یہ دس مقامات اپنے دیکھنے والوں کو حیرت کے سمندر میں غوطے دے دیتے ہیں

Posted by

سیاحت کا شوق انسان کی ازل سے فطرت میں ہے لیکن کبھی کبھار ایک طرح کی جگہوں کو دیکھ کر ہم بیزار بھی ہو جاتے ہیں اس لیے اس آرٹیکل میں ہم نے دُنیا کے 10 ایسے مقامات کو شامل کیا ہے جو جہاں عجیب و غریب ہیں وہاں ان مقامات کی سیاحت کرنے والوں کو حیران کن بے یقینی ایسی پیدا ہوتی ہے کہ شائد وہ اس دُنیا میں نہیں ہیں اور کسی اور سیارے کی سیر کر رہے ہیں۔

نمبر 10 ہائی ہیل ویڈینگ چرچ تائی وان

File:高跟鞋教堂.jpg
Accord14, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons

یہ چرچ خواتین کے ہیل والے جُوتے کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی اُونچائی 55 فٹ ہے، اس چرچ کے تعمیر میں شیشے کے 300 ٹکڑوں کو استعمال کیا گیا ہے جن کا رنگ نیلا ہے، اس چرچ کا نقشہ بچوں کی فکشن کہانی کے کردار سینڈریلا سے متاثر ہے جسکا نیلا جُوتا کھو گیا تھا۔

نمبر 9 ہیری پوٹر کی جادوئی دُنیا

File:Wizarding World of Harry Potter Castle.jpg
Rstoplabe14 at English Wikipedia, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

یہ تفریحی پارک 8 ایکٹر سے زیادہ کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور اس پارک میں شامل ہر چیز کو مقبول زمانہ کتاب اور فلم ہیری پوٹر کی جادوئی دُنیا سے تشبیہ دی گئی ہے اور اسے تعمیر کرنے کے لیے ہیری پوٹر فلم بنانے والے ڈیزائنر اور اور ڈیکوریٹرز کی مدد حاصل کر کے اسے ایک ایسی جادوئی دُنیا کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے جس کے اندر داخل ہونے کے بعد آپ اس کے سحر میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

اس پارک کو وزٹ کرنے کے لیے آپ کو کئی گھنٹے درکار ہیں اور اس کے اندر ہر چیز کو اس خوبصورتی کیساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے آپ کو بلکل ایسا ہی لگتا ہے کہ آپ جادو کی دُنیا میں آ گئے ہیں۔

نمبر 8 ببل گم سے بنی گلی کیلیفورنیا

Bubblegum Alley

یہ گلی کیلیفورنیا میں سین لوئس میں 1960 میں بنائی گئی اور اسکے بعد یہ ایک عجیب طرح کے ماسٹر پیس کی شکل اختیار کر گئی کیونکہ اس گلی میں 15 فٹ کی دیواروں پر استعمال کی گئی چیونگمز بہت ہی خوبصورت انداز سے چپکائی گئی ہیں اور ان کے دلفریب رنگ اور ڈئزائن دیکھنے والے کو خوبصورت حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

نمبر 7 پیٹریفائنگ ویل

File:The Petrifying Well, Knaresborough - geograph.org.uk - 1405872.jpg
Dr Neil Clifton, The Petrifying Well, Knaresborough – geograph.org.uk – 1405872, CC BY-SA 2.0

یہ دلچسپ جگہ برطانیہ میں مدر شیپٹن غار کے اندر موجود ہے اور اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ اس جگہ کسی بھی چیز کو لٹکا دیں گے تو ایک دن کے بعد وہ پتھر جیسی ہو جائے گی اور اسکی وجہ یہاں موجود بہنے والا پانی ہے کیونکہ اس پانی میں منرلز کی بہت زیادہ مقدار ہے اس لیے یہ پانی جس بھی چیز پر پڑتا ہے اُسے پتھر جیسا بنا دیتا ہے۔

نمبر 6 کرنی ماتا ٹیمپل انڈیا

DESHNOKE - KARNI MATA TEMPLE

اگر آپ سیاحت کے دوران حیران ہونا چاہتے ہیں تو کرنی ماتا ٹیمپل ایک ایسی ہی جگہ ہے کیونکہ اس ٹیمپل کے اندر 20 ہزار سے زیادہ چُوہے رہتے ہیں اور انہیں دیکھ کر آپ حیران تو ہوں گے لیکن جب آپ دیکھیں گے کے یہاں کے رہنے والے ان چوہوں کی عبادت بھی کرتے ہیں تو حیران ہونے کیساتھ پریشان بھی ہوں گے اور جب آپ دیکھیں گے کہ یہاں کے رہنے والے ٹیمپل کے اندر چُوہوں کا بچا ہُوا کھانا تبرک سمجھ کر کھاتے ہیں تو آپ کو لگے گا کہ آپ دُنیا سے کسی اور سیارے پر آ گئے ہیں۔

نمبر 5 ایوانوس ہیر موزیم تُرکی

File:Hair collection 0004.jpg
© Nevit Dilmen, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

یہ میوزیم 1979 میں ایک مقامی کمہار نے تعمیر کیا اور اس کی کہانی اس کمہار کی محبوبہ سے شروع ہوئی جس نے کمہار سے جُدا ہونے سے پہلے اُسے اپنی یادگار کے طور پر اپنے بالوں کی ایک لٹ تحفے میں دی جسے اُس نے اپنی دُوکان پر لٹکا لیا اور ہر آنے والے سیاح کو اس لٹ کی کہانی سُنانی شروع کر دی جس سے متاثر ہوکر یہاں وزٹ کرنے والی سیاح خواتین نے اس کمہار کو اپنے اپنے بالوں کی لٹ تحفے میں دینا شروع کر دی جس سے گیلپ نامی اس سیاح نے میوزیم بنانے کا اردہ کیا اور ایونوس میوزیم تعمیر کیا جس میں اس وقت 16000 کے قریب لڑیاں ہیں جن میں بالوں کی لٹیں لٹکی ہوئی ہیں۔

نمبر 4 کارہنج نبراسکا

Carhenge

یہ عجیب و غریب جگہ نبراسکا کے شہر ایلینس کے قریب ہے جسے امریکہ کے سٹون ہینج سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے اور اس میں 38 کے قریب پُرانی کاروں کو گرے رنگ دیکر زمین میں خوبصورت طریقے سے دائرے میں گاڑا گیا ہے اور یہاں پر وزٹ کرنے والے ان کاروں کے ساتھ اپنی تصاویر بناتے ہیں اور پھر اس جگہ کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھتے ہیں۔

نمبر 3 وائٹ ریسٹورینٹ جارجیا

File:Building that looks like upside-down White House, Batumi.JPG
Keizers, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

یہ عجیب و غریب ریسٹورنٹ جارجیا میں باتومی کے مقام پر تعمیر ہے اور اسکا اُلٹا نقشہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے لیکن یہ صرف اُلٹے نقشے کی وجہ سے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ یہاں کا مزیدار کھانا کھانے کے لیے دُنیا بھر کے سیاح یہاں کا وزٹ کرتے ہیں۔

نمبر 2 جہنمی پارک تھائی لینڈ

اگر آپ زمین پر دیکھنا چاہتے ہیں کہ جہنم کیسی ہو گی تو اس پارک کا وزٹ کریں اس پارک کو بدھ بھگشووں کی روایات کے مُطابق جہنم کے نقشے پر بنایا گیا ہے اور اس کے دروزے پر "جہنم میں خوشآمدید” لکھا گیا ہے اسکے اندر موجود مجسموں کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ انہیں بہت مار پڑی ہے اور ان کے سروں پر جانوروں کے سر لگائے گئے ہیں اور ان مجسموں کے ساتھ موجود کتبوں پر درج ہے کہ انہوں نے دُنیا میں کون کونسے جُرم کیے تھے۔

نمبر 1 کھیوڑا سالٹ مائن پاکستان

Khewra Salt Mine

نمک کی دنیا میں یہ دُوسری بڑی کان گلابی نمک کی پیداوار میں دُنیا کی سب سے بڑی کان ہے جسکے اندر داخل ہونے کے بعد آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کسی اور دنیا میں آ گئے ہیں اور اس کان کے اندر مختلف اقسام کی تمام تعمیرات جس میں ایک مسجد بھی شامل ہے سب کو پنک سالٹ سے بنایا گیا ہے اور اس غار کے اندر سانس لینے سے کہا جاتا ہے کہ استھما کی بیماری ختم ہو جاتی ہے لہذا اس غار میں استھما کے لیے ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے۔