ہمارے 10 کھانے جو ہمیں عُمر سے پہلے بُوڑھا کردیتے ہیں

Posted by

جسم پر بُڑھاپے کے اثرات ایک نہ ایک دن ظاہر ہو ہی جاتے ہیں مگر ہمارے آس پاس کُچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہم کئی سالوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ہم نوٹس کرتے ہیں کے عُمر کا بڑھنا اُن لوگوں پر اثر انداز نہیں ہو رہا ہوتا اور ہمارے اردگرد بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہیں ہم نوٹس کرتے ہیں کہ وہ اپنی عُمر سے بہت پہلے بُوڑھے ہوجاتے ہیں۔

ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری صحت کا دارومدار ہماری خوراک اور ورزش پر ہے، اس آرٹیکل میں ہم 10 ایسے کھانے ذکر کریں گے جو ہمارے جسم کو جلدی بُوڑھا کر دیتے ہیں اور ہماری جلد پر عُمر سے بہت پہلے جھریاں پیدا کر دیتے ہیں۔

نمبر 1 چینی اور میٹھے کھانے

File:CSIRO ScienceImage 10529 Sugarcane and bowl of sugar.jpg
CSIRO [CC BY 3.0], via Wikimedia Commons
میٹھا کھانا مزیدار تو ضرور ہوتا ہے مگر صحت کے لیے نقصان دہ ہے، چینی ہمارے جسم میں پروٹین اور Lipids کا خاتمہ کرتی ہے چنانچہ زیادہ چینی کھانے سے جہاں ہم موٹے ہوتے جاتے ہیں وہاں ہمارا جسم کمزور ہوتا چلا جاتا ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو روزانہ 3 کپ سے زیادہ چائے پیتے ہیں اور اس میں چینی بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ چینی اُن کے جسم سے پروٹین کو ختم کرتی ہے پروٹین کی کمی جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پروٹین جلد کو تروتازہ رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
زیادہ میٹھا کھانا اور مسلسل کھانا ذیابطیس جیسی بیماری کا باعث بھی بنتا ہے اور ذیابطیس اور بہت سے خطرناک بیماریوں کو جسم میں پروان چڑھنے میں مدد کرتی ہے۔

اپنی روزمرہ کی خوراک سے ایسی تمام چیزیں نکال دیں جن میں چینی استعمال ہوتی ہے اور میٹھا کھانے کے لیے تازہ پھل استعمال کریں تاکہ صحت مند اور جوان رہیں۔

نمبر 2 گھی میں فرائی ہُوئے کھانے فاسٹ فُوڈ جنک فُوڈ

dish food seafood fish deep fried chicken wing fast food meat cuisine asian food fried chicken fried food deep frying fried prawn pakora chicken fingers crispy fried chicken

کسی پودے کو اگر پانی نہ دیا جائے یہ بہت کم پانی دیا جائے تو وہ آہستہ آہستہ مُرجھانے لگتا ہے، اسی طرح گھی اور آئل میں تلے ہُوئے کھانے اور فاسٹ فُوڈ وغیرہ ہمارے جسم میں خون کی روانگی کو سُست کرتے ہیں یہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور جسم میں خُون لیجانے والی نالیوں کے سُکڑنے اور اُنہیں بلاک کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں اور اگر ہمارے جسم میں خُون کی ترسیل کا نظام ٹھیک کام نہ کرے تو جلد پر عُمر سے پہلے جھریاں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں، لہذا ہمیں اپنی خوراک سے ایسے کھانوں کو نکالنا بہت ضروری ہے تاکہ صحت مند اور جوان رہ سکیں۔

نمبر 3 صحت مند چکنائی کا استعمال نہ کرنا

Sushi, Meat, Salmon, Fish, Health, Restaurant, Kitchen

صحت مند چکنائی والے کھانے نہ کھانے سے بھی جلد پر جھریاں پڑنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، صحت مند چکنائی والے کھانے جیسے مچھلی، ڈرائی فروٹ خاص طور پر بادام اور اخروٹ، تخم بالنگا، السی، سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ کے اندر موجود چکنائی ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے یہ جلد پر سُوجن کو ختم کرتی ہے اور جلد کے مُردہ سیلز کو درست کرنے میں انتہائی اہم کردار کرتی ہے۔

نمبر 4 نمک

Salt, Cooking Salt, Rock Salt, Sea Salt, Spoon

مچھلی کے گوشت کو فرائی کرنے سے پہلے نمک لگا دیا جاتا اور ہم سب جانتے ہیں کہ نمک مچھلی کے گوشت میں سے پانی کو جذب کر لیتا ہے، اسی طرح ہماری روزمرہ کی خوراک میں شامل نمک ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرتا ہے اور زیادہ نمک کھانے سے جہاں دیگر کئی طرح کی بیماریاں جیسے ہائی بلڈ پریشر وغیرہ لاحق ہو سکتی ہیں وہاں یہ جسم کا پانی جذب کرکے ہماری جلد کو جلد بُوڑھا کر دیتا ہے۔

نمبر 5 پروسیسڈ فوڈز

Avoiding Trans Fat

بازار میں ملنے والے بہت سے پراسس فوڈز جن میں بچوں کے محبوب کھانے وغیرہ ٹرانس فیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے یہ ہمارے جسم کو ڈئ ہائیڈریٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈی ہائیڈریشن جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ چیز ہے اور جلد پر جھریا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

نمبر 6 جلا ہُوا کھانا

dish meal food produce vegetable black breakfast meat cuisine cake burnt dough almonds burned carbon raven black charred plait hefekranz easter braid jet black

ایسے کھانے جو تیز آگ پر جل جائیں جیسے گوشت وغیرہ اور زیادہ فرائی ہونے والے کھانے جو فرائی ہونے کے بعد کالے ہوجاتے ہیں ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں یہ ہماری جلد کو توانا رکھنے والے کلوجنز کو ختم کرتے ہیں اور ہمارے جسم کو عُمر سے پہلے بوڑھا کردیتے ہیں۔

نمبر 7 آلو کی چپس

french fries potatoes fast food free picture

آلو کھائے جانے کے فوراً بعد جسم کے اندر گلوکوز میں بدل جاتا ہے اور تیز آنچ پر فرائی ہُونے کے بعد آلو اور دیگر کھانے ہماری سکن کے سیلولر ڈیمج کرنے کا باعث بنتے ہیں، اگر آپ آلو کھانے کے شوقین ہیں تو فرائی کرنے کی بجائے انہیں بیک کر کے کھائیں۔

نمبر 8 چائے کافی اور کفین والے کھانے

Tea, Coffee, Drink, Coffee Shop, Relax, Coffee Mug

چائے کافی وغیرہ میں شامل کیفین ہمارے جسم کی جلد کو خُشک کرتی ہے اور جلد سے موئسچرائزر کا خاتمہ کرتی ہے، اگر آپ چائے اور کافی کے شوقین ہیں تو اس پریشانی سے بچنے کے لیے چائے اور کافی وغیرہ کے ہر کپ کے ساتھ پانی کا ایک گلاس پی لیں تو آپ جلد خُشک ہونے کی پریشانی سے بچ جائیں گے۔

نمبر 9 تیز مصالحوں والے کھانے

Masala, Ingredients, Spices, Turmeric, Chilli, Table

تیز مصالحے مزیدار تو ہوتے ہیں مگر صحت مند نہیں یہ جلد پر الرجی پیدا کر سکتے ہیں اور انہیں کھانے سے جلد سُرخی مائل ہوتی ہے اور خُشک ہوجاتی ہے جس سے عُمر کے اثرات اس پر جلد ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اگر آپ ایسے کھانے کے شوقین ہیں تو ایسے کھانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

نمبر 10 کم پانی پینا

پانی کی کمی جلد پر جھریاں پڑنے کا سب سے بڑا سبب پے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر کے اور بہت سے بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔