ہینگ ایک اکسیر ہے ہینگ کے 8 انتہائی آسان نایاب نسخے

Posted by

ہینگ کا استعمال برصغیر پاک و ہند کے رہنے والے صدیوں سے اپنے کھانوں اور ادویات میں کر رہے ہیں اور کوئی شک نہیں کے ہینگ اپنی بے پناہ خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے، اس آرٹیکل میں ہینگ کے 8 ایسے نایاب نسخے شامل کیے جا رہے ہیں جو ہمارے دل اور نظام انہظام خاص طور پر گیس اور پیٹ کی بلغم ، پیٹ درد اور دوسری بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لیےاکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

نمبر 1 ہینگ کا مساج

پیٹ میں گیس اور درد اور سوجن کی صورت میں یا معدے میں خرابی کی صورت میں تھوڑی سی ہینگ ناف پر مل لیں اور اسی طرح ہینگ کو معدے کے اوپر مل لیں یہ آپ کو گیس اور پیٹ کی درد سے چھٹکارا عطا کر دے گی۔

نمبر 2 کان کی درد

ایک گرام ہینگ کو لہسن کے دو کلوز کے ساتھ ایک چٹکی لاہوری نمک ڈال کر مسٹرڈ آئل میں فرائی کر لیں اور بعد میں تیل کو چھان کر علیحدہ کر لیں اور درد کرنے والے کان میں 2 قطرے اس تیل کے ڈالیں کان کے درد سے فوراً نجات ملے گی۔

نمبر 3 دائمی کھانسی کے لیے

ہینگ کو دیسی گھی میں بھون لیں اور پھر اس میں کالی مرچ، ساندھا نمک ، کاٹج چیز شامل کر کے اچھی طرح باریک پیس لیں اور چورن بنا لیں پھر ایک گرام چورن میں شہد شامل کر کے دن میں تین بار چاٹیں، اس سے ہر طرح کی کھانسی کو آرام آئے گا۔

نمبر 4 دانت درد کے لیے

ہینگ کو پانی میں اُبال لیں اور پھر اس پانی سی کلی کرنے سے دانت درد اور مسوڑھوں کی سوجن دُور ہو جاتی ہے اسی طرح اگر دانت میں خلا ہے اور کیٹرا لگا ہے تو ہینگ کو دانت کے خلا میں بھر دینے سے دانت کے کیٹرے مر جاتے ہیں اور دانت درد میں شفا ملتی ہے۔

نمبر 5 بچھو اور کیٹرے کے کاٹنے کی صورت میں

اگر بچھو یا کوئی اور زہریلا کیڑا کاٹ لے تو اُس جگہ پر ہینگ ملنے سے درد میں آرام ملتا ہے اور ہینگ ذہر کو چوس لیتا ہے۔

نمبر 6 گلٹی کی درد

گلٹی بننے اور اُس میں درد کی صورت میں munakkaیا کشمش لیکر اُس میں 2 گرام گھی میں بھنی ہوئی ہینگ ڈال کر اچھی طرح چبا کر کھالیں اور اوپر سے گرم پانی کے دو گھونٹ پی لیں اور 2 سے 3 دن روزانہ اس دوائی کی ایک خواراک کھائیں، گلٹی درد سمیت غائب ہو جائے گی۔

نمبر7 دردوں کے لیے

گھی میں بھنی ہوئی ہینگ کھانے سے سر درد اور چکر آنے کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اور بھنی ہوئی ہینگ کھانے سے درد زچگی کی تکلیف کم ہوتی ہے۔

نمبر 8 نظام ہضم کی بہتری کے لیے

ایک بڑا چمچ ہینگ پاوڈر لیکر اُسے ایک کپ گرم پانی میں ڈال کر صبح نہار منہ پی لینے سے پیٹ کی صفائی ہو جاتی ہے اور نظام ہضم فعال طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے اور یہ نسخہ دل کی بیماریوںاور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کسی اکسیر سے کم نہیں ۔