ہمارے روزمرہ استعمال کی چیزیں کتنے عرصے میں ایکسپائر ہوجاتی ہیں

Posted by

ذہین لوگ جب بھی بازار سے کوئی کھانے پینے کی چیز خریدتے ہیں تو اُس پر درج ایکسپائری ڈیٹ کو بھی ضرور دیکھتے ہیں تاکہ شے کی تازگی کا اندازہ ہوسکے لیکن بہت کم لوگ ہیں جو یہ بھی جانتے ہیں کہ اُن کے روز مرہ استعمال کی چیزیں بھی ایک خاص وقت کے بعد ایکسپائر ہوجاتی ہیں مثلا تکیے، جُوتے، تولیہ، ٹوتھ بُرش وغیرہ۔

اس آرٹیکل میں گھریلو استعمال کی چیزوں کو کتنا عرصہ استعمال کرنا مناسب ہے اور وہ کب ایکسپائر ہوں گی ذکر کیا جائے گا تاکہ ہمیں ان باتوں سے آگاہی ہو اور ہماری طبیعت میں نفاست پیدا ہو۔

نمبر 1 تکیے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com.jpg

وقت گُزرنے کیساتھ تکیے میں مٹی اور دُھول جمتی جاتی ہے اور بار بار استعمال سے تکیے کی ساخت میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے اور اس بے شکل تکیے کا استعمال جہاں گردن درد کا باعث بن سکتا ہے وہاں الرجی بھی پیدا کر سکتا ہےلہذا تکیے کو دو سے تین سال استعمال کرنے کے بعد فارغ کر دینا چاہیے یا اگر تکیے میں روئی بھری ہے تو روئی کو پنجا کر دوبارہ بھریں۔

نمبر 2 جوگرز

C:\Users\Zubair\Downloads\pexels-ray-piedra-1456733.jpg
Photo by Ray Piedra from Pexels

جوگرز بنانے والی کمپنیاں عام طور پر جوگرز کے اوپر اُن کی ایکسپائری درج نہیں کرتیں لیکن ایک پائدار جوگر عام طور پر 4 سو سے 5 سو کلومیٹر کے بعد خراب ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اسی طرح جوگر میں استعمال ہونے والا میٹریل چمڑا وغیرہ بھی 1 سے 2 سال کی مُدت کے بعد ایکسپائر ہو جاتا ہے۔

نمبر 3 بچوں کی چُوسنی

C:\Users\Zubair\Downloads\pacifier-308505_1280.png
Resim Clker-Free-Vector-Images tarafından Pixabay‘a yüklendi

بچوں کی یہ چُوسنی لیٹکس کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور لیٹکس وقت کے ساتھ اپنی ساخت بدلتا ہے اور اس پر کریکس پیدا ہوجاتے ہیں جن میں جراثیم پروان چڑھتے ہیں اس لیے بچوں کے زیر استعمال چُوسنی وغیرہ کو ہر 5 پانچ ہفتے کے بعد تبدیل کر دینا چاہیے۔

نمبر 4 پرفیومز

C:\Users\Zubair\Downloads\perfume-144546_1920.jpg
Resim spencer tarafından Pixabay‘a yüklendi

ایوڈی پرفیوم اور ایو ڈی ٹوائیلٹ وغیرہ کی خُوشبو اگر بوتل ڈبے میں پیک بند ہے تو 3 سال اور اگر کُھلی ہے تو 2 سال کے اندر استعمال کر لیں اس کے بعد پرفیوم کی خوشبو ماند پڑنی شروع ہو جاتی ہے۔

نمبر 5 بالوں کے بُرش

C:\Users\Zubair\Downloads\hairbrush-349563_1280.jpg

بالوں کے بُرش کی ریگولر صفائی بہت ضروری ہے اور انہیں ایک سال سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بُرش کے دندانے اپنی ساخت بدل لیتے ہیں جس سے بالوں میں کنگھی کرنا دُشوار ہوجاتا ہے اور بال ٹُوٹتے ہیں۔

نمبر 6 ٹُوتھ برش

C:\Users\Zubair\Downloads\toothbrush-2729248_1280.jpg

ٹُوتھ بُرش کو جب اُس کے دندانے خراب ہوں فوراً بدل لینا چاہیے یا کم از کم 3 ماہ میں ایک دفعہ ضرور بدلنا چاہیے اور خاص طور پر جب آپ نزلہ زکام وغیرہ میں مُبتلا ہوں تو ٹُوتھ برش بدل دیں تاکہ دوبارہ بیمار نہ ہوں۔

نمبر 7 ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ گھر میں کئی طرح فائدہ دیتی ہے اور عام طور پر جب اس کی بوتل کو کھول لیا جاتا ہے تو یہ 2 مہینے میں پانی بن جاتی ہے اور سیل پیک بوتل ایک سال تک استعمال کی جاسکتی ہے۔

نمبر 8 کچن سپونج

C:\Users\Zubair\Downloads\sponge-4501298_1920.jpg
Resim tomekwalecki tarafından Pixabay‘a yüklendi

صفائی کرنے والے یہ سپونج اور شاور پف وغیرہ کے اندر فنگس اور مولڈ پیدا ہونا شروع کر دیتی ہے اس لیے انہیں 2ہفتے کے بعد تبدیل کر دینا چاہیے۔

نمبر 9 سلیپرز

C:\Users\Zubair\Downloads\sleeper-182201_1920.jpg
Resim Thanuja Sandaruwan tarafından Pixabay‘a yüklendi

پاؤں میں فنگس انفیکشن پیدا کرنے میں سلیپرز کا کوئی جواب نہیں اس لیے انہیں 6 ماہ بعد تبدیل کر دینا چاہیے اور ہر ہفتے اچھی طرح دھو کر استعمال کرنا چاہیے۔

نمبر 10 کچن کے مصالحے اور آٹا

کچن کے مصالحے تین سال تک استعمال کے قابل رہتے ہیں اور آٹا اگر اچھی طرح ہوا بند جگہ پر محفوظ کیا گیا ہے تو 6 ماہ سے ایک سال تک استعمال کے قابل رہتا ہے۔

نمبر 11 مچھر مار سپرے

مچھر مار سپرے خریدتے وقت بھی اس پر درج ایکسپائری ڈیٹ کا مطالعہ ضرور کریں کیونکہ پیکینگ کے 2 سال بعد سپرے کی لائف ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

نمبر 12 برتن دھونے کا لیکوڈ صابن

لیکوڈ صابن کی شیلف لائف 2 سال تک ہوتی ہے مگر بوتل کھولنے کے بعد اسے 1 سے 2 مہینے کے بعد استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نمبر 13 نہانے کا صابن

نہانے کے صابن کی شیلف لائف 2 سے 3 سال تک ہوتی ہے لیکن اگر آپ پُرانا صابن استعمال کر رہے ہیں اور وہ جھاگ بنا رہا ہے تو ہپ ہپ ہُرے اُسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔