یوگا ایک ذہنی، جسمانی اور روحانی ورزش ہے اور اس کی تاریخ تقریباً 5 ہزار سال پُرانی ہے اور آج بھی اس ورزش کو ساری دُنیا میں ذہنی اور جسمانی فٹنس حاصل کرنے کے لیے پرفارم کیا جاتا ہے خاص طور پر اتھلیٹس، شوبز سے وابسطہ افراد اور جسمانی طور پر مضبوط رہنے والے افراد اسے اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم یوگا کی پانچ بُنیادی اور اہم ورزشوں کو شامل کر رہے ہیں جوآپکے کاندھے چھاتی کمر کو مضبوط بنائیں گی پیٹ کم کریں گی اور آپ کے سارے جسم کو خُوبصورت ساخت میں واپس لانے میں مدد کریں گی اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے دماغ کو پُرسکون رہنے کی تربیت دیں گی۔
نمبر 1 سُکھ سانا

زمین پر کوئی نرم کپڑا بچھا کر تصویر کے مُطابق پوزیشن پر بیٹھ جائیں اور آنکھوں کو بند کر کے سانسوں پر توجہ مرکوز کر دیں اور ذہن کو ہر قسم کی سوچ سے خالی کردیں اور اگر ذہن ادھر اُدھر کسی اور سوچ میں جاتا ہے تو اُسے دوبارہ واپس لیکر آئیں اور سانسوں پر توجہ دیں اور کم از کم ایک منٹ تک اس پوزیشن پر بیٹھے رہیں اس سے آپکا ذہن پُرسکون ہوگا اور اُسے گہرائی ملے گی۔
نمبر 2 ادھو مُکھا سونسانا

تصویر کے مُطابق پوزشین حاصل کریں کاندھوں کو اوپر کی طرف رکھنے کیساتھ کمر کو سیدھا رکھیں اور وزن کو ہاتھوں پر منتقل کر دیں اور سانس چھوڑنے کیساتھ پیٹ کو اندر کی طرف کھینچیں اور کم از کم پانچ سانسوں تک اسی پوزیشن پر ٹکے رہیں۔
یہ ورزش آپکے دماغ کو پُرسکون رہنے میں مدد کرے گی ڈپریشن ختم کرے گی اور ذہنی تناؤ میں کمی لیکر آئے گی یہ آپکے کاندھوں، رانوں، پنڈلیوں، محراب اور ہاتھ کے پٹھوں کو سٹریچ کرے گی اور سارے جسم کے پٹھوں کو مضبوط بنائے گی۔
یہ پوزیشن ہاضمہ بہتر بناتی ہےخواتین میں ماہواری کی تکلیف ختم کرتی ہے، سر درد کا خاتمہ کرتی ہے، بے نیندی کی شکایت ختم کرتی ہے، کمر درد ختم کرتی ہے اور جسمانی تھکاؤٹ کو دُور کرنے کا باعث بنتی ہے۔
اس ورزش سے سانس کی بیماریوں ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں مدد ملتی ہے اور پاؤں کے تلوں میں خم پیدا ہوتا ہے اور جسم کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اس ورزش کو کم از کم تیس سیکنڈ کریں اور پھر بیس سے تیس سیکنڈ کا وقفہ دیکر کم از کم تین دفعہ کریں۔
نمبر 3 ڈولفن پلینک
ادھو مُکھا کے بعد تصویر کے مُطابق پوزیشن میں آجائیں اور اس پوزیشن پر کم از کم تیس سیکنڈ ٹکے رہیں اور پندراں سے بیس سیکنڈ کا وقفہ دیکر تین دفعہ اس ورزش کو دہرائیں۔
ڈولفن پلینک ایک ایسی ورزش ہے جو سارے جسم کو مضبوط بناتی ہے خاص طور پر کاندھوں، بازوں، اور کمر کے پٹھوں کو طاقتور بنانے میں اس ورزش کا کوئی ثانی نہیں ہے، یہ پیٹ کے مسلز کو بھی مضبوط بناتی ہے اور وہ افراد جو پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں اُن کے لیے یہ ایک بہترین ورزش ہے جسے وہ گھر میں کسی بھی جگہ پرفارم کر سکتے ہیں۔
نمبر 4 سائیڈ پلینک
تصویر کے مُطابق 30 سیکنڈ ایک بازو پر اور پھر 30 سیکنڈ دُوسرے بازو پر ٹکے رہیں اور اس ورزش کو بھی کم از کم 2 دفعہ دونوں سائیڈوں پر پرفارم کریں۔
یوگا کی یہ ورزش ماہر اتھلیٹس کی پسندیدہ ورزشوں میں سے ایک ہے اور یہ ورزش بھی سارے جسم کی ورزش ہے لیکن خاص طور پر یہ پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہے اور پیٹ پر جمی چربی کو پگھلا کر رکھ دیتی ہے اور Core کے مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے بھی یہ پوزیشن انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نمبر 5 ادھو مُکھا ویرسانا
تصویر کے مُطابق پوزیشن حاصل کریں اور اس پوزیشن پر کم از کم 30 سیکنڈ سے لیکر 3 منٹ تک قائم رہیں اور پھر تھوڑا وقفہ دیکر اس عمل کو تین دفعہ دہرائیں۔
یوگا کی یہ پوزیشن رانوں، گھٹنوں، ٹخنوں کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے یہ ٹخنوں سے لیکر ہپس تک پٹھوں میں لچک قائم کرتی ہے پیٹ کے اعضا کو مضبوط بنانے کیساتھ نظام ہضم کو بہتر بناتی ہے، پیٹ کی گیس اور معدے کی تیزابیت کو ختم کرتی ہے، کمر درد ختم کرتی ہے، خواتین کی ماہواری کی تکالیف دُور کرتی ہے، ہائی بلڈ پریشر اور سانس کی بیماریوں کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے، اور ٹانگوں میں خُون کی گردش کو بہتر بناتی ہے۔
نوٹ: اوپر دی گئی تمام ورزشوں کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنائیں اور دو سے تین ہفتوں کے بعد آپ کو ان ورزشوں سے نتائج ملنے شروع ہو جائیں گے ان ورزشوں کو پرفارم کرنے کے لیے صبح کا وقت سب سے بہترین وقت ہے مگر آپ اسے دن میں کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ۔