ہماری 11 عادتیں جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں

Posted by

ہم اپنے روزانہ کے کاموں میں بہت سے کام ایسے کرتے ہیں جو ہماری صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتے اور ہمیں بلکل خبر نہیں ہوتی کہ ہم یہ کام غلط طریقے سے کر رہے ہیں اور یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے جیسے صبح سویرے اُٹھ کر چائے یا کافی نہار پیٹ پینا ہمارے جسم کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے لیکن بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے وہ چاک و چوبند ہوجاتے ہیں اور اُنہیں دن میں دوسرے کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم اپنی روز مرہ کی عادتوں میں سے 10 ایسی عادتوں کا ذکر کریں گے جنہیں تبدیل کرنے سے جہاں صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے وہاں ہمیں کام کو دُرست طریقے سے کرنے کی آگاہی بھی حاصل ہو گی۔

نمبر 1 ٹھندے پانی سے شاور

water nature waterfall drop woman underwater extreme sport sports water feature shower

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ گرم پانی سے نہاتے وقت اگر جسم پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے تو جسم ٹھنڈا گرم ہو جاتا ہے جو ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے، مگر یہ خیال بلکل غلط ہے کیونکہ سائنس کے مُطابق گرم پانی سے نہاتے وقت نہانے کے بعد تھوڑی دیر تک ٹھنڈے پانی کا نل کھول کر جسم پر ٹھنڈا پانی بہانا چاہیے اور ایسا کرنے سے جسم میں خُون کی روانی بہتر ہوتی ہے، ایمیون سسٹم ٹھیک کام کرتا ہے، اس سے جلد پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سائنس کہتی ہے کہ ہمیشہ گرم پانی سے نہاکر آخر میں 20 سے 30 سیکنڈ جسم پر ٹھنڈا پانی ضرور بہائیں۔

نمبر 2 کھانا ڈی فراسٹ کرنا

Carne, Congelados, Mrozić, Salsicha, Presunto

فریز کیے ہُوئے گوشت کو پکانے سے پہلے ڈی فراسٹ کیا جاتا ہے اور اس عمل کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے عام طور پر خواتین فریز کیے ہوئے گوشت کو گرم پانی کے نل کے نیچے رکھ دیتی ہیں تاکہ وہ جلد ڈی فراسٹ ہو جائے یا اُنہیں کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جاتا ہے، مگر یہ طریقہ کار درُست نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے گوشت کے اندر موجود بیکڑیا جیسے ہی گوشت کا درجہ حرارت 10 سی ڈگری تک پہنچتا ہے اپنی افزائش کا عمل تیز کر دیتا ہے اور ایسا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
گوشت کو ڈی فراسٹ کرنے کے لیے فریزر سے نکال کر فریج میں رکھ دیں، یہ عمل لمبا ہے مگر اس سے گوشت میں بیکڑیا پیدا نہیں ہوگا یا پھر گوشت کو فریزر سے نکال کر ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں، اس طریقے سے بھی وقت زیادہ لگے گا مگر ہم بہت سی بیماریوں سے بچ جائیں گے، تیسرا طریقہ گوشت کو مائیکرو ویو میں ڈی فراسٹ کریں مگرخیال رکھیں کیونکہ مائیکرو ویو میں ڈی فراسٹ کرتے ہُوئے گوشت کی کُچھ سطح زیادہ گرم ہوجاتی ہے اور پکنا شروع کردیتی ہے ، اس لیے چاہیے کہ گوشت کو مائیکرو ویو سے نکال کر فوراً پکا لیں۔

نمبر 3 ورزش سے پہلے اور بعد منہ دھوئیں

Woman Washing Her Face With Water

ورزش کرنے سے پہلےچہرے سے سارا میک صاف کریں اور چہرہ دھوئیں کیونکہ ورزش کرنے کے دوران آپ کا میک اپ پسینے کے ساتھ مکس ہوجائے گا اور آپ کے چہرے کی جلد کو نقصان پہنچائے گا، اسی طرح ورزش کے بعد بھی چہرہ دھوئیں کیونکہ پسینہ کی نمی میں مٹی وغیرہ شامل ہوجاتی ہے جو جلد کے نقصان دہ ہے۔

نمبر 4 صاف سبزیوں کو بھی دھوئیں

بازار میں پیک کی ہوئی سبزیاں اور سلاد جن پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ دھو کر پیک کی گئی ہیں اُنہیں بھی کھانے سے پہلے ضرور دھوئیں، کیونکہ چانسز ہیں کہ اُنہیں اچھی طرح نہ دھویا گیا ہو اور اُن پر کیمیکل یا مٹی وغیرہ رہ گئی ہو۔

نمبر 5 اپنے موبائل فونز اور ٹیبلٹ وغیرہ کو سونے سے پہلے استعمال نہ کریں

Woman Reading a Book in the Bed

جب آپ سونے سے پہلے اپنے موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی لائٹس آنکھوں میں پڑنے سے آپ کے جسم کے وہ ہارمونز جو آپ کو سونے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں متاثر ہوتے ہیں، اور ایسا کرنے سے آپکا جسم زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے اپنے بیڈ پر سونے سے پہلے ایسی Devices کا استعمال نہ کریں اور بہتر ہے کہ نیند کے انتظار میں کسی کتاب کا مطالعہ کریں تا کہ آپ کو جلد اور گہری نیند آئے۔

نمبر 6 چھینک کو مت روکیں

چھینک آنے پر اُسے مت روکیں اور نہ ہی ناک پر کپڑا رکھیں کیوں کے یہ خطرناک ہو سکتا ہے اس سے ہوا آپ کے لنگز اور چھاتی میں رُک سکتی ہے اور کان کے پردے پھٹنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

نمبر 7 پیٹ کی گیس

پیٹ میں کھانے کے بعد عام طور پر گیس پیدا ہوتی ہے اور اسے لوگوں کے درمیان خارج کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کو روکنا آپ کو پیٹ کی گیس کی تکلیف دہ بیماریوں میں مُبتلا کر سکتا ہے اس لیے گیس کو فوراً خارج کریں اور اگر آپ لوگوں کے درمیان ہیں تو اُن سے تھوڑا دُور چلے جائیں اور پیٹ کی گیس کو خارج ہونے کا موقع دیں۔

نمبر 8 ہیڈ فون کا استعمال

iphone hand light technology photography headphone gadget darkness black ear mobile phone device close up audio headphones eye organ headset macro photography audio equipment electronic device portable communications device communication device

ہیڈ فونز کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے کہ جہاں آپ کی Privacy برقرار رہے وہاں دوسرے لوگ متاثر نہ ہوں لیکن ہیڈ فونز کے استعمال کے دوران والیم کو نیچا رکھیں وگرنہ ہائی والیم آپ کے کانوں کی سماعت کو متاثر کر سکتا ہے۔

نمبر 9 نہار مُنہ چائے کافی مت پیئں

Café, Feijão, Grãos De Café, Xícara De Café, Sala

نہار مُنہ چائے اور کافی کا استمعال صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے یہ جہاں تیزابیت پیدا کرتا ہے وہاں جسم کے ہارمونز کو متاثر کرتا ہے اس لیے سو کر اُٹھنے کے بعد ان ڈرنکس کو استعمال نہ کریں اور پہلے کُچھ ناشتہ وغیرہ ضرور کریں۔

نمبر 10 جراثیم مارنے والے صابن

ہاتھ دھونے سے پہلے اس صابن سے دھونا اچھی بات ہے مگر کیا صابن صاف ہے اور کیا اُسے کسی اور نے تو استعمال نہیں کیا اور اگر کیا ہے تو ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کے ہاتھ دھونے کی بجائے مزید گندہ کر دیں اس لیے ایسے لیکوئیڈ صابن جو بوتل میں فروخت ہوتے ہیں کا استعمال زیادہ مفید ہے۔

نمبر 11 پیشاب مت روکیں

پیشاب آنے کی صورت میں اُسے روکیں مت کیونکہ ایسا کرنے سے آپکے مثانے پر وزن بڑھتا جائے گا اور یہ صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے ، حکیم لقمان کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اگر آپ گھوڑے پر سوارہوں اور آپ کو پیشاب کی حاجت ہو تو گھوڑے سے اُترنے کا بھی انتظار نہ کریں۔