat, Food, Spice

نمک اور ایسے کھانے جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے گُردوں پر بوجھ ڈالتے ہیں اور اُن کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور کام کی یہی زیادتی گُردوں کے تباہ ہونے کا باعث بن جاتی ہے۔
چینی کی زیادہ مقدار ہمارے جسم کا بلڈ پریشر تیز کرتی ہے اور دوسری بہت سی بیماریوں جیسے موٹاپا، ذیابطیس کا باعث ہونے کیساتھ ساتھ گُردوں کو بھی انتہائی نقصان پہنچاتی ہے۔

نمبر 9 نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کو نظر انداز کرنا

عام طور پر لاحق ہونے والی بیماریاں نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کی صورت میں جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتے ہیں جو ان بیماریوں سے لڑتے ہیں، یہ اینٹی باڈیز ہمارے گُردوں کے فلٹر میں پڑے رہتے ہیں اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں، اگر آپ ان بیماریوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں یا یہ بیماریاں آپ کو زیادہ لمبے عرصے سے لاحق ہیں تو گُردوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے لہذا فوراً ڈاکتر سے رابطہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

نمبر 10 زیادہ لمبے عرصے بیٹھے رہنا

Young office man suffering from backache

جسمانی اعضا کے حرکت کرنے سے ہمارا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے اور جسم میں گلوکوز کی مقدار بھی نارمل رہتی ہے اور زیادہ لمبے عرصے تک بیٹھے رہنے سے جہاں یہ دونوں چیزیں متاثر ہوتی ہیں وہاں گُردوں کے متاثر ہونے کا خدشہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کے ہفتے میں کم از کم 2 سے 3 دفعہ ورزش کی جائے اور روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چلا جائے۔