10 اہم نشانیاں جو بتائیں گی کہ جسم کو ڈیٹوکس کی ضرورت ہے

Posted by

اس آرٹیکل میں چند دس ایسی نشانیوں کا ذکر کیا جائے گا جو آپ کو بتائیں گی کے جسم کے اندر ٹاکسنز کی مقدار بڑھی گئی ہے اور اسے ان فاسد مادوں سے فوری نجات کی ضرورت ہے ۔

نمبر 1 کانسٹی پیشن

ہمارے آج کے من پسند کھانے خاص طور پر فاسٹ فوڈ وغیرہ جنہیں مصنوعی رنگ، لمبے عرصے تک محفوظ کرنے والے کیمیکل، مصنوعی ذائقے وغیرہ ڈال کر بنایا جاتا ہے اپنے ٹاکسنز کیساتھ ہماری آنتوں کو ہضم کرنے پڑتے ہیں اور جب آنتیں میں ان کی مقدار بڑھتی ہے تو معدہ متاثر ہوتا ہے اور اکثر قبض کی شکایت رہنے لگتی ہے۔

ایسے موقع پر سادہ غذا اور پھلوں کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا اس شکایت کو رفع کر سکتا ہے۔

نمبر 2 دماغ پر دھند

اگر آپ کو چکر آتے ہیں، صبح بیدار ہونے کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، فوکس کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے یا دماغ پر دُھند چھانے جیسی علامات محسوس ہو رہی ہیں تو ہوسکتا ہے آپکے جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار زیادہ ہوگئی ہو، یہ زہریلے مادے جسم میں موجود وٹامنز اور منرلز کو خُشک کردیتے ہیں جس سے اعضا کے کام کرنے کی صلاحیت پر فرق پڑتا ہے۔

نمبر 3 پسینے سے بدبو آنا

اگر روزانہ نہانے اور خوشبو استعمال کرنے کے باوجود آپکے پسینے سے بدبو آتی ہے تو عین ممکن ہے یہ زہریلے ٹاکسنز کی وجہ سے ہوں کیوں کے یہ مادے جسم میں گیس اور بدبو پیدا کرتے ہیں جو پسینے کیساتھ جسم سے باہر آتی ہے اور ناگوار ہو جاتی ہے۔

نمبر 4 جوڑوں میں درد

اگر آپ ورزش وغیرہ نہیں کرتے اور جوڑوں اور مسلز میں درد محسوس کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے یہ جسم میں ٹاکسنز بڑھنے کی وجہ سے ہو، جسم کا درد وغیرہ عام طور پر جسم کے اوپر یا جسم کے کسی اندرونی اعضا میں سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے اور اگر ایسی کوئی سوزش موجود نہیں ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ درد زہریلے مادوں کے بڑھنے کی وجہ سے ہو۔

نمبر 5 جلد پر داغ دھبے پڑنا

انسانی جسم کی جلد جسم کا سب سے بڑا اعضا ہے جس پر استعمال کیے جانے والے کیمیکل والے صابن، شیمپو، کاسمیٹک کریمز وغیرہ بھی جلد کو زہریلے مادوں کا شکار بناتی ہیں جس سے ایکنی، پیمپلز، ریش، خُشکی وغیرہ جیسی جلد کی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں۔

نمبر 6 نیند مُشکل سے آنا

ٹاکسنز جہاں آپ کو بلا وجہ تھکاوٹ کا شکار بناتے ہیں وہاں ان کی زیادتی نیند نہ آنے کی بیماری بھی پیدا کرتی ہے، زہریلے مادوں کی بڑھی ہُوئی مقدار نیند پیدا کرنے والے ہارمونز کو خراب کر دیتی ہے خاص طور پر کورٹیسل ہارمون کو اور نامناسب نیند کئی اور بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

نمبر 7 موٹاپا

اگر ورزش کرنے کے باوجود آپکے جسم کی چربی کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ ٹاکسنز کے بڑھنے کی وجہ سے ہو۔

ٹاکسنز نیند کے ہارمونز کے ساتھ ساتھ وزن کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز کو بھی متاثر کرتے ہیں اور ایسے موقع پر صحت مند خوراک اور ورزش کی طرف لوٹ جانا بہت ضروری ہے۔

نمبر 8 مُنہ کی بدبو

مُنہ کی بدبو ہاضمے کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اور اسکی ایک وجہ ٹاکسنز کی زیادتی بھی ہے اور ہاضمہ اُس وقت بھی خراب ہوتا ہے جب جگر فاضل مادوں کو صاف کرنے میں مشکل محسوس کرنے لگتا ہے۔

نمبر 9 ناخنوں کا کُھردرا ہونا

زمین میں موجود کشش ثقل جسم کے زہریلے مادوں کو کھینچتی ہے اور یہ پاؤں میں زیادہ مقدار میں جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں جسکی ایک نشانی پاؤں کے ناخنوں کا بھرنا اور کُھردرا ہو کر ٹُوٹنا وغیرہ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

نمبر 10 بال گرنا

بالوں کا گرنا عام طور پر جسم میں موجود عام زہریلے مادوں کی وجہ سے نہیں ہوتا کیونکہ بالوں کو نقصان خطرناک زہریلے مادے پہنچاتے ہیں جو ڈرگ اور سموکینگ کی وجہ سے جسم میں داخل ہوتے ہیں اس لیے بالوں کے گرنے کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے اور فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کر لینا چاہیے۔

فاسد مادوں کی زیادتی کی صُورت میں کیا کرنا چاہیے

اگر اوپر دی گئی نشانیوں میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ نشانیاں آپ میں موجود ہیں تو آپکو اپنے جسم کو فاضل مادوں سے ڈیٹوکس کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام آپ اپنے لائف سٹائل کو صحت مندانہ بنا کر حاصل کر سکتے ہیں اسکے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا، جگر کو تقویت کے لیے ککروندے کے پھول کی چائے پینا، ورزش کرنا، رات کو سونے سے پہلے بُرش کرنا، سادہ اور صحت مند غذا کیساتھ پھلوں کا استعمال کرنا، دہی کھانا وغیرہ بھی زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: ان علامات کی موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ ان علامات کے متعلق ڈاکٹر سے رابطہ بھی ضرور کرنا چاہیے۔