یہ چیزیں خون میں گندے یوریک ایسڈ کو صاف کرتی ہیں انہیں خوراک میں شامل کر لیں

Posted by

آج کے دور میں یورک ایسڈ کا مسئلہ بہت عام ہو گیا ہے۔ یورک ایسڈ جسم میں گندگی کی طرح جمع ہو جاتا ہے۔ اگر جسم کے خون میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھ جائے تو جوڑوں کے مسائل، گردے کی بیماری، ہارٹ اٹیک جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورک ایسڈ جسم میں پیورین کی ایک شکل ہے جو جسم سے پیشاب کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔

یورک ایسڈ ہمارے خون میں پایا جانے والا ایک مادہ ہے۔ یہ اس وقت بنتا ہے جب ہمارا جسم پیورین نامی کیمیکل کو توڑتا ہے۔ زیادہ تر معاملات میں یورک ایسڈ خون میں گھل مل جاتا ہے اور گردوں کے ذریعے پیشاب کے راستے جسم سے باہر نکل جاتا ہے لیکن اگر ایسی غذائیں اور مشروبات جن میں پیورین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے خاص طور پر کلیجی، سرخ گوشت، گردے کپورے اور مغر وغیرہ کھائی جائیں تو یہ جسم میں یورک ایسڈ کی بلند سطح کا باعث بنتے ہیں۔

جب جسم میں یورک ایسڈ کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ ایک بیماری کا باعث بنتا ہے جسے ہائپر یوریسیمیا کہتے ہیں۔ ہائپر یوریسیمیا کی وجہ سے جسم میں موجود یورک ایسڈ کرسٹل کی شکل میں بننے لگتا ہے۔ یہ کرسٹل جوڑوں میں جم جاتے ہیں، جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب یہ کرسٹل گردے میں جم جاتے ہیں تو پھر اسے گردے کی پتھری کے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب جسم میں یورک ایسڈ بڑھنے کے مسئلے کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ہڈیوں، جوڑوں اور ٹشوز کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ گردوں کے امراض اور دل کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے اور اسے طرز زندگی میں تبدیلی یعنی ورزش اور صحت مند غذا کے استعمال سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ساتھ کچھ ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو خون میں موجود گندے یوریک ایسڈ کو فلٹر کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہیں اور اگر آپ یوریک ایسڈ بڑھنے کے مریض ہیں تو ان کو اپنی روزانہ کی زندگی میں شامل کریں تاکہ یوریک ایسڈ کی بیماری سے بچے رہیں۔

کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات

C:\Users\Zubair\Downloads\food-drink-Raw-milk-milk-Grain-milk-dairy-1613585-pxhere.com.jpg

کچھ کھانے ایسے ہیں جو گھٹیا کے مرض میں مبتلا افراد کو کم کھانا چاہیے یا بالکل بند کر دینا چاہیے۔ تاہم کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بہت فائدہ مند بھی ثابت ہوتی ہیں۔ کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کھاتے ہیں ان کے جسم میں یورک ایسڈ کی سطح کم ہوتی ہے۔ خوراک میں کیلشیم سے بھرپور غذا شامل کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے اس لیے کم چکنائی والا دودھ، دہی وغیرہ لازمی استعمال کرتے رہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\PIXNIO-210103-5700x3800.jfif

اومیگا تھری ایک ایسی چکنائی ہے جو ہمارے سارے جسم کی صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے اور یہ چکنائی ہمیں سمندری کھانوں یعنی مچھلی وغیرہ سے حاصل ہونے کیساتھ ساتھ کئی پودوں جیسے السی، اخروٹ وغیرہ میں بھی پائی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات جاننا بھی ضروری ہے کہ کچھ سمندری کھانے جسم میں پیورین کو بڑھاتے ہیں اس لیے اگر آپ گھٹیا کے مریض ہیں اور سمندری کھانوں سے پرہیز کر رہے ہیں تو اس چکنائی کو بطور سپلیمنٹ اپنی خوراک میں شامل کر لیں۔

وٹامن سی

Set of different citrus fruits on a white background, top view

متعدد مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن سی کے استعمال سے یورک ایسڈ کی سطح کو کم کیا جاسکتا ہے۔ خوراک میں وٹامن سی بڑھانے اور ایسے پھلوں جن میں وٹامن سی زیادہ ہو جیسے کینو مالٹا اور چکوترہ وغیرہ کو شامل کرنے سے جوڑوں کے درد کے مسئلے سے نجات مل سکتی ہے اور یوریک ایسڈ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پلانٹ فوڈز

ایسے قدرتی کھانے جو پودوں سے حاصل ہوتے ہیں وہ جیسے تازہ پھل اور سبزیاں اور ڈرائی فروٹس وغیرہ بھی اگر مناسب مقدار میں روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ یوریک ایسڈ سمیت کئی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے جسم سے کتنی مشقت لیتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی بن جائیں تو یہ تکلیف دہ بیماریاں آپ کا کبھی بھی کچھ نہ بگاڑ پائیں۔

Feature Image preview Credit: Dotodot, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons