آپکو حیرت ہو سکتی ہے کہ بُری عادتیں صحت کے لیے کیسے مفید ہو سکتی ہیں؟، یہ ایک حقیقت ہے کہ کُچھ کام ایسے ہیں جن سے ہمیں منع کیا جاتا ہے اور منع نہ ہونے پر بچپن میں سزا بھی ملتی ہے تاکہ ہمارے دماغوں میں یہ بات اچھی طرح بیٹھ جائے کے وہ کام بُرے ہیں مگرآج سائنس ان کے بارے میں کُچھ اور کہتی ہے۔
اس آرٹیکل میں 10 ایسے کام ذکر کیے جائیں گے جنیں اچھا نہیں سمجھا جاتا مگر حقیقت میں ہماری صحت کے لیے مفید ہیں۔
نمبر 1 چیونگم کھانا
چیونگم چبانا ایک بُری عادت سمجھا جاتا ہھے لیکن اس بُری عادت کے کُچھ اچھے فائدے بھی ہیں، ماہرین کے مطابق امتحان کے دوران چیونگم چبانے والے شارٹ ٹرم میموری ٹیسٹ میں 24 فیصد اور لانگ ٹرم میموری ٹیسٹ میں 36 فیصد بہتر پرفارم کرتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے چیونگم چبانا سٹریس کو کم کرتا ہے کیونکہ اس سے Cortisol کا لیول کم ہوتا ہے اور جسم میں اس ہارمون کی زیادہ مقدار سٹریس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق چیونگم چبانا یاداشت کو اور قوت فیصلہ کو بہتر بناتا ہے۔
نمبر 2 ویڈیو گیمز
ایکشن سے بھرپور ویڈیو گمیز جو نا صرف بچوں بلکے بڑوں کے لیے بھی خطرناک سمجھی جاتی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 30 منٹ سے 60 منٹ تک ان ویڈیو گمیز کو کھیلنا قوت فیصلہ کو مضبوط بناتا ہے اور دماغ کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔
نمبر 4 لڑنا جھگڑنا چیخنا چلانا
اس بات میں کوئی شک نہیں کے لڑنا جھگڑنا یا چلانا کوئی اچھی بات نہیں لیکن نئی ریسرچز یہ بات بتاتی ہیں کہ ایسا کرنے سے سٹریس لیول کم ہوتا ہے اور فرسٹریشن ختم ہوتی ہے، کیلی یونیورسٹی آف سائیکولوجی کی ایک سٹڈی کے مطابق یہ درد کے خلاف قوت برداشت بھی پیدا کرتا ہے لیکن اگر آپ اس کا استعمال زیادہ کریں گے تو یہ اپنی افادیت کھو دے گا۔
نمبر 4 بے ترتیبی تخلیقی صلاحیتوں کو جنم دیتی ہے
امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک دلچسپ سٹڈی سامنے آئی جس میں لوگوں کے دو گروپس کو دو مختلف کمروں میں بند کر دیا گیا ایک کمرہ انتہائی صاف ستھرا جبکہ دوسرا بکھری ہوئی چیزوں سے بھرا تھا، پھر اُنہیں پنگ پانگ بال کے مختلف استعمالات پر نوٹ لکھنے کو کہا گیا، نتائج حران کُن تھے کیوں کے بکھری ہوئی چیزوں کے کمرے والوں نے زیادہ تخلیقی چیزیں نوٹ میں لکھی تھی۔
نمبر 5 دیر تک سونا دل کے دورے اور بخار سے محفوظ رکھتا ہے
ایک نئی سٹڈی کے مطابق دیر تک سونے سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے کیونکہ دل کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا سٹڈی کے مطابق زیادہ سونے والوں کو سٹروک اور بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے ۔
نمبر6 گپیں لگانے اور سرگوشی کرنے سےٹینشن ختم کرتی ہے
اس بات میں کوئی شک نہیں کے گفتگو میں اگر زیادہ لوگ موجود ہوں تو سرگوشی اچھی بات نہیں لیکن تنہائی میں کسی کے کان میں سرگوشی کرنا اور گپیں لگانا ایک نئی ریسرچ کے مطابق سٹریس کو کم کرتا ہے اور دوستی کے تعلق کو مضبوط بناتا ہے۔
نمبر 7 ڈکار مارنا
ڈکار کی آواز کو اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن یہ نظام انہظام کے عمل کے دوران پیدا ہونے والی گیس کو معدے سے باہر نکال دیتا ہے اور ہارٹ برن سے بچاتا ہے، اس لیے دل کھول کر ڈکار ماریں لیکن مُنہ کے آگے کوئی کپڑا یا ہاتھ ضرور رکھیں تاکہ آپکے نظام انہظام کے اس عمل سے کسی اور کو تکلیف نہ ہو۔
نمبر 8 نہ نہانا بھی ایک اچھی بات ہے
نہ نہانے کے مطلب یہ نہیں کہ بلکل ہی نہ نہایا جائے لیکن ایک دن چھوڑ کر ایک دن نہانے سے جلد میں نیچرل ائل کا لیول بحال ہوجاتا ہے جو روزانہ نہانے سے خاص طور پر گرم پانی سے کم ہو جاتا ہے اور جلد خُشک اور جلد بُوڑھی ہو جاتی ہے۔
نمبر 9 سوشل میڈیا کا استعمال
سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال صحت کے لیے مفید نہیں سمجھا جاتا کیونکہ کہ لوگ اس پر اپنا بہت سا وقت بغیر کیس بروڈکٹیوٹی کے گُزار دیتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ یہ صحت پر اچھے اثرات بھی مُرتب کرتا ہے ، لوگ سوشل میڈیا پردُور رہتے ہُوئے بھی ایک دوسرے سے جُڑے رہتے ہیں اور انہیں نئی نئی چیزیں پڑھنے کو ملتی ہیں جو اُن کے علم میں اضافہ کرتی ہیں۔
نمبر 10زیادہ ٹھنڈے پانی سے نہانا
عام طور پر سردی میں ٹھنڈے پانی سے نہانے سے لوگوں کی جان جاتی ہے مگر ٹھنڈے پانی سے نہانا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس سے جسم مضبوط اور اعصاب طاقتور ہوتے ہیں، ٹھنڈے پانی سے نہانے سے چربی بھی پگھلتی ہے اور وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔