ہوائی سفر کے 10 خُفیہ راز جس سے سفر مزید آرام دہ ہوجاتا ہے

Posted by

ہوائی جہاز کو اور اُس کے قوانین کو جہاز کے عملے سے بہتر کوئی نہیں جانتا، اس آرٹیکل میں ہوائی جہاز کے Attendants کی طرف سے دی گئی 10 ٹپس کو شامل کیا جارہا ہے جس کو جاننے کے بعد آپ اپنی فلائیٹ سے زیادہ اچھے طریقے سے محظوظ ہو سکیں گے۔

نمبر 1 مزید کھانا مانگتے ہُوئے بلکل شرم محسوس نہ کریں

airplane foodجہاز میں مہیا کیا جانے والا کھانا جہاز میں زیادہ لمبے عرصے تک سٹور نہیں کیا جاسکتا چنانچہ بچے ہُوئے کھانے کے ڈبے فلائٹ کے اختتام پر کچرے میں پھینک دئیے جاتے ہیں اس لیے اگر آپ کا پیٹ فلائٹ کے دوران مہیا کیے جانے والے کھانے سے نہیں بھرا تو آپ عملے سے مزید کھانا مانگیں اور بلکل شرم محسوس نہ کریں کیونکہ جہاز کے عملے کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو پیٹ بھر کر کھانا دے۔

نمبر 2 سیٹ کے نیچے لائف جیکٹ کو چیک کر لیں

جی ہاں یہ بہت بہت ضروری ہے کہ آپ سیٹ کے نیچے لائف جیکٹ کی موجودگی چیک کر لیں کیونکہ اکثر مسافر فلائٹ کے اختتام پر جہاز کی یادگار کے طور پر لائف جیکٹ چوری کر کے ساتھ لے جاتے ہیں۔

نمبر 3 حادثاتی طور پر تمباکو نوشی کی صورت میں ایش ٹرے استعمال کریں

File:No smoking symbol.svg

جہاز میں تمباکو نوشی مکمل طور پر منع ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو جُرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر بھی آپ نے نوٹس کیا ہوگا کہ جہاز کی Lavatory میں ایش ٹرے موجود ہوتی ہے، ایسا اس لیے ہے کہ بہت سے لوگ جُرمانے کی پروا نہیں کرتے اور تمباکو نوشی کرتے ہیں، اگر آپ بھی اُن لوگوں میں سے ایک ہیں تو تمباکو نوشی کے بعد Lavatory میں ایش ٹرے کا استعمال کرکے اپنے سُلجھے ہُوئے ہونے کا ثبوت دیں اور بعد میں جُرمانہ ادا کریں۔
نوٹ: تمباکو نوشی صحت کے لیے مُضر ہے

نمبر 4 دوران فلائیٹ نازک مزاج مت بنیں

زیادہ تر ائیر لائنز فلائٹ کے اختتام پر جہاز کی ظاہری صفائی کرواتی ہیں چنانچہ تکیے اور کمبل ، وغیرہ دھوئے نہیں جاتے بلکے اچھے طریقے سے طے کر کے آپ کو استعمال کرنے کے لیے دے دیے جاتے ہیں اور اگر پچھلی فلائٹ میں ان کو کسی بیمار مُسافر نے استعمال کیا ہو تو آپ کو بیماری لگنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

نمبر 5 جہاز کا عملہ Lavatory کا دروازہ کھول سکتا ہے

کسی حادثے کی صورت میں یا فائر الارم بجنے کی صورت میں (جو سیگرٹ پینے سے بھی بج جاتا ہے ) جہاز کا عملہ Lavatory کے دروازے پر دستک کا جواب نہ ملنے کی صورت میں دروازہ باہر سے چابی کیساتھ کھول سکتا ہے۔

نمبر 6 سب سے آخر میں سوار ہونے کا فائدہ

اگر آپ جہاز میں سب سے آخر میں سوار ہُوئے ہیں اور آپ سے پہلے باقی مُسافر اپنی اپنی سیٹ پر بیٹھ چُکے ہیں تو آپ دو یا زیادہ خالی سیٹوں کو منتخب کر کے لم لیٹ ہو سکتے ہیں۔

نمبر 7 الکوحل کا استعمال نہ کریں

دوران فلائٹ ایک گلاس الکوحل پینے کا مطلب ہے 2 گلاس الکوحل پینا اور ایسا جہاز کے بُلندی پر پرواز کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے لہذا الکوحل سے اجتناب کریں کیونکہ یہ آپ کو دوران فلائیٹ ناک آوٹ کر سکتی ہے۔

نمبر 8 بلک ہیڈ سیٹ کو چھوڑ دیں

بلک ہیڈ سیٹ کے ساتھ ٹانگوں کو آرام دینے کے لیے زیادہ جگہ ہوتی ہے اور عام طور پر یہ سیٹ چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے مُسافروں کو دے دی جاتی ہے لیکن اگر آپ تنہا ہیں تو Bulk Head سیٹ نہ لیں کیونکہ چھوٹے بچوں کے رونے کی آواز دوران فلائٹ آپ کے آرام میں خلل ڈال سکتی ہے۔

نمبر 9 صرف بوتل والا پانی

دواران فلائٹ صرف منرل واٹر استعمال کریں اور جہاز کے سینک سے پانی نہ لیں کیونکہ وہ پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

نمبر 10 جہاز کے عملے کو داد تحسین پیش مت کریں

File:110312-F-NW653-143 Passengers aboard a Delta Air Lines flight.jpg

کُچھ ملکوں میں فلائٹ کے با حفاظت لینڈ کرنے پر مسافر جہاز کے عملے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں اور اُنہیں داد تحسین دیتے ہیں لیکن جہاز کا عملہ عام طور پر ایسی باتوں کو پسند نہیں کرتا کیوں کہ یہ اُن کی جاب ہے۔