ہمارے باورچی خانے کے مصالحے جب پودوں پر اُگتے ہیں تو کیسے لگتے ہیں

Posted by

ہمارے باورچی خانے میں عام طور پر 5 سے 20 مصالحے استعمال کیے جاتے ہیں جنہیں ہم بازار سے خرید کر استعمال کر لیتے ہیں اور ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہوتےہیں کہ یہ مصالحے جن پودوں پر اُگتے ہیں وہ پودے کیسے ہیں۔

باورچی خانے میں چینی بھی استعمال ہوتی ہے اور مثل مشہور ہے کہ جب کوئی آدمی چینی کی مل میں چینی بنتے دیکھ لے تو پھر اُس کا چینی کھانے کو دل نہیں کرتا مگر اس اس آرٹیکل میں ہم قُدرت کے اُن حسین پودوں اور اُن کے تعارف کو شامل کر رہے ہیں جن پر ہمارے کھانوں کو مزیدار بنانے والے مصالحے اُگتے ہیں اور ہمیں پُوری اُمید ہے کہ ان پودوں کو دیکھ کر آپ کا دل باغ باغ ہوجائے گا۔

نمبر 1 لونگ

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0019.JPEG
Prof. Chen Hualin [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons, The image has been cropped.
لونگ کے پودے پر اُگنے والے لونگ پُھولوں کے بڈز ہیں جو انتہائی خُشبودار اورذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لیے بیشمار خوبیوں کے حامل ہیں۔ لونگ کا پودا ملاکو آئی لینڈ ملائشیا میں پیدا ہُوا مگر اب ساری دُنیا میں ہی اسے کاشت کیا جارہا ہے اور دُنیا کے مختلف خطوں میں کاشت ہونے کی وجہ سے لونگ ساری دُنیا میں سارا سال میسر ہوتے ہیں۔

نمبر 2 زعفران

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0001.JPEG

کیسر کے پُھولوں سے حاصل ہونے والا زعفران انتہائی قیمتی اور خُوشبودار مصالحہ ہے جسے بہت سے کھانوں کو مزیدار اور خُشبودار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، کیسر کے یہ پھول کشمیر میں بڑی تعداد میں اُگتے ہیں اور کشمیر کے علاوہ ایران میں بھی اس پودے کو بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔

نمبر 3 زیرہ

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0002.JPEG

زیرے کا پودا ساوتھ ویسٹ ایشیا کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ میں بھی پیدا ہوتا ہے اور اس کے انتہائی خُشبودار اور کھانوں کے ذائقے کو چار چاند لگانے والے بیج ہم تقریباً اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتے ہیں۔

نمبر 4 پُھول بادیان

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0003.JPEG

بادیان کے پودے کا گھر ویت نام اور چائنہ ہے مگر اب اسے دُنیا میں اور بھی کئی مُلکوں میں اُگایا جارہا ہے اور اس پودے پر اُگنے والے ستاروں کی شکل کے اس پودے کے بییج پاکستان اور انڈیا سمیت دُنیا کے مختلف ملکوں میں کھانوں کو ذائقے دار اور خُشبودار بنانے کے لیے بطور مصالحہ استعمال ہوتے ہیں۔

نمبر 5 بڑی الائچی

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0015.JPEG

بڑی الائچی ہمارے بہت سے کھانوں کو مزیدار بناتی ہے خاص طور پر پلاؤ چاول تو اس کے بغیر نا مکمل ہوتے ہیں، بڑی الائچی کو جب پودے سے علیحدہ کیا جاتا ہے تو یہ سبز رنگ کی چھوٹی چھوٹی گیندوں کی طرح ہوتی ہے جسے بعد میں ایک خاص طریقے سے خُشک کر کے بطور مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے۔

نمبر 6 سُرخ مرچ

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0016.JPEG

ہمارا کوئی بھی سالن سُرخ مرچ کے بغیر نامکمل اور ادھورا ہوتا ہے، اس پودے کا آبائی گھر میکسیکو تھا مگر اب اسے ساری دُنیا میں ہی کاشت کیا جاتا ہے اور پھر اسے دُھوپ میں خُشک کرکے پیس کر پاوڈر بنایا جاتا ہے۔

نمبر 7 ہلدی

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0017.JPEG

ہلدی کا پودا ادرک کے خاندان کا ایک پودا ہے اور ہلدی کے پودے کی جڑیں خُشک کر کے پیس کر ہلدی پاؤڈر بنتا ہے جو ہم اپنے تمام کھانوں میں خُوبصورت ذائقے اور رنگ کے لیے بطور مصالحہ استعمال کرتے ہیں۔

نمبر 8 دارچینی

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0018.JPEG

دارچینی کی بہت سے اقسام ہیں اور یہ تمام اقسام دارچینی کے پودے کے تنے کے اندرونی حصے سے حاصل کی جاتی ہیں جسے پیپر کی طرح لپیٹ کر خُشک کر لیا جاتا ہے اور بعد میں پیس کر دارچینی پاوڈر بنایا جاتا ہے جو ہم بطور مصالحہ اپنے ہر باورچی کھانے میں رکھتے ہیں اور سارا سال اس مصالحے کو استعمال کرتے ہیں۔

نمبر 9 سفید تل

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0055.JPEG

سیساموم کا یہ پھول دار پودا ہمارے لیے سفید تل بناتا ہے اس پودے کا آبائی گھر افریقہ میں تھا مگر پھر اسے بعد میں انڈیا اور اب دُنیا کے اور بھی کئی مُلکوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور اس کے بیجوں کو ہم اپنے کھانوں میں مختلف طرح استعمال کرتے ہیں۔

نمبر 10 جائفل

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0056.JPEG

جائفل مائریسٹکا پودے کا بیج ہے جوبے شمار مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے مگر عام طور پر اس کا تیل نکالا جاتا ہے اور اسے خُشک کر کے پیس کر کھانوں میں بطور مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے۔

نمبر 11 مسٹرڈ پیسٹ

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0057.JPEG

سرسوں پنجاب میں اُگنے والا ایک عام پودا ہے جو عام طور پر موسم سرما اور بہار میں رنگ کھلاتا ہے اور اس کے پتوں کو ہم پکا کر ساگ بناتے ہیں اور اس کے پھُولوں اور بیجوں سے تیل اور مسٹرڈ پیسٹ بنانے کے علاوہ بھی بہت سے چیزیں بنائی جاتی ہیں۔

نمبر 12 سونف

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0068.JPEG

خُوبصورت پیلے رنگ کے پھُولوں والے رنگ کھلاتے سونف کے پودے کا یہ پھل سونف بیشمار خُوبیوں کا حامل ہے اور اپنی افادیت کی وجہ سے ساری دُنیا میں ہی کاشت کیا جاتا ہے۔

نمبر 13 لہسن

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0066.JPEG

لہسن کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ یہ مصالحہ بھی ہے اور سبزی بھی اور ساری دُنیا میں اسے کاشت کیا جاتا ہے اور مطور مصالحہ استعمال کرنے کے لیے اسے پہلے خاص طریقے سے خُشک کیا جاتا ہے اور پھر پیس کر اسکا پاوڈر بنایا جاتا ہے۔

نمبر 14 میتھی دانہ

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\New folder\IMG_0067.JPEG

میتھی کے پودے کے پتے جہاں پکا کر مزیدار سبزی بنائی جاتی ہے وہاں میتھی کے بیج بھی بیشمار مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں میتھی کے بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے اور اسے بطور مصالحہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نمبر 15 کالی مرچ

Aruna at Malayalam Wikipedia [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons, The Image Has been cropped
کالی مرچ کا  پودا بھی اب ساری دُنیا میں کاشت کیا جاتا ہے اور اس کو خُشک کر کے بعد میں بطور مصالحہ استعمال کیا جاتا ہے جسے دُنیا بھر کے شیف حضرات اپنے کھانے کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔