ہونٹوں کی قدرتی رنگت بحال کر کے انہیں پنکھڑیوں جیسا بنانے والے 6 زبردست گھریلو ٹوٹکے

Posted by

ہونٹ چہرے کی خوبصورتی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اُس کے ہونٹ گلابی ہوں اور گلاب کی پنکھڑیوں جیسے ہو جائیں اور اس مقصد کے لیے خواتین میک اپ کا استعمال کرتی ہیں لیکن یہ عارضی حل میک اترنے کے فوراً بعد ختم ہو جاتا ہے۔

G:\Pics Sharing\MaxPixel.net-Woman-Sexy-Lipstick-Girl-Cosmetics-Lips-Female-6121230.jpg

اس آرٹیکل میں ہم آپ کے لیے چند ایسے مفید گھریلو ٹوٹکوں کو شامل کررہے ہیں جو ہونٹوں کو قدرتی طور پر گلابی بناتے ہیں اور ان کی خوبصورتی میں بغیر میک اپ کے اضافہ کرتے ہیں اور آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔

ہونٹ کالے کیوں ہوتے ہیں

کسی بھی ٹوٹکے کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ہونٹ کالے کیوں ہو جاتے ہیں۔ ہونٹ کالے ہونے کی سب بڑی وجوہات میں سُورج کی دھوپ کا زیادہ دیر تک چہرے پر پڑنا، ہونٹوں پر کوئی الرجی ہوجانا، گھٹیا کوالٹی کا میک اپ استعمال کرنا، تمباکو نوشی اور کیفین والے ڈرنکس جیسے چائے اور کافی کا زیادہ استعمال کرنا شامل ہیں۔

ہونٹوں کے لیے کھیرا

کھیرا صحت کے لیے ایک انتہائی مفید سبزی ہے مگر یہ ہونٹوں کی جلد کے لیے بھی انتہائی مفید چیز ہے اور اگر کھیرے کا رس ہونٹوں پر روزانہ استعمال کیا جائے تو یہ ہونٹوں کی سیاہی کو ختم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ کھیرے کے رس کو ہونٹوں کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی افادیت میں اضافہ ہو تو اسے ایلوویرا کی جیل میں مکس کر کے ہونٹوں پر سونے سے پہلے روزانہ لگائیں۔

لیموں اور ہونٹ

لیموں میں ڈٹرجینٹ خوبیاں قدرتی طور پر پائی جاتی ہیں اور اس میں وٹامن سی کی موجوگی اسے جلد کے لیے بہترین ٹانک بنا دیتی ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ہونٹوں سے سیاہی چند ہی دنوں میں غائب ہو جائے تو رات کو سونے سے پہلے لیموں کو ہونٹوں پر اچھی طرح رگڑیں اور اگلی صبح اسے پانی سے دھو دیں یہ آپ کے ہونٹوں کا قدرتی رنگ واپس لانے میں آپ کی مدد کرے گا۔

شہد اور لیموں

ایک چمچ شہد میں ایک لیموں کا رس شامل کریں اور اسے ہونٹوں پر اچھی طرح مل کر لیپ کر دیں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو دیں۔ اس مکسچر میں شامل لیموں کا رس ہونٹوں کے کالے رنگ کو ٹھیک کرے گا اور شہد ہونٹوں کی نمی کو بحال کر کے انہیں تروتازہ بنا دے گا۔

ہلدی اور دُودھ

ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑیوں جیسا بنانے کے لیے ایک چمچ دُودھ میں ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو ہونٹوں پر ملک کر لیپ کر دیں اور کُچھ دیر لگا رہنے کے بعد اسے تازہ پانی کے ساتھ دھو دیں اور اس ٹوٹکے کو روزانہ استعمال کریں، چند ہی دنوں کے استعمال سے آپ کو بہترین نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

ایلوویرا جیل

کوار گندل انسان کی صحت کے لیے ایک انتہائی مفید پودا ہے جو اسے بہت سی بیماریوں سے شفایاب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس پودے کی جیل جلد کے لیے انتہائی مفید چیز ہے جو جلد کی نمی کو برقرار رکھ کر اسے نرم و نازک بنا دیتی ہے اسی طرح اگر اس کی جیل کا استعمال ہونٹوں پر کیا جائے تو اس سے ہونٹ نرم و نازک ہو جاتے ہیں اور ان کی اصلی رنگت واپس لوٹ آتی ہے۔

عرق گُلاب

گلاب کا عرق ہائپر پگمینٹیشن کو کم کرتا ہے اور ہونٹوں کی کالی رنگت کو جادوئی طریقے سے دُور کر کے ان کی اصلی رنگت کو واپس لیکر آتا ہے اس مقصد کے لیے روئی کیساتھ عرق گُلاب کو ہونٹوں پر سونے سے پہلے روزانہ مل کر سوئیں چند ہی دفعہ کے استعمال سے آپ کو نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔